Tue, 02 Jun 2020 12:55:38
10 ہفتوں کے بعد برطانیہ کے انگلینڈ ریجن میں لاک ڈاؤن کے بعد اسکول کھول دیئے گئے، مگر نصف کے قریب والدین نے اپنے بچوں کو اسکول بھیجنے سے گریز کیا ہے۔ برطانوی حکومت نے گزشتہ روز لاک ڈاؤن میں نرمی کرنے کا اعلان کیا تھا جس میں اسکولوں کا کھولا جانا بھی شامل تھا، کچھ علاقوں میں مقامی انتظامیہ اور ٹیچرز یونین کی جانب سے تحفظات کے اظہار کی وجہ سے بہت کم تعداد میں بچوں کو اسکول آنے کا موقع دیا گیا ہے۔
View more
Tue, 02 Jun 2020 12:45:32
کرناٹک میں 8؍ جون سے مساجد کے دروازے عوام کیلئے کھلیں گے۔ 2 ماہ سے زائد عرصہ کے بعد مصلیوں کو مسجد میں داخل ہوکر عبادت کرنے کا موقع ملے گا۔ کورونا وائرس کی خطرناک بیماری نے زندگی کے ہر شعبہ کو متاثر کرتے ہوئے عبادتوں میں بھی خلل پیدا کیا ہے۔
View more
Tue, 02 Jun 2020 12:41:39
ملک میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس وبا کے آٹھ ہزار سے زیادہ کیسز درج کیے جانے کے بعد متاثرین کی مجموعی تعداد 1۔99 لاکھ کے قریب پہنچ گئی اور اس دوران وائرس سے مرنے والوں کی تعداد 5598 ہو گئی ہے۔
View more
Tue, 02 Jun 2020 12:18:04
راجیہ سبھا کی18نشستوں کے لئے رواں ماہ کی19تاریخ کو انتخابات ہوں گے- الیکشن کمیشن نے یہ معلومات دی ہیں -ان میں مدھیہ پردیش اورگجرات بھی شامل ہیں جہاں توڑجوڑکاکھیل چلاہے -
View more
Tue, 02 Jun 2020 12:11:01
کانپور واقع جی ایس وی ایم میڈیکل کالج کی پرنسپل ڈاکٹر آرتی لال چندانی کا ایک متنازعہ ویڈیو سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہو رہا ہے جس میں وہ مسلمانوں اور تبلیغی جماعت اراکین کے لیے نازیبا کلمات ادا کر رہی ہیں۔ اس ویڈیو میں ڈاکٹر آرتی لال چندانی نہ صرف تبلیغی جماعت والوں کو دہشت گرد ٹھہرا رہی ہیں، بلکہ انھیں مار ڈالنے جیسی باتیں بھی کہتی ہوئی نظر آ رہی ہیں۔
View more
Tue, 02 Jun 2020 12:05:02
کرناٹک ہائی کورٹ نے اشتعال انگیز اور نفرت کوہوا دینے والی تقاریر کرنے والوں اور اس کو نشر کرنے والے میڈیا گھرانوں کے خلاف کارروائی کے لئے متعلقہ سرکاری اداروں کو ہدایت دینے کی درخواست کرتے ہوئے دائر کی گئی ایک مفاد عامہ عرضی خارج کردی ہے۔
View more
Tue, 02 Jun 2020 11:54:30
رکن اسمبلی یوٹی قادر نے قرنطینہ کی مدت کم کرنے ریاستی حکومت کے فیصلے کی مذمت کی اور دیگر ریاستوں سے آنے والوں کو لازمی طور پر قرنطینہ کرنے کا مطالبہ کیا۔
View more
Tue, 02 Jun 2020 11:31:40
ریاست کرناٹک میں پیر کے دن 187 افراد کورونا پوزیٹیو پائے گئے ، جس سے کل تعداد 3408 ہوگئی ۔ 2026 افراد زیر علاج ہیں۔ 110 مریض شفایاب ہو کر رخصت ہوئے ۔ اب تک رخصت ہونے والوں کی تعداد 1328 ہوگئی ہے، 52 ؍ افراد ہلاک ہوئے ہیں۔
View more
Tue, 02 Jun 2020 10:53:17
مرکزی حکومت نے یکم جون سے 30جون تک لاک ڈاؤن 5ویں مرحلے کا اعلان کردیا ہے جس کے تحت مختلف مقامات پر وہاں کے حالات کے اعتبار سے پابندیاں لاگو رہیں گی۔
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy