Sun, 16 Dec 2018 21:32:10
جنوبی کشمیر کے ضلع پلوامہ کے سرنو نامی گاؤں میں مسلح تصادم کے مقام پر سیکورٹی فورسز کی فائرنگ کے نتیجے میں کم از کم 7 عام شہریوں کے جاں بحق اور درجنوں دیگر کے زخمی
View more
Sun, 16 Dec 2018 21:12:05
اتر پردیش میں ریزرویشن میں کوٹے کا مطالبہ کر رہے ریاستی حکومت میں وزیر سہیلدیو ہندوستانی سماج پارٹی (سبھاسپا) اسپیکر اوم پرکاش راج بھر نے بی جے پی پر ان کو روکنے کے لیے آئندہ 29 دسمبر کو غازی پور میں وزیر اعظم نریندر مودی کی ریلی کو منظم کرنے کا الزام لگایا
View more
Sun, 16 Dec 2018 21:08:19
1971میں پاکستان کے ساتھ جنگ میں جوہندوستانی فوجی شہیدہوئے تھے ان کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے ضلع ڈپٹی کمشنر ایس ایس نکول نے کہا کہ دیش کے لئے اپنی جان قربان کرنے والوں کو یاد رکھنا ہم سب کا فرض ہے۔
View more
Sun, 16 Dec 2018 20:59:56
چار سالہ بچی کے ساتھ جنسی عمل کرنے والے ملزم چندرا شیکھر عرف راجیش (۴۹سال)کو سیکنڈ ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشنس اور پوکسو اسپیشل کورٹ نے دس سال قید بامشقت اور 10ہزار روپے جرمانے کی سزا سنائی ہے۔
View more
Sun, 16 Dec 2018 20:45:23
کائیگا جوہری توانائی اسٹیشن میں مزید دو یونٹس کا اضافہ کرنے کے منصوبے پر عوامی رائے جاننے کے لئے سرکاری افسران نے کائیگا ٹاؤن شپ میں اجلاس منعقد کیا جبکہ ٹاؤن شپ سے باہر موجودہ اور سابق اراکین اسمبلی کی قیادت میں سیکڑوں افراد نے توسیعی منصوبے کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا۔
View more
Sun, 16 Dec 2018 14:36:35
بھٹکل میں نیشنل ہائی وے کی توسیع کا کام تیز رفتاری کے ساتھ آگے بڑھ رہا ہے، مگر ہائی وے اہلکاروں کی طرف سے عوام کو کسی بھی طرح کی کوئی جانکاری نہ دئے جانے سے عوام تذبذب کا شکار ہیں اور کئی ایک مسائل کو لے کر پریشانی میں بھی مبتلا ہیں۔ عوام میونسپالٹی حکام سے سوال کرتے ہیں تو جواب ملتا ہے کہ ہم نیشنل ہائی وے کے کاموں میں مداخلت نہیں کرسکتے اور جب ہائی وے کا کام کرنے والے کنٹریکٹروں سے پوچھتے ہیں
View more
Sun, 16 Dec 2018 14:03:22
بھٹکل رکن اسمبلی سُنیل نائک کو آج اتوار کو ہیبلے کے لوگوں نے اُس وقت آڑے ہاتھ لیتے ہوئے احتجاج کیا جب وہ وہاں سرکاری ہاڈی زمین پر دو اسکولوں اور دو کالجوں کا سنگ بنیاد رکھنے کے لئے پہنچے تھے۔
View more
Sun, 16 Dec 2018 11:05:08
مودی حکومت رافیل سودے میں بدعنوانی سے متعلق سپریم کورٹ کے فیصلے پر حالانکہ اپنی پیٹھ تھپتھپارہی ہے لیکن یہ اس کی خوش فہمی ہے کہ اس نے میدان مارلیا۔
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy