Mon, 26 Aug 2024 18:23:13
اتر کنڑا ضلع پولیس کی طرف سے جاری کیے گئے اخباری بیان کے مطابق بھٹکل شہری پولیس تھانے سے منسلک سب انسپکٹر ایلپّا مادار کو معطل کیا گیا ہے ۔
View more
Mon, 26 Aug 2024 18:09:43
مرکز کی مودی حکومت نے سرکاری ملازمین کے لیے ایک نئی پنشن اسکیم، یونیفائیڈ پنشن اسکیم (یو پی ایس) کا اعلان کیا ہے۔ سرکاری ملازمین کے لیے یو پی ایس متعارف کرایا گیا ہے اور یہ اسکیم یکم اپریل 2025 سے نافذ ہوگی۔ اپوزیشن یو پی ایس کو لے کر مودی حکومت پر حملہ آور ہے اور اولڈ پنشن اسکیم (او پی ایس) کا مطالبہ کر رہی ہے۔ ادھر بھوجپوری لوک گلوکارہ نیہا سنگھ راٹھور نے بھی یو پی ایس پر اپنا ردعمل ظاہر کیا ہے۔
View more
Mon, 26 Aug 2024 18:00:02
جموں و کشمیر میں اسمبلی انتخاب کے پیش نظر بی جے پی نے اپنی نئی فہرست ضرور جاری کر دی ہے، لیکن بی جے پی کے مقامی لیڈران کا غصہ کم ہوتا ہوا دکھائی نہیں دے رہا ہے۔ بی جے پی کی تازہ فہرست میں 15 امیدواروں کا اعلان کیا گیا ہے جس کو دیکھ کر بی جے پی کے بڑے لیڈران سخت ناراض ہیں۔ بڑی تعداد میں بی جے پی لیڈران و کارکنان بی جے پی دفتر کے باہر مظاہرہ اور نعرے بازی کر رہے ہیں۔
View more
Mon, 26 Aug 2024 17:55:20
راجدھانی دہلی میں ایک بار پھر درخت کاٹنے کے معاملے نے زور پکڑ لیا ہے۔ عآپ اس ایشو کو لے کر لگاتار دہلی کے ایل جی پر حملہ آور ہے۔ دہلی حکومت کے وزیر سوربھ بھاردواج نے الزام عائد کیا ہے کہ ڈی ڈی اے کے ایک ای میل سے دہلی کے ایل جی ایکسپوز ہو گئے ہیں، اب انھیں استعفیٰ دے دینا چاہیے۔
View more
Mon, 26 Aug 2024 17:49:25
جموں و کشمیر میں اگلے مہینے تین مرحلوں میں اسمبلی انتخابات ہونے والے ہیں۔ اس سلسلے میں بی جے پی نے پیر کو 44 امیدواروں کے ناموں کی فہرست جاری کی تھی لیکن تھوڑی دیر بعد ہی پارٹی نے اسے واپس لیتے ہوئے بتایا کہ اس لسٹ کو اَپ ڈیٹ کرکے دوبارہ جاری کیا جاسکتا ہے۔ بی جے پی کے ذریعہ صبح میں جاری کی گئی امیدواروں کے ناموں کی اس فہرست میں پہلے مرحلہ کے لیے 15، دوسرے کے لیے 10 اور آخری مرحلے کے لیے 19 نامو
View more
Mon, 26 Aug 2024 17:45:44
عام آدمی پارٹی (عآپ) نے مرکز کی بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) حکومت کی طرف سے لائی گئی یونیفائیڈ پنشن اسکیم (یو پی ایس) کو ملک کے ملازمین کے ساتھ دھوکہ قرار دیا ہے۔
View more
Mon, 26 Aug 2024 12:30:51
بنگلہ دیش کے دارالحکومت ڈھاکہ میں سیکریٹریٹ کے قریب کل یعنی25 اگست کی رات طلبہ اور انصار (بنگلہ دیش کےنیم فوجی دستے)کے ارکان کے درمیان پرتشدد تصادم ہوا۔ ڈھاکہ ٹریبیون کی رپورٹ کے مطابق تصادم میں دونوں فریقوں کے متعدد افراد زخمی ہوئے۔
View more
Mon, 26 Aug 2024 12:20:42
کرناٹک میں بی جےپی وزیراعلیٰ سدارمیا پر بدعنوانی کا الزام عائد کرکے ان سے استعفیٰ کا مطالبہ کررہی ہے۔ اس بیچ منڈیا سے کانگریس کے ایم ایل اے روی کمار گوڑا نے سنسنی خیز انکشاف کیا ہے کہ زعفرانی پارٹی ریاستی حکومت کو غیر مستحکم کرنے کیلئے ’’آپریشن لوٹس‘‘ کی کوشش کررہی ہے اوراس کیلئے اراکین اسمبلی کو 100۔ 100کروڑ روپے کی پیشکش کی جارہی ہے۔
View more
Mon, 26 Aug 2024 12:01:11
ہریانہ اسمبلی انتخابات سے پہلے جے جے پی لیڈر اور ہریانہ کے سابق ڈپٹی سی ایم دشینت چوٹالہ نے واضح کیا کہ وہ مستقبل میں بی جے پی کے ساتھ نہیں جائیں گے۔ ساتھ ہی انڈیا نامی اتحاد کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ اگر ہمارے پاس نمبر ہیں اور ہماری پارٹی کو ترجیح دی گئی تو ہم ضرور ساتھ دیں گے۔ یہ بات انہوں نے نیوز ایجنسی اے این آئی سے گفتگو کرتے ہوئے کہی۔
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy