Mon, 19 Nov 2018 01:02:46
یہاں موگلی ہونڈا نیشنل ہائی وے 66 پر رات قریب گیارہ بجے ایک خالی آئیل ٹینکر اُلٹ جانے سے نیشنل ہائی وے بند ہوگیا، مگر علاقہ کے آزاد اسپورٹس سینٹر کے اراکین نے فوری اپنا تعائون پیش کرتے ہوئے دوسری ایک لاری کی مدد سے ٹینکر کو سیدھا کرکے سڑک کنارے لے جانے میں کامیاب ہوگئے۔
View more
Sun, 18 Nov 2018 20:46:53
سابق وزیراعظم ایچ ڈی دیوے گوڈا کی دبئی آمد کے موقع پر کرناٹکا این آر آئی فورم کی جانب سے دبئی میں گذشتہ روز دیوے گوڈا کے لئے تہنیتی پروگرام کا انعقاد کیا گیا جس میں یہ بات بھی بتائی گئی کہ ریاست کرناٹک سے وزیراعظم منتخب ہونے والے دیوے گوڈا واحد شخص ہیں۔ پروگرام میں شال اوڑھ کر شری دیوے گوڈا جی کی تہنیت کی گئی اور ملک کے لئے دی گئی ان کی خدمات کا اعتراف کیا گیا۔
View more
Sun, 18 Nov 2018 19:46:43
اوپنر اسمرتی مندھانا کے کیریئر کی بہترین 83 رنز کی اننگز کے بعد گیند بازوں کی مخلوط کارکردگی سے ہندوستان نے آئی سی سی خواتین ورلڈ ٹی 20 کے گروپ بی میچ میں ہفتہ کو آسٹریلیا کو 48 رنز سے کراری شکست دی۔
View more
Sun, 18 Nov 2018 19:41:04
ہندوستانی کپتان ہرمن پریت کور نے کہا کہ ٹیم میں اعلیٰ سطحی کھلاڑیوں کی موجودگی کی وجہ سے اچھی کارکردگی کرنا ہی ہوگا۔
View more
Sun, 18 Nov 2018 19:35:31
جیک لیچ کے پانچ وکٹ کی بدولت انگلینڈ نے دوسرے کرکٹ ٹسٹ کے پانچویں اور آخری دن سری لنکا کو 57 رن سے شکست دے کر تین میچوں کی سیریز میں 2-0کی برتری حاصل کرلی ہے
View more
Sun, 18 Nov 2018 19:25:43
شہر کے فریزر ٹاؤن میں صحت اور فٹنس کو عام کرنے کے لئے عالمی معیار کی سہولتوں سے لیس ہندوستان کی سب سے بڑی اور خوبصورت جم اڈاپٹ فٹنس کا افتتاح 19نومبر کی شام منعقد کیا گیا ہے۔
View more
Sun, 18 Nov 2018 19:21:33
امسال سفر حج بیت اﷲ پر روانہ ہونے کے خواہشمند افراد کی طرف سے درخواستوں کا اندراج ان دنوں جاری ہے۔ مرکزی حج کمیٹی کی طرف سے درخواستوں کے اندراج کا سلسلہ 17نومبر کو ختم ہونے والاتھا،
View more
Sun, 18 Nov 2018 17:44:44
بھٹکل مسلم یوتھ فیڈریشن کے زیراہتمام مورخہ 28/ نومبر سے ٹی ٹوینٹی بھٹکل کرکٹ لیگ (BCL) کا شاندار ٹورنامنٹ شروع ہورہا ہے جس میں بارہ ٹیموں کو کھیلنے کا موقع دیا گیا ہے۔ ان بارہ ٹیموں میں بھٹکل ، مرڈیشور اور منکی کی جملہ 32 ٹیموں کے 320 کھلاڑیوں میں سے 180 بہترین کھلاڑیوں کا انتخاب بولی لگا کر کیا گیا ہے، جس کو دیکھتے ہوئے کہا جاسکتا ہے کہ سبھی بارہ ٹیمیں بے حد مضبوط ہیں اور ٹورنامنٹ کے تمام میچ
View more
Sun, 18 Nov 2018 12:05:26
ہیبلے گرام پنچایت حدودکے جامعہ آباد علاقہ میں جگہ جگہ کچروں کے ڈھیر پائے جانے کے بعداب ہیبلے پنچایت کو کچروں کو ٹھکانے لگانے کے لئے کرایہ پر جگہ مل گئی ہے جس کے ساتھ ہی توقع کی جارہی ہے کہ آئندہ گھر گھر سے کچروں کو لے جانے کا انتظام ہوگا اورلوگ راستوں کے کنارے اور خالی جگہوں پر کچروں کو پھینکنا بند کردیں گے۔
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy