Sun, 25 Aug 2024 17:47:21
آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ کے صدر مولانا خالد سیف اللہ رحمانی اور بورڈ کی مجلس عاملہ کے رکن اور مجلس اتحاد المسلمین کے کل ہند صدر و ممبر آف پارلیمان جناب اسدالدین اویسی نے تلنگانہ کے وزیر اعلیٰ شری ریونت ریڈی سے ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی اور وقف ترمیمی بل 2024 پر اپنے اعتراضات سے انہیں واقف کرایا۔
View more
Sun, 25 Aug 2024 17:43:53
ہریانہ میں آئندہ اسمبلی انتخابات کی تاریخ تبدیل ہو سکتی ہے۔ نیوز پورٹل ’آج تک‘ نے ذرائع کے حوالہ سے یہ اطلاع دی ہے۔ رپورٹ کے مطابق سیاسی جماعتوں کی درخواست پر منگل کو الیکشن کمیشن کے اجلاس میں اس حوالے سے فیصلہ کیا جا سکتا ہے۔ خیال رہے کہ ریاست کی تمام 90 سیٹوں کے لیے ایک ہی مرحلے میں ووٹنگ ہوگی۔ الیکشن کمیشن نے ہریانہ میں یکم اکتوبر کو ووٹنگ کا اعلان کیا تھا اور انتخابی نتائج 4 اکتوبر کو گنتی کے
View more
Sun, 25 Aug 2024 17:39:50
ہفتہ کو گرو گرام میں سائبر پولیس نے سوہنا کی فلورا ایونیو سوسائٹی کے دو فلیٹ میں چھاپہ ماری کرکے وہاں چل رہے فرضی کال سنٹر کا انکشاف کیا ہے۔ فرضی کال سنٹر میں دوسرے ملک کے شہریوں کو ٹیکنیکل سپورٹ کی کسٹمر کیئر سروس فراہم کرنے کے نام پر دھوکہ دہی کی جاتی تھی۔
View more
Sun, 25 Aug 2024 17:35:14
ملک کے کئی علاقوں میں اس وقت کہیں زیادہ اور کہیں کم بارش ہو رہی ہے۔ کچھ ریاستوں میں طوفانی بارش کے بعد سیلاب جیسی صورتحال بھی ہے۔ بادل پھٹنے، لینڈ سلائڈ، بجلی بحران، آمد و رفت متاثر ہونے سے لوگوں کو کئی طرح کی پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔
View more
Sun, 25 Aug 2024 17:31:09
بدلاپور میں ہونے والا واقعہ انسانیت کو شرمسار کرنے والا ہے۔ یہ اطلاع ملی ہے کہ ان دو کمسن بچیوں پر 15 دنوں سے زیادتی ہو رہی تھی۔ ریاست کے مختلف علاقوں میں زیادتی کے واقعات ہو رہے ہیں، حکومت لڑکیوں اور خواتین کے تحفظ میں مکمل طور پر ناکام ثابت ہوئی ہے۔ حکومت اور انتظامیہ کی کوئی گرفت نہیں رہی، جس کے نتیجے میں اس طرح کے واقعات بڑھ رہے ہیں۔ اس کے لیے مکمل طور پر وزیر اعلیٰ اور وزیر داخلہ ذمہ دار ہیں،
View more
Sun, 25 Aug 2024 17:24:44
گلبرگہ کے ممتاز جہد کار و ضلع وقف مشاورتی کمیٹی کے نائب چیئر مین چودھری محمد حیدر علی باغبان نے شان رسالت میں گستاخی کرنے پر نام نہاد سوامی رام گری کے خلاف کرناٹک سمیت ملک بھر میں ایف آئی آر درج کرنے کی اپیل کی ہے۔ انھوں نے تمام ہندوستانی مسلمانوں کو متحد ہونے کا مشورہ دیتے ہوئے ملک کے مسلم عوامی منتخب نمائندوں سے بھی اس معاملہ میں کھل کر سامنے آنے کی اپیل کی۔
View more
Sun, 25 Aug 2024 17:20:01
مودی حکومت نے آج سرکاری ملازمین کے لیے پنشن اسکیم کے تعلق سے ایک بڑا قدم اٹھاتے ہوئے ’یو پی ایس‘ (یونیفائیڈ پنشن اسکیم) کا اعلان کر دیا ہے۔ آج ہوئی کابینہ میٹنگ میں ’او پی ایس‘ (اولڈ پنشن اسکیم) اور ’این پی ایس‘ (نیو پنشن اسکیم) کے تعلق سے بات چیت ہوئی اور ’او پی ایس-این پی ایس‘ جھگڑے کو ختم کرنے کی کوشش میں ایک نئی پنشن اسکیم یعنی ’یو پی ایس‘ پر مہر لگا دی گئی۔
View more
Sun, 25 Aug 2024 17:16:02
کانگریس نے مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ کے ذریعہ پوچھے گئے 10 سوالوں پر جوابی حملہ کیا ہے۔ کانگریس کے سینئر لیڈر پون کھیڑا نے طنزیہ انداز میں کہا ہے کہ سوال پوچھنے سے قبل امت شاہ کو بادام کھانا چاہیے تھا۔
View more
Sun, 25 Aug 2024 11:55:27
انڈین پینل کورٹ (آئی پی سی) کی جگہ اب بھارتی سول کوڈ (بی این ایس ایس) نے لے لی ہے۔ دعویٰ کیا گیا کہ نئے قوانین (بی این ایس ایس سیکشن 479) کے تحت انصاف ملنے میں پہلے کی نسبت کم وقت لگے گا، اس سے عدالتوں پر زیر التواء مقدمات کا بوجھ بھی کم ہو جائے گا۔ سپریم کورٹ نے اب ان زیر سماعت قیدیوں کو ریلیف دے دیا ہے جو طویل عرصے سے جیل میں ہیں اور ان کی ضمانت کا راستہ صاف کر دیا ہے۔
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy