Sun, 23 Dec 2018 10:34:56
ہندوستان ایروناٹکس لمیٹڈ (ایچ اے ایل) چیف آر مادھون نے جمعہ کو رافیل ہوائی جہاز کی ڈیل کا بچاؤ کیا۔ 33ویں انڈین انجینئرنگ کانگریس کو خطاب کرنے آئے مادھون نے کہا کہ 36 رافیل ہوائی جہاز خریدنے کا سودا ہوائی جہازوں کی ضرورت کے تحت کیا گیا ہے کیونکہ 36 رافیل ہوائی جہاز ہندوستان میں بنانے کا سوال ہی نہیں اٹھتا۔
View more
Sun, 23 Dec 2018 10:31:06
جے ڈی ایس ،کانگریس پر مشتمل مخلو ط حکومت کی کابینہ میں توسیع اور رد وبدل کے بعد وزارت ملنے سے محروم اراکین اسمبلی کی ناراضی بڑ ھ گئی ہے ،اوران کے حامیوں نے احتجاجات کرنا شروع کردیا ہے ۔
View more
Sat, 22 Dec 2018 21:37:00
بھٹکل جماعت المسلمین کا سالانہ اجلاس جمعہ کی شب کو منعقد ہوا جس میں جامع مسجد کے امام و خطیب مولانا عبدالعلیم خطیب ندوی نے عوام سے اجتماعیت پر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آج لوگوں کا جماعت پر سے اعتماد اٹھتا جا رہا ہے لوگ اپنے آپ کو اجتماعیت سے کاٹ رہےہیں۔ مولانا نے کہا کہ قاضی شریعت کی روشنی میں فیصلہ کرتا ہے لیکن بعض لوگ اپنے حق میں فیصلہ نہ ہونے پر قاضی صاحب پر تنقید کرتے ہیں اور کہتے ہیں کہ قاضی
View more
Sat, 22 Dec 2018 21:22:13
وزیر اعلیٰ ایچ ڈی کمار سوامی نے کہا ہے کہ قدوائی ، جے دیوا ، نمہانس سمیت تمام اہم جنرل اسپتالو ں کے معیار کو بلند کرنے اور یہاں مہیا کرائی جانے والی طبی خدمات کو سدھارنے کی ریاستی حکومت پابند ہے۔
View more
Sat, 22 Dec 2018 21:16:50
ریاستی کابینہ میں توسیع کے بعد کانگریس میں اٹھنے والے طوفان برگشتگی پرسابق وزیر اعلیٰ اور ریاستی بی جے پی صدر بی ایس یڈیورپا کا تبصرہ ان کے اور نائب وزیراعلیٰ ڈاکٹر جی پرمیشور کے درمیان زبردست لفظی جنگ کا سبب بن گیا۔
View more
Sat, 22 Dec 2018 20:58:29
ریاست کی کمار سوامی کابینہ میں آج آٹھ کانگریسی وزراء کی شمولیت کے ساتھ توسیع کردی گئی جس کے ساتھ ہی کانگریس اور جے ڈی ایس میں برگشتگی کی ایک نئی لہر اٹھتی ہوئی نظر آرہی ہے۔
آج راج بھون میں منعقدہ تقریب کے دوران گورنر واجو بھائی والا نے نئے وزیروں کو عہدے اور راز داری کا حلف دلایا۔ کابینہ میں توسیع کے مرحلے میں کمار سوامی کی موجودہ وزارت کے دو وزراء رمیش جارکی ہولی اور آر شنکر کو ہٹادیا گیا۔ آ
View more
Sat, 22 Dec 2018 20:23:23
سینئر کانگریس لیڈر اور رکن اسمبلی جناب روشن بیگ نے کہا ہے کہ آنے والے لوک سبھاانتخابات میں شہر کے بنگلور سنٹرل لوک سبھا حلقے سے ان کا کانگریس امیدوار بننا تقریباً طے ہے۔ اس حلقے سے انتخابات کی تیاریوں میں وہ ابھی سے لگ گئے ہیں۔ آج کیمپے گوڈا انٹرنیشنل ایرپورٹ پر اخباری نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے ریاستی کابینہ کی توسیع کے متعلق ردعمل ظاہر کرتے ہوئے واضح کیاکہ وہ ریاستی وزارت کے دعویدار
View more
Sat, 22 Dec 2018 19:27:17
آج کانگریس جنتادل (ایس) کی مخلوط حکومت کی کابینہ میں توسیع کی گئی ۔جملہ 8وزرا کو کابینہ میں شامل کیا گیا جن میں بیدر(شمال)کے رکن اسمبلی جناب محمد رحیم خان بھی شامل ہیں ۔آج گورنر ہاؤس میں ایک رنگا رنگ حلف برداری تقریب میں جناب محمد رحیم خان نے اللہ کے نام پر انگریزی میں حلف لیا۔اس موقع کرناٹک کے گوورنر مسٹر وجو بھائی والا ‘چیف منسٹر کرناٹک مسٹر ایچ ڈی کمار سوامی ‘ڈپٹی چیف منسٹر ڈاکٹر جی پرمیشورشہ ن
View more
Sat, 22 Dec 2018 18:29:39
نیشنل ہائی وے 66کو فور لین میں تبدیل کرنے کا منصوبہ بار بار بدل رہا ہے۔ کچھ ہی دنوں پہلے سرپن کٹے سے شیرالی تک شہری حدود میں سڑک کی توسیع 30میٹر تک ہی محدود رکھنے کی بات سامنے آئی تھی۔ مگر تازہ خبروں کے مطابق اب شہری حدود میں صرف 2کیلو میٹر تک 30میٹر اور بقیہ 1.5کیلومیٹر کے علاقے میں یہ توسیع 45میٹر کردی جائے گی۔
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy