Thu, 22 Nov 2018 12:51:57
سابق وزیراعلیٰ اور ریاستی بی جے پی صدر بی ایس یڈیورپا نے ریاستی حکومت پر کسانوں کے مسائل سلجھانے میں ناکام رہنے کا الزام لگایا ہے اس سلسلے میں آج بی جے پی کی طرف سے کئے گئے ریاست گیر احتجاج کی قیادت کرتے ہوئے یڈیورپانے کہاکہ فوری طور پر حکومت کسانوں کے مسائل سلجھانے کے لئے قدم اٹھائے۔
View more
Thu, 22 Nov 2018 12:23:16
ریاستی حکومت کی طرف سے فٹ پاتھوں پر تجارت کرنے والے غریب تاجروں کو سودمافیا سے آزاد کرانے کے لئے انہیں آسان قسطوں اور کم شرح سود پر قرضے فراہم کرنے کے لئے تیار کی گئی ’’بڑاورا بندھو‘‘ اسکیم کا نفاذ کل سے کرنے جارہی ہے۔
View more
Thu, 22 Nov 2018 12:18:41
نائب وزیر اعلیٰ ڈاکٹر جی پرمیشور نے کہا ہے کہ ریاست میں کاشتکاروں کو درپیش مسائل کے لئے ریاستی حکومت کی طرف سے مناسب قدم اٹھائے جارہے ہیں اس سلسلے میں مرکزی حکومت کا مسلسل عدم تعاون مسائل کو سلجھانے میں رکاوٹ بنا ہوا ہے۔
View more
Thu, 22 Nov 2018 12:16:00
بلگاوی کی سیاست کا اثر ایک بار پھر ریاستی کانگریس پر پڑتا نظر آرہاہے، کیونکہ بلگاوی ضلع سے جڑے مختلف امور میں وزیر آبی وسائل ڈی کے شیوکمار کی مداخلت پر ایک بار پھر جارکی ہولی برادران نے اعتراض کرتے ہوئے کہا ہے کہ گنے کے کاشتکاروں کے بقایا جات کی ادائیگی کے متعلق کل وزیراعلیٰ کمار سوامی کی طرف سے طلب کی گئی میٹنگ میں ڈی کے شیوکمار کی موجودگی غیر ضروری تھی،
View more
Thu, 22 Nov 2018 12:10:53
سابق وزیراعظم اور جے ڈی ایس کے قومی صدر ایچ ڈی دیوے گوڈا نے وزیراعلیٰ ایچ ڈی کمار سو امی کو مشورہ دیا ہے کہ گنے کے کاشتکاروں کے مسائل کو سلجھایا جائے اور مختلف کارخانوں کی طرف سے کاشتکاروں کو واجب الادا رقم کی جلد ادائیگی یقینی بنائی جائے۔
View more
Thu, 22 Nov 2018 11:28:14
کابل میں شادی ہال میں خودکش دھماکہ ہوا جس کے نتیجے میں 50 افراد جاں بحق جبکہ 80 سے زائد زخمی ہو گئے۔ خودکش بمبار نے ہال کے اندر جاری تقریب میں خود کو اڑا لیا۔ شادی ہال میں عید میلادالنبیؐ کی تقریب جاری تھی۔
View more
Wed, 21 Nov 2018 13:31:59
رام مندر کی تعمیر کے لئے مرکزی حکومت سے قانون بنانے کا مطالبہ کرتے ہوئے 25نومبر کو وشوا ہندوپریشد کی جانب سے نہرو میدان میں ایک میگا کنوینشن منعقد کیا جائے گا۔
View more
Wed, 21 Nov 2018 13:27:32
مرکزی حکومت کی اسکیم’سٹی گیس‘ کا سنگ بنیاد وزیر اعظم نریندر مودی ہاتھوں22نومبر کو شام 4بجے نئی دہلی کے وگیان بھون میں رکھا جائے گا۔ اس منصوبے کے تحت آئندہ رسوئی گیس سلینڈروں کے بجائے براہ راست پائپ کنکشن کے ذریعے گھر گھر پہنچائی جائے گی۔
View more
Wed, 21 Nov 2018 13:22:49
مرغیوں کو صاف کرنے کے لئے گھر کے پچھواڑے میں رکھی گئی ابلتے ہوئے پانی کی بالٹی میں ایک چھ سالہ بچی گر گئی اور بریطرح جلنے کی وجہ سے اس کی موت واقع ہوگئی۔
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy