Sat, 18 Aug 2018 21:28:58
چار مڈی گھاٹ کے دسویں گھماؤ پر ایک لاری بیچ سڑک پر الٹ جانے کی وجہ سے ٹریفک بری طرح متاثر ہوگئی اور سیکڑوں موٹر گاڑیاں سڑک پر5کیلو میٹر تک کے فاصلے میں پھنس کر رہ گئیں۔
View more
Sat, 18 Aug 2018 21:24:37
مسلسل برسات کی وجہ سے شراوتی ندی پر واقع گیروسوپاٹیل ریس ڈیم سے کل جمعہ کے دن صبح کے وقت 61ہزار کیوسیکس پانی چھوڑا گیا جس کی وجہ سے شراوتی ندی میں پانی کی سطح میں تین فٹ کا اضافہ ہواتھا اور اس کے دائیں کنارے پر 35کیلومیٹر تک کے علاقے میں سیلاب آگیا تھا۔
View more
Sat, 18 Aug 2018 13:30:15
ہوسابیٹو میں اپنے گھر کے پاس سے 11اگست کی شام کو لاپتہ ہوجانے والے سدرشن نامی نوجوان کی لاش 17اگست کو دستیاب ہوئی جس کے سینے اور گلے پر زخم کے نشا ن پائے گئے ہیں۔ شبہ کیا جارہا ہے کہ شاید اس کے چھوٹے بھائی سدھیر نے اس کا قتل کردیا ہوگا۔
View more
Sat, 18 Aug 2018 13:26:56
مسلسل بارش اور سیلاب کی وجہ سے تقریبا پوری ریاست کیرالہ کے انتہائی بدترین حالات کا شکار ہوگئی ہے۔ اس دوران منگلورو سے ملنے والی ایک رپورٹ کے مطابق منگلورو اور اس کے اطراف سے کیرالہ کے ’پوٹا ڈیوائن ری ٹریٹ سنٹر‘میں روحانی تزکیہ کے لئے جانے والے 200سے زیادہ عیسائی زائرین سیلابی کیفیت کی وجہ سے سنٹر میں پھنس کر ر ہ گئے ہیں اور پچھلے دو دنوں سے گھر والوں کے ساتھ ان کا کوئی رابطہ نہیں ہورہا ہے۔
View more
Sat, 18 Aug 2018 12:20:16
سویڈین میں ایک مسلمان خاتون نے ہاتھ ملانے سے انکار کرنے پر انٹریو ختم کیے جانے پر متعلقہ کمپنی کے خلاف ہرجانے کا مقدمہ جیت لیا ہے۔فرح الاجہ ایک مترجم کی نوکری کے لیے انٹرویو دینے گئی تھیں انھوں نے انٹرویو لینے والے شخص سے مذہبی وجوہات کی بنا پر ہاتھ ملانے سے انکار کر دیا تھا۔
View more
Sat, 18 Aug 2018 11:31:33
امریکا اور ترکی کے مابین تنازعہ وقت کے ساتھ ساتھ شدید ہوتا جا رہا ہے۔ اس دوران ترکی یورپ سے قربت کے راستے تلاش کر رہا ہے، خاص طور پر جرمنی سے۔ ادھر امریکا نے ترکی پر مزید پابندیاں عائد کرنے کی دھمکی دی ہے۔
View more
Sat, 18 Aug 2018 11:28:20
مسلح افراد نے کابل میں افغانستان کے خفیہ ادارے کے دفتر کے میدان پر واقع تربیتی مرکز پر حملہ کیا، جس سے ایک ہی روز قبل دارالحکومت کے ایک تعلیمی ادارے پر حملے میں درجنوں افراد ہلاک ہوئے تھے۔
View more
Sat, 18 Aug 2018 11:24:19
امریکا میں سعودی عرب کے سفیر شہزادہ خالد بن سلمان کا کہنا ہے کہ اُن کا ملک حوثی ملیشیا کو دوسری حزب اللہ نہیں بننے دے گا۔
View more