Fri, 21 Dec 2018 18:13:38
شہر گلستان بنگلورو میں خاندانی مسائل، ذہنی ودماغی پریشانیاں اور بیماریوں کی وجہ سے اپناگھر چھوڑ کر لاپتہ ہوجانے والوں کی تعداد میں تشویش ناک اضافہ دیکھا جارہا ہے۔ ایک جائزے کے مطابق گزشتہ تین برسوں میں گمشدگی کے جتنے معاملات پولیس کے پاس درج ہوئے ہیں ان میں سے 1500گم شدہ افراد کے بارے میں ابھی تک کوئی پتہ چل نہیں سکا ہے۔
View more
Thu, 20 Dec 2018 22:25:21
اتر پردیش کے وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ کی طرف سے مفروضہ خدا ہنومان کو دلت کی ذات بتائے جانے پرہوا تنازع ابھی تھما بھی نہیں تھا کہ بی جے پی کے ایک ایم ایل سی نے ہنومان کو ’’مسلمان‘‘ قرار دے دیا ہے۔ بی جے پی کے بکل نواب نے اپنی غیر معقول دلیل میں کہا کہ ہنومان مسلمان تھے،جب کہ تاریخی حقائق و شواہد میں اس کا کہیں بھی کوئی ذکر نہیں ہے۔
View more
Thu, 20 Dec 2018 22:14:53
گزشتہ کچھ دنوں سے پرائیویٹ اور پبلک سیکٹر کے بینک مسلسل اپنے گاہکوں کو ایک میسج روانہ کر رہے ہیں۔ جس میں صارفین کو بتایا جا رہا ہے کہ نئے سال میں آپ کے ڈیبٹ اور کریڈٹ کارڈ بند ہو جائیں گے۔ اس کے ساتھ ہی بینکوں کی طرف سے گاہکوں سے نیا ڈیبٹ یا کریڈٹ کارڈ حاصل کرنے یا بذریعہ پوسٹ موصول ہونے کی صورت میں متعلقہ بینک کے اے ٹی ایم مشین میں جاکر اُس کا پن تبدیل کرکے ایکٹویٹ کرنے کی اپیل کی جارہی ہے۔ اگر
View more
Thu, 20 Dec 2018 22:14:11
راجیہ سبھا میں جمعرات کو بھی تعطل برقرار رہنے کی وجہ سے ایوان کا اجلاس دن بھر کے لیے ملتوی ہونے کے بعد انادرمک، ٹی ڈی پی اور وائی ایس آر کانگریس کے ارکان نے مختلف مسائل پر پارلیمنٹ ہاؤس کے احاطے میں گاندھی مجسمہ کے سامنے مظاہرہ کیا۔
View more
Thu, 20 Dec 2018 22:09:29
کانگریس کے سابق رہنما سجن کمار نے جمعرات کو دہلی ہائی کورٹ میں عرضی دے کر خود سپردگی کے لئے 31 جنوری تک کا وقت مانگا ہے۔
View more
Thu, 20 Dec 2018 22:06:34
رافیل معاملے کی جانچ مشترکہ پارلیمانی کمیٹی (جے پی سی) سے کرانے کی اپوزیشن کی مانگ اور کاویری پر ڈیم کی تعمیر کئے جانے کی مخالفت میں انادرمک اور ڈی ایم کے ارکان کے ہنگامے کی وجہ سے آج بھی راجیہ سبھا کی کارروائی دن بھر کے لئے اور مسلسل ساتویں دن راجیہ سبھا میں کوئی کام کاج نہیں ہوسکا۔
View more
Thu, 20 Dec 2018 21:52:22
شہر کے لکجری ہوٹل ٹرائجنٹ سمیت دو ہوٹلوں میں بدھ کی رات آگ لگنے کا واقعہ پیش آیا۔ حالانکہ ان واقعات میں کسی جانی نقصان کی کوئی خبر نہیں ہے۔
View more
Thu, 20 Dec 2018 21:45:39
نائس گھپلے کے متعلق پچھلے کئی برسوں سے سڑکوں پر اتر کر احتجاج کرنے والی جے ڈی ایس اقتدار ملتے ہی اپنا رویہ تبدیل کرچکی ہے، اور نائس گھپلے کے خلاف کارروائی کرنے میں تذبذب کا مظاہرہ کررہی ہے یہ الزام آج ریاستی بی جے پی نے عائد کیا۔
View more
Thu, 20 Dec 2018 21:39:36
ریاستی وزیر مالگزاری آر وی دیش پانڈے نے کل بلگاوی میں بی جے پی قائدین کی دعوت میں ریاستی وزیر رمیش جارکی ہولی کی شرکت پر تبصرہ کرتے ہوئے کہاکہ اس کو خصوصیت کے ساتھ دیکھنے کی ضرورت نہیں ہے، سیاسی قائدین کی دعوتوں میں مختلف پارٹیوں کے قائدین کی شرکت ایک روایت رہی ہے۔ اس دعوت میں اسمبلی اسپیکر رمیش کمار اور ریاستی وزیر جئے مالا بھی حاضر رہے۔ پھر صرف رمیش جارکی ہولی کو ہی الگ نظریہ سے کیوں دیکھاجارہا
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy