Tue, 20 Nov 2018 23:48:25
ریاست کے مرکز اقدار ودھان سودھا میں صحافیوں کے داخلے پر پابندی لگانے پر بضد وزیر اعلیٰ ایچ ڈی کمارسوامی نے آج ایک بار پھر یہ بات دہرائی کہ شہر کے محکمۂ اطلاعات کے دفتر میں قائم مہاتما گاندھی میڈیا سنٹر کا استعمال صحافی اپنی سرگرمیوں کے لئے کرسکتے ہیں۔
View more
Tue, 20 Nov 2018 23:43:12
ریاست بھر کے کسانوں کی طرف سے کل شہر میں پرزور احتجاج کے بعد آج وزیراعلیٰ ایچ ڈی کمار سوامی نے کسان قائدین کے ساتھ بات چیت کی اور گنے کے کاشتکاروں کے مسائل کو جلد ازجلد حل کرنے کی یقین دہانی کے ساتھ آج شکر کے کارخانوں کے مالکوں سے بھی تبادلۂ خیال کیا۔
View more
Tue, 20 Nov 2018 14:57:10
ضلع شمالی کینرا کے شہر کمٹہ سے ملنے والی خبروں کے مطابق گزشتہ سال دسمبر میں ہوناور کے شیٹی تالاب میں دستیاب ہونے والی پریش میستا کی لاش کا معاملہ حل کرنے کے لئے سی بی آئی نے اپنی تحقیقات آگے بڑھائی ہے اور تحقیقاتی افسران کی ایک ٹیم گزشتہ ایک ہفتے سے کمٹہ میں ڈیرا ڈلے ہوئے ہے۔
View more
Tue, 20 Nov 2018 14:54:03
احلی علاقے کے جنوبی کینرا، اڈپی اور شمالی کینرا جیسے تینوں اضلاع میں ریت نکالنے کی پالیسی اور سی آر زیڈ قانون کی توسیع کی وجہ سے ایک طرف عوام کو ذاتی تعمیرات کے لئے بہت زیادہ رکاوٹ پیش آرہی ہے تو دوسری طرف ریت نکالنے اور اسے فروخت کرنے کے کاروبار میں لگے ہوئے سیکڑوں افراد کے لئے بڑ ے مشکل دنوں کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔اس کے علاوہ سرکاری منصوبوں کی تکمیل میں بھی تاخیر ہوتی جارہی ہے، جس سے ٹھیکیدار پ
View more
Tue, 20 Nov 2018 11:00:25
چینی ملوں کو گنا فراہم کرنے والے کسانوں نے واجب الادا بلوں کی عدم ادائیگی پر حکومت کے خلاف بنگلور میں احتجاج کیا۔ اپنے مختلف مطالبات کی تکمیل کے لئے حکومت کو 15دنوں کی مہلت دے کر کسانوں نے آج شام اپنا احتجاج واپس لے لیا ۔
View more
Tue, 20 Nov 2018 10:47:19
سی بی آئی ڈائریکٹر آلوک ورما کے ذریعے سی وی سی کو بھیجے گئے جواب سے ایسا معلوم ہوتا ہے کہ اسپیشل ڈائریکٹر راکیش استھانا، وزیر اعظم دفتر اور بی جے پی رہنما اور بہار کے نائب وزیراعلیٰ سشیل مودی ایک ساتھ مل کر آئی آر سی ٹی سی گھوٹالہ میں آر جے ڈی رہنما لالو پرساد یادو کو گرفتار کرانے کی کوشش کر رہے تھے۔
View more
Mon, 19 Nov 2018 20:59:36
اتوار شام آٹھ بجے سے پیر صبح دس بجے تک بھٹکل تعلقہ میں بجلی سپلائی بند ہوجانے سے آج پیر صبح بھٹکل کے بعض پرائیویٹ اسکولوں میں چھوٹے بچوں کو چھٹی دینی پڑی کیونکہ الیکٹری سٹی نہ ہونے سے اسکول میں پانی بند ہوگیا اور بالخصوص ٹوائلٹ میں پانی نہ ہونے سے اسکول انتظامیہ کے لئے یہی بہتر لگا کہ وہ چھوٹے بچوں کو چھٹی دے کر گھر پر ہی رکھیں۔
View more
Mon, 19 Nov 2018 13:24:56
جب سے گوا کی حکومت نے فارمولین کے مسئلے پر بیرونی ریاستوں سے مچھلیوں کی درآمد پر پابندی رکھی ہے اور کچھ قانونی شرائط لاگو کی ہیں، تب سے ساحلی کرناٹکا کے شہروں میں اس کا کچھ ملا جلا اثر دکھائی دے رہا ہے۔
View more
Mon, 19 Nov 2018 12:53:16
شمالی کرناٹک کے بیلگاوی ضلع میں گناہ اگانے والے کسانوں نے احتجاج کیا اور سوورنا سودھا کے احاطہ میں گنا سے لدی لاریوں کو زبردستی گھسا کر حکومت کے خلاف نعرے لگائے ۔ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے 10؍ کسان لیڈروں کو گرفتار کر لیا ہے اور ان کےخلاف ایف آئی آر درج کردیا ۔
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy