Wed, 01 Apr 2020 23:02:30
جھارکھنڈ اب تک کورونا وائرس کی زد میں نہیں آیا تھا، لیکن اب ریاست میں پہلا کیس سامنے آ گیا ہے۔ اس خبر سے ریاست میں افرا تفری کا ماحول پیدا ہو گیا ہے۔
View more
Wed, 01 Apr 2020 22:55:49
اتر پردیش میں کورونا وائرس انفیکشن والے مریضوں کی تعداد 100 سے اوپر ضرور چلی گئی ہے، لیکن اب تک کسی کی موت واقع نہیں ہوئی تھی۔
View more
Wed, 01 Apr 2020 22:49:43
پنجاب اور مرکز کے زیر انتظام علاقہ چندی گڑھ میں کورونا وائرس کا قہر روز افزوں بڑھتا جا رہا ہے جہاں اس وبا سے متاثرین کی تعداد 56 تک پہنچ گئی ہے جن میں سے 41 پنجاب اور 15 چندی گڑھ کے ہیں۔ وہیں اس وبا سے اب تک اس علاقے میں چار افراد جاں بحق ہو چکے ہیں۔
View more
Wed, 01 Apr 2020 22:44:57
اسرائیل میں کرونا کی تیزی کے ساتھ پھیلتی وباء نے اسرائیل کی صف اول کی سیاسی اور عسکری قیادت کو بھی اپنی لپیٹ میں لے لیا ہے۔ اسرائیلی وزیراعظم بنجمن نیتن یاھو کی کرونا کے باعث 'آئسولیشن' کے بعد آرمی چیف جنرل آویف کوخاوی بھی قرنطینہ منتقل کردیے گئے ہیں۔
View more
Wed, 01 Apr 2020 22:40:50
مدھیہ پردیش کے اندور میں انیس اور كھرگون کے ایک میں کورونا وائرس کی تشخیص کے بعد ریاست میں کورونا وائرس متاثرین کی تعداد بڑھ کر 86 ہو گئی، جس میں اب تک چھ افراد کی موت ہو چکی ہے۔
View more
Wed, 01 Apr 2020 22:36:27
کورونا وائرس کے بڑھتے اثر کی وجہ سے ملک میں لاک ڈاؤن جاری ہے۔ 21 دن کے لاک ڈاؤن کے دوران لوگوں سے اپنے گھروں میں ہی رہنے کو کہا گیا ہے، لیکن اس دوران یومیہ مزدوروں کو متعدد پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔
View more
Wed, 01 Apr 2020 22:31:37
دہلی میں نظام الدین واقع تبلیغی جماعت مرکز کے تعلق سے لگاتار خبریں میڈیا میں آ رہی ہیں اور مختلف رپورٹوں میں مرکز میں پھنسے لوگوں کی تعداد الگ الگ بتائی جا رہی ہے۔
View more
Wed, 01 Apr 2020 22:26:02
کانگریس کی صدر سونیا گاندھی نے وزیر اعظم نریندر مودی کو خط لکھ کر اپیل کی ہے کہ 21 دن کے لاک ڈاؤن کی وجہ سے دیہی علاقوں میں مزدوروں کے سامنے روزی روٹی کا بحران پیدا ہو گیا ہے، لہذا ان کارکنوں کو منریگا کے تحت ملنے والی 21 دن کی اجرت پیشگی ادا کی جائے۔
View more
Wed, 01 Apr 2020 21:37:17
عظیم پریم جی فاؤنڈیشن نے ملک میں کورونا وائرس کے وبا کو روکنے کی خاطر جامع ردعمل کے لئے ایک ہزار کروڑ روپئے کا عطیہ کیا ہے۔ آئی اے این ایس کے مطابق بدھ کے روز ایک عہدیدار نے اس کے بارے میں معلومات دی۔
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy