Mon, 26 Aug 2024 11:32:26
کانگریس لیڈر راہل گاندھی نے ذات پر مبنی مردم شماری کے حوالہ سے ایک بار پھر مودی حکومت کو نشانہ بنایا ہے۔ ایکس پر پوسٹ کرتے ہوئے انہوں نے لکھا، ’’مودی جی، اگر آپ ذات پر مبنی مردم شماری روکنے کی سوچ رہے ہیں تو خواب دیکھ رہے ہیں، اب کوئی طاقت اسے نہیں روک سکتی! ہندوستان کا آرڈر آ گیا ہے - جلد ہی 90 فیصد ہندوستانی ذات پر مبنی مردم شماری کی حمایت اور مطالبہ کریں گے۔ آرڈر پر ابھی عملدرآمد کیجئے، یا آپ
View more
Mon, 26 Aug 2024 11:24:04
ہریانہ کے کیتھل میں اگروال یووا سبھا کے کئی ارکان نے اتوار کو کانگریس کے قومی جنرل سکریٹری اور راجیہ سبھا کے رکن رندیپ سرجے والا کی موجودگی میں کانگریس میں شمولیت اختیار کی۔
View more
Mon, 26 Aug 2024 11:20:46
مہاراشٹر قانون ساز کونسل میں اپوزیشن لیڈر امباداس دانوے کی قیادت میں مہا وکاس اگھاڑی (ایم وی اے) کے پارٹی کارکنوں نے وزیر اعظم نریندر مودی کی ایئرپورٹ پر آمد پر خواتین کے خلاف جرائم میں اضافہ کے خلاف اتوار کو چکلتھانہ ہوائی اڈے کے سامنے احتجاج کیا۔
View more
Mon, 26 Aug 2024 11:15:02
مہندی حسن سراج (چار وکٹ)، شکیب الحسن (تین وکٹ) کی عمدہ گیندبازی کی بدولت بنگلہ دیش نے اتوار کو پہلے ٹیسٹ میچ میں پاکستان کو 10 وکٹ سے شکست دے دی۔
View more
Sun, 25 Aug 2024 19:54:49
سی بی آئی کولکاتہ کے آر جی کار میڈیکل کالج اور اسپتال کے سابق پرنسپل سندیپ گھوش پر اپنی گرفت مضبوط کر رہی ہے۔ سی بی آئی، جو آر جی کار اسپتال میں ایک جونیئر ڈاکٹر کے عصمت دری اور قتل کیس کی تحقیقات کر رہی ہے، کولکاتہ میں کئی مقامات پر چھاپے مار رہی ہے۔ یہ چھاپہ آر جی کار اسپتال میں بدعنوانی کے معاملے کے سلسلے میں مارا جا رہا ہے۔
View more
Sun, 25 Aug 2024 19:49:07
آر جے ڈی کے راجیہ سبھا ایم پی منوج جھا نے مردم شماری سے متعلق مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ کے بیان پر جوابی حملہ کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ملک کا ہر شہری ذات پات کی مردم شماری کا مطالبہ کر رہا ہے اور وہ جاننا چاہتے ہیں کہ کون سا شخص کس جگہ بیٹھا ہے۔ قابل ذکر ہے کہ وزیر داخلہ امت شاہ نے ایک سوال کے جواب میں کہا تھا کہ مردم شماری مناسب وقت پر کرائی جائے گی۔
View more
Sun, 25 Aug 2024 19:46:07
دہلی حکومت نے ایک بار پھر دہلی میں 1100 سے زیادہ درختوں کی کٹائی کا معاملہ اٹھایا ہے۔ ریاستی وزیر صحت سوربھ بھاردواج نے اتوار کو الزام لگایا کہ یہ درخت بغیر اجازت کے کاٹے گئے ہیں۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ دہلی کے ایل جی ونے سکسینہ 3 فروری 2024 کو درخت کاٹنے والے مقام پر گئے تھے۔
View more
Sun, 25 Aug 2024 19:38:14
مدھیہ پردیش کے چھتر پور میں نبی کریم ؐ کی شان اقدس میں گستاخی کے خلاف مظاہرہ کرنے پر مسلمانوں کے گھروں پربلڈوزر چلائے جانے کے واقعہ پر کانگریس نے اس کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے اس کو بربریت اور ناانصافی قرار دیا ہے۔
View more
Sun, 25 Aug 2024 19:33:13
جموں کشمیر کی پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی (پی ڈی پی) نے اسمبلی انتخابات2024کیلئے اپنا منشور جاری کر دیا ہے جس میں جموں کشمیر کیلئے ریاستی درجہ کی بحالی کیلئےجدوجہد جاری رکھنے کا خصوصی عزم کیاگیا۔
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy