Thu, 10 Jan 2019 12:41:37
پچھلے تقریباًچار ہفتوں سے سمندر میں ماہی گیر کشتی سمیت سات لاپتہ ہونے والے مچھیروں کے اہل خانہ سے ریاستی وزیر ماہی گیری وینکٹ راؤ ناڈ گوڈا نے ملاقات کی، جس کے دوران انہوں نے اس بات کا اعلان کیا کہ لاپتہ کشتی کا سراغ لگانے کے لئے اِسرو اور گوگل کی مدد لی جارہی ہے اور حیدرآباد میں واقع ان دفاتر سے رابطہ کیا گیا ہے۔
View more
Thu, 10 Jan 2019 12:12:56
خصوصی تفتیشی ٹیم عدالت کے جج پی ۔بی۔ دیسائی نے ان موجود ثبوتوں کو نظر انداز کیاکہ کانگریس ممبر اسمبلی احسان جعفری جنہیں ہجوم نے احمدآباد کی گلمرگ سوسائٹی میں فساد کے دوران قتل کردیا تھا انہوں نے مسلمانوں کو ہجوم سے بچانے اور اس وقت کے وزیر اعلیٰ نریندر مودی سے فساد پر قابو کرنے کے لئے ہر ممکنہ رابطہ کرنے کی کوشش کی تھی۔ ان باتوں کا انکشاف سماجی کارکن ہرش مندر نے کیا ہے۔
View more
Thu, 10 Jan 2019 12:00:27
سینٹرل بیورو آف انویسٹی گیشن (CBI) کے ڈائریکٹر الوک ورما جنہوں نے سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد دہلی میں اپنے دفتر میں عہدہ دوبارہ سنبھالا ہے ، دفتر میں حاضری دیتے ہی عبوری ڈائریکٹر ایم ناگیشور راؤ کے کیے گئے تمام تبادلوں کو رد کردیا ہے۔
View more
Thu, 10 Jan 2019 11:48:24
عام زمرے کے معاشی طور پر پسماندہ خاندانوں کو تعلیمی اداروں اورسرکاری نوکریوں میں 10 فیصد ریزرویشن دینے سے متعلق تاریخی 124 ویں آئینی ترمیمی بل 2019 پر کل دیر رات پارلیمنٹ کی مہر لگ گئی۔ راجیہ سبھا میں اس بل پر تقریبا 10 گھنٹے تک جاری بحث کے بعد اسے سات کے مقابلے 165 ووٹوں سے منظورکیا گیا۔ لوک سبھا اس بل کو پہلے ہی منظورکرچکی ہے۔
View more
Thu, 10 Jan 2019 11:29:43
سابق وزیر اعلیٰ سدرامیا نے مرکزی حکومت کی طرف سے اعلیٰ ذات سے وابستہ دس فیصد لوگوں کو ریزرویشن دینے کے فیصلے کو انتخابی حکمت عملی سے تعبیر کیا۔ اخباری نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ اعلیٰ ذات کے غریب طبقے سے وابستہ دس فیصد لوگوں کو ریزرویشن دینے کے لئے پارلیمنٹ میں قانون لانے کی کسی نے مخالفت نہیں کی ، لیکن بی جے پی اس مرحلے میں یہ قانون اس لئے لارہی ہے کہ لوک سبھا انتخابات سے قبل ان
View more
Thu, 10 Jan 2019 11:25:21
ریلوے بورڈ نے چنئی۔بنگلور ایکسپریس ٹرین کو میسور تک توسیع دینے کو منظور کر لیا ہے ۔ریلوے بورڈ کی پریس ریلیز کے مطابق چنئی۔بنگلور ایکسپریس اب میسور تک جائے گی۔ یہ ٹرین چنئی سے دوپہر 01:35 بجے روانہ ہوگی اور رات 11 بجے میسور پہنچے گی۔ واپسی میں یہ میسور سے علیٰ الصباح 4:45 بجے چھوٹے گی اور دوپہر 2:30 بجے چنئی پہنچے گی۔ توسیع میں کانگیری، رام نگرم، چنَّاپٹن، مدور، منڈیااور پانڈوپورہ اسٹیشن شامل ہیں۔
View more
Thu, 10 Jan 2019 00:48:10
کل منگل کو ایرانی عدالت کے حکم سے رہا ہونے والے ضلع اُتر کنڑا کے 18 ماہی گیر سمیت جملہ 28 ماہی گیروں کی دونوں بوٹ آج بدھ رات کو خیر و عافیت کے ساتھ دبئی پہنچ گئی۔ جس کے ساتھ ہی سبھی ماہی گیروں کے گھروالوں اور دوست احباب میں خوشی کی لہر دوڑ گئی ہے۔
View more
Wed, 09 Jan 2019 21:26:57
برہت بنگلور مہانگر پالیکے کی اسٹانڈنگ کمیٹیوں کے انتخاب کی تاریخ آخر کار طے ہوگئی۔ 17 جنوری کو ہونے والی کونسل میٹنگ میں اسٹانڈنگ کمیٹیوں کے چیرمینوں کا انتخاب عمل میں آئے گا۔
View more
Wed, 09 Jan 2019 21:22:45
ایک المناک واقعہ میں کنڑ فلم اداکار یش کے ایک 28سالہ مداح نے گذشتہ روز خودسوزی کرلی جس کی بنگالورو کے وکٹوریہ اسپتال میں علاج کے دوران موت ہوگئی۔
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy