Wed, 28 Aug 2024 17:17:55
مغربی بنگال کے آر جی کر میڈیکل کالج کے معاملے کو لے کر بنگال میں کشیدگی جاری ہے۔ اس واقعے کے خلاف گزشتہ روز ’نبنا مارچ‘ نکالا گیا، جس میں مظاہرین نے وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی حکومت کے کام کرنے کے انداز پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے ملزمان کے خلاف سخت کارروائی کا مطالبہ کیا۔ اس کے بعد بی جے پی نے آج (بدھ) پورے بنگال میں بند کی کال دی ہے، جس کی ترنمول کانگریس نے مخالفت کی ہے۔
View more
Wed, 28 Aug 2024 12:51:48
ادارہ تربیت ایجوکیشن سوسائٹی بھٹکل کے زیر انتظام جامعہ آباد روڈ پر واقع سید علی کیمپس میں شمس پی یوکالج کا افتتاح عمل میں آیا۔فی الحال پی یو سائنس کے شعبہ میں تعلیم جاری ہے۔ آئندہ شعبہ کامرس سمیت دیگر شعبہ جات کوبھی شروع کیاجائے گا۔ ان شاء اللہ واضح رہے کہ ادارہ تربیت ایجوکیشن سوسائٹی علاقہ میں اپنی فکر اور اپنی خدمات کے طورپر معروف ومشہور ہے۔ الحمدللہ
View more
Wed, 28 Aug 2024 12:14:34
حکام کے مطابق بنگلہ دیش کی عبوری حکومت نے ملک سے فرار سابق وزیر اعظم شیخ حسینہ کے ۱۶؍ سالہ دور اقتدار میں جبری طور پر گمشدہ افراد کا سراغ لگانے کیلئے ایک کمیشن تشکیل دیا ہے۔ نوٹیفیکیشن کے مطابق ۵؍ رکنی کمیشن کامقصد ان افراد کا سراغ لگاناہے جو شیخ حسینہ کے دور اقتدار میں قانون نافذ کرنے والے مختلف اداروں کے ذریعےجبری اٹھا ئے گئے، ساتھ ہی کمیشن ان حالات کا بھی جائزہ لے گا جن میں ان افراد کو غائب کیا
View more
Wed, 28 Aug 2024 11:12:47
دہلی ایکسائز پالیسی کے مبینہ گھپلے میں بھارت راشٹرا سمیتی (بی آر ایس) کی رہنما کے. کویتا ضمانت ملنے کے بعد کل27 اگست تہاڑ جیل سے باہر آئیں۔ انہیں انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) نے مارچ میں منی لانڈرنگ کیس میں گرفتار کیا تھا۔ سپریم کورٹ نے انہیں ضمانت دی ہے۔
View more
Wed, 28 Aug 2024 11:09:22
لوک سبھا میں حزب اختلاف کے لیڈر راہل گاندھی نے منگل کے روز مرکزی حکومت پر ’ٹیکس ٹیررزم‘ کے ذریعہ سے متوسط طبقہ کی کمر توڑنے کا الزام عائد کیا اور دعویٰ کیا کہ یہ سب وزیر اعظم نریندر مودی کے ’متروں‘ کی ملکیت بچانے اور بڑھانے کے لیے کیا جا رہا ہے۔ انھوں نے کہا کہ وہ اس دہشت گردی اور ناانصافی کے خلاف سبھی محنت کش و ایماندار ہندوستانی شہریوں کے ساتھ کھڑے ہیں۔
View more
Wed, 28 Aug 2024 11:06:25
بی جے پی نے آج نبنّا مارچ میں حصہ لینے والوں پر مبینہ پولیس زیادتی کے خلاف 28 اگست کو مغربی بنگال میں 12 گھنٹے کے بند کی اپیل کی ہے۔ حالانکہ مغربی بنگال حکومت نے اس بند کو ناکام بنانے کا عزم ظاہر کیا ہے۔ حکومت نے ریاستی عوام سے بی جے پی کی اپیل پر 12 گھنٹے کے بند میں حصہ نہیں لینے کی گزارش کی اور کہا کہ انتظامیہ یہ یقینی بنائے گا کہ بند کے سبب معمولات زندگی متاثر نہ ہو۔
View more
Wed, 28 Aug 2024 11:01:06
کولکاتا کا آر جی کر اسپتال لگاتار سرخیوں میں ہے۔ اب اس اسپتال میں مالی بے ضابطگی کا معاملہ سامنے آیا ہے جس پر انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) نے کیس درج کیا ہے۔ ایجنسی نے جانچ شروع کر دی ہے اور اس کے دائرے میں اسپتال کے کئی افسران ہیں۔ سی بی آئی کی طرف سے کی گئی ایف آئی آر کی بنیاد پر ای ڈی نے اسپتال کے سابق پرنسپل سندیپ گھوش اور دیگر کی مدت کار میں ہوئی مبینہ مالی بے ضابطگیوں کو لے کر منی لان
View more
Wed, 28 Aug 2024 10:58:38
راجستھان کے جودھپور میں ایک بار پھر نابالغ لڑکی کے ساتھ اجتماعی عصمت دری کا معاملہ سامنے آیا ہے۔ گھر سے ناراض ہو کر نکلی 14 سال کی ایک لڑکی سے شہر کے مہاتما گاندھی اسپتال احاطہ میں زناکاری ہوئی ہے جس کے بعد لوگوں میں زبردست غم و غصہ دیکھنے کو مل رہا ہے۔ بتایا جا رہا ہے کہ تین لوگوں نے مل کر اس شرمناک واقعہ کو انجام دیا اور پھر سبھی فرار ہو گئے۔ اندیشہ ظاہر کیا جا رہا ہے کہ ملزمین میں سے ایک مہات
View more
Wed, 28 Aug 2024 10:39:10
جموں و کشمیر سمیت شمال مغرب سے مغرب، وسطی اور شمال مشرقی ہندوستان تک موسلا دھار بارش ہو رہی ہے۔ تقریباً پورا گجرات اور مغربی راجستھان سیلاب کی زد میں ہے۔ دونوں ریاستوں کے کئی علاقے پانی میں ڈوب گئے ہیں۔
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy