Thu, 20 Dec 2018 21:22:39
ریاستی کابینہ میں توسیع کے متعلق غیر یقینی صورتحال کے درمیان آج ریاستی کانگریس قائدین کا گروپ پارٹی صدر راہل گاندھی سے تبادلۂ خیال کے لئے دہلی روانہ ہوگیا۔
View more
Thu, 20 Dec 2018 21:19:49
وزیر اعلیٰ ایچ ڈی کمار سوامی نے کسانوں کے قرضوں کی معافی کے تئیں حکومت کی پابندی کو دہراتے ہوئے کہا ہے کہ کسانوں نے قومی بینکوں سے جو قرضے حاصل کئے ہیں اس کی معافی کے لئے اگلے سال بجٹ میں مناسب رقم مختص کی جائے گی۔
View more
Thu, 20 Dec 2018 21:16:18
ریاستی جے ڈی ایس صدر ایچ وشواناتھ نے اس بات پر افسوس ظاہر کیاکہ بلگاوی کے سورنا سودھا میں منظم کئے گئے لیجسلیچر اجلاس کے کامیاب ہونے کی ہر کسی کو امید تھی، لیکن بدقسمتی سے ان امیدوں پانی پھر گیا ، لیکن خشک سالی کے موضوع پر وزیر اعلیٰ ایچ ڈی کمار سوامی نے ایوان کو جس طرح کا جواب دیا اس سے آنجہانی وزیر اعلیٰ دیوراج ارس کی یاد تازہ ہوگئی۔
View more
Thu, 20 Dec 2018 21:11:22
کسانوں کے قرضوں کی معافی اور شمالی کرناٹک کے ہمہ جہت ترقی کے لئے اقدامات کے متعلق ریاستی لیجسلیچر میں بحث کا پرزور مطالبہ کرتے ہوئے اپوزیشن بی جے پی نے آج دونوں ایوانوں کی کارروائی ہنگاموں کی نذر کردی۔
View more
Thu, 20 Dec 2018 20:22:17
ضلع جنوبی کینرا کے ایمپلائمنٹ ایکسچینج کی جانب سے منگلورو میں 22دسمبر کی صبح 10بجے سے روزگار میلہ کا انعقاد ہوگا، جس میں ملک کی مختلف کمپنیوں کے نمائندے حاضر ہونگے اور بے روزگاروں کو ملازمت کے مواقع فراہم کیے جائیں گے۔
View more
Thu, 20 Dec 2018 20:18:27
صدر ہندرام ناتھ کووند 27دسمبر کو اڈپی کے شری کرشنا مٹھ میں حاضری دینے والے ہیں۔صدر ہند کی آمد کے پس منظر میں سیکیوریٹی بندوبست کے طور پراڈپی ضلع کی ڈپٹی کمشنر پریانکا میری نے مٹھ کے راج آنگن ، اڈپی سنسکرت کالج کے قریب اور کار اسٹریٹ کے اطراف میں جتنی دکانیں ہیں، انہیں بند رکھنے کا حکم جاری کیا ہے۔
View more
Thu, 20 Dec 2018 19:45:10
جب غیر قانونی طور پر گائے اسمگلنگ کرنے والوں پر پولیس نے چھاپہ مارا توملزمین موقع پر سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے جبکہ اسکارپیو کار کو پولیس نے ضبط کرلیا ہے۔ یہ واقعہ نیشنل ہائے وے 66پر19دسمبر کی دوپہر1.30 کے وقت پیش آیا۔
View more
Thu, 20 Dec 2018 19:40:58
سورتکل کے قریب کان کے علاقے میں فور لین سڑک تعمیر کا مطالبہ کرتے ہوئے کان ناگرک ہوراٹا سمیتی کے زیر اہتمام ایک مشعل بردار احتجاجی جلو س نکالا گیا۔
View more
Thu, 20 Dec 2018 19:37:28
کل سے آئندہ پانچ دنوں کے لئے تمام بینکوں میں چھٹی ہوگی۔21دسمبر جمعہ کے دن بینک ملازمین کی ہڑتال ہوگی۔ 22دسمبر کو مہینے کا چوتھا سنیچر ہے، 23دسمبراتوار،25دسمبر کرسمس اس کے بعد یونائٹیڈ فورم آف بینک یونینس(انڈیا)کی طرف سے پھر ایک دن کی ہڑتال منانے کی بات کہی گئی ہے۔
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy