Mon, 17 Dec 2018 12:38:23
ہندوستان اور آسٹریلیا کے بیچ کھیلے جا رہے پرتھ ٹسٹ کے تیسرے دن ہندوستانی ٹیم کے کپتان وراٹ کوہلی نے 25ویں سنچری لگا دی۔ ان کی سنچری کی مدد سےہندوستان نے آسٹریلیا کو زبردست جواب دیا ہے۔ کوہلی اس سیریز کے پہلے میچ میں کامیاب نہیں ہوئے تھے اورسستے میں آوٹ ہوگئے تھے لیکن پرتھ آتے ہی انہوں نے بہترین مظاہرہ کیا۔
View more
Mon, 17 Dec 2018 12:32:47
آرایس ایس لیڈراورمسلم راشٹریہ منچ کے سربراہ اندریش کمارنے کہا ہے کہ اپوزیشن رام مندرپراپنا موقف واضح کرے، یہ نہ سوچیں کہ دوتین ریاست جیت لیا ہے، تو آنے والے دنوں میں بھی انہیں جیت ملے گی۔ انہوں نے واضح لفظوں میں وارننگ دیتے ہوئے کہا کہ 2019 لوک سبھا الیکشن میں ایسا کچھ نہیں ہوگا۔
View more
Mon, 17 Dec 2018 12:22:51
1984 کے سکھ مخالف فسادات معاملے پر دلی ہائی کورٹ نے فیصلہ الٹ دیا ہے۔ کانگریس لیڈر سجن کمار کو عمرقید کی سزا سنائی گئی ہے۔ انہیں 31 دسمبر تک خودسپردگی کرنا ہوگی۔ عمرقید کے علاوہ سجن کمار پر پانچ لاکھ روپئے کا جرمانہ کا بھی عائد کیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ باقی مجرموں کو جرمانہ کے طور پر ایک۔ ایک لاکھ روپئے دینے ہوں گے۔
View more
Mon, 17 Dec 2018 12:18:27
فرانس کے ساتھ ہوئے رافیل لڑاکو جہاز سودے کو لے کرسیاسی رسہ کشی میں اضافہ ہوتا جارہا ہے۔ کانگریس نے مرکزی حکومت کی طرف سے سپریم کورٹ کے فیصلے میں حقائق میں سدھارکرنے والی عرضی کو لے کرایک بارپھرسے تنقید کی ہے۔
View more
Mon, 17 Dec 2018 12:13:07
مدھیہ پردیش، راجستھان اور چھتیس گڑھ میں کانگریس کے تین لیڈران آج وزیر اعلی کا حلف لیں گے۔ مدھیہ پردیش میں کمل ناتھ، چھتیس گڑھ میں بھوپیش بگھیل اور راجستھان میں اشوک گہلوت وزیر اعلیٰ کے عہدہ کے لئے حلف لیں گے۔
View more
Mon, 17 Dec 2018 12:04:55
راجستھان کے 22 ویں وزیر اعلی کے طور پر اشوک گہلوت نے حلف لے لیا ہے۔ گورنر کلیان سنگھ نے انہیں عہدہ اور رازداری کا حلف دلایا۔ اسی کے ساتھ وہ ریاست کے تیسری بار وزیر اعلی بنے ہیں۔ ان کے ساتھ سچن پائلٹ نے بھی حلف لیا۔ انہیں راجستھان کا نائب وزیر اعلی مقرر کیا گیا ہے۔
View more
Mon, 17 Dec 2018 12:00:59
لبنان میں مئی سے جاری سیاسی بحران کے درمیان بائیں بازو کی جانب سے منعقد حکومت مخالف مظاہرے میں حصہ لینے کے لئے راجدھانی بیروت میں 5000 سے زیادہ لوگ سڑکوں پر اتر آئے۔
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy