Tue, 27 Aug 2024 18:45:59
ہریانہ میں دشینت چوٹالہ کی پارٹی جے جے پی اور چندر شیکھر آزاد کی ’آزاد سماج پارٹی (کانشی رام)‘ نے اتحاد قائم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ دونوں جماعتوں نے مشترکہ طور پر آج (27 اگست) کو پریس کانفرنس کی۔ جے جے پی 70 اور آزاد سماج پارٹی 20 سیٹوں پر الیکشن لڑے گی۔
View more
Tue, 27 Aug 2024 18:42:55
دہلی کے وزیر صحت اور عام آدمی پارٹی (عآپ) کے رہنما سوربھ بھاردواج نے سنگین الزامات لگاتے ہوئے منگل کو کہا کہ دہلی کی تمام پریشانیوں کے پیچھے بی جے پی کے ذریعہ ’دہلی کو برباد کرنے‘ کے لئے مقرر کردہ لیفٹیننٹ گورنر کا ہاتھ ہے۔
View more
Tue, 27 Aug 2024 18:31:11
نابالغ عصمت دری کیس میں سزا کاٹ رہے آسارام کو علاج کے لیے منگل کو مہاراشٹر لے جایا جا رہا ہے۔ اس کے لیے مقامی پولیس اور جیل انتظامیہ نے سخت حفاظتی انتظامات کیے ہیں۔ ایئرپورٹ کی طرف آنے والی گاڑیوں کی چیکنگ کی جا رہی ہے۔
View more
Tue, 27 Aug 2024 18:25:55
سپریم کورٹ نے منگل کے روز دہلی شراب پالیسی معاملہ میں بی آر ایس کی رہنما کویتا کی درخواست ضمانت منظور کر لی۔ عدالت نے اپنے فیصلے میں سی بی آئی اور ای ڈی کی تفتیشی کارروائیوں پر سخت اعتراض کیا اور ان کے طریقہ کار پر سوال اٹھائے۔ خیال رہے کہ تلنگانہ کے سابق وزیر اعلیٰ کے چندر شیکھر راؤ کی بیٹی کے کویتا 15 مارچ سے پولیس حراست میں تھیں۔
View more
Tue, 27 Aug 2024 18:21:27
بی ایس پی یعنی بہوجن سماج پارٹی کے لکھنؤ واقع دفتر میں آج ملک بھر کے سرکردہ پارٹی لیڈران و عہدیداران جمع ہوئے، کیونکہ پارٹی کے قومی صدر کا انتخاب کیا جانا تھا۔ اس کے لیے آج بی ایس پی کی قومی مجلس عاملہ کی میٹنگ طلب کی گئی تھی جو تقریباً 12 بجے شروع ہوئی۔ اس میٹنگ میں ایک بار پھر مایاوتی کو پارٹی کا قومی صدر بنانے کا فیصلہ کیا گیا، یعنی وہ بی ایس پی کی صدر برقرار رہیں گی۔ غور کرنے والی بات یہ ہ
View more
Tue, 27 Aug 2024 18:16:37
بہار میں اپوزیشن لیڈر اور سابق نائب وزیر اعلی تیجسوی یادو نے منگل کو ذات پر مبنی مردم شماری کے حوالہ سے مرکزی حکومت کو ہدف تنقید بنایا۔ انہوں نے زور دیا کہ ذات پر مبنی مردم شماری کرانے کا مطالبہ کافی پرانا ہے اور وہ حکومت کو اسے کرانے پر مجبور کریں گے۔
View more
Tue, 27 Aug 2024 18:10:34
ملک کی کئی ریاستوں میں مانسون کی بارش کا قہر جاری ہے۔ بارش سے اب تک کئی ریاستوں میں بڑے پیمانے پر جانی و مالی نقصان ہوا ہے۔ عوامی زندگی بھی بُری طرح متاثر ہوئی ہے۔ گجرات میں بھی شدید بارش نے تباہی پیدا کر رکھی ہے جس کی وجہ سے سردار سروور نرمدا پشتہ کے 23 گیٹ کو کھولنا پڑا ہے۔
View more
Tue, 27 Aug 2024 14:10:11
پچھلے کچھ دنوں سے فیس بک، وہاٹس ایپ جیسے سوشیل میڈیا پلیٹ فارمس پر حکومت، سرکاری افسران، عوامی منتخب نمائندوں وغیرہ کے خلاف مذمتی اور تضحیک آمیز میسیجس کے علاوہ جھوٹی خبریں وائرل کرنے والے ایک شخص کو سرسی پولیس نے گرفتار کر لیا ہے ۔
View more
Tue, 27 Aug 2024 14:07:30
جنگلاتی زمین پر اتی کرم داروں کے حقوق کی جد و جہد کرنے والی کمیٹی کے صدر رویندرا نائک نے کہا کہ اتی کرم کی گئی زمین پر کھیتی باڑی کرنے والوں کی زمینوں کا جو نامناسب اور نامکمل جی پی ایس سروے کیا گیا ہے اس کے خلاف دائر کی گئی جنگل واسیوں کی اپیل پر دوبارہ غور کرنے کی گنجائش قانونی طور پر موجود ہے ۔
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy