Wed, 10 Jun 2020 15:59:09
کویت میں رہائش پذیر کرناٹک کے عوام کے لئے بری خبر یہ ہے کہ کورونا لاک ڈاون کے بعد 16 جون کو وندے بھارت مشن کے تحت جو پہلی فلائٹ بنگلور کے لئے اُڑان بھرنے والی تھی، اسے کینسل کردیا گیا ہے۔ فلائٹ منسوخ کرنے کی ابھی تک کوئی وجہ نہیں بتائی گئی ہے۔
View more
Wed, 10 Jun 2020 13:14:26
متحدہ عرب امارات نے گذشتہ 24 گھنٹے میں کرونا وائرس کے 37 ہزار نئے ٹیسٹ کیے ہیں اور ان کے بعد 528 نئے مثبت کیسوں کی تصدیق کی ہے۔امارات میں اب کووِڈ-19 کے کل تشخیص شدہ کیسوں کی تعداد 39904 ہوگئی ہے۔
View more
Wed, 10 Jun 2020 13:09:41
سعودی عرب میں لوگوں نے کرونا وائرس سے بچاؤ کے لیے پیشگی حفاظتی اور احتیاطی تدابیر کو نظرانداز کرنے کا سلسلہ جاری رکھا ہواہے جس کی وجہ سے مملکت میں کووِڈ-19 کے فعال کیسوں کی تعداد اور اموات میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے۔
View more
Wed, 10 Jun 2020 13:05:27
سعودی وزارتِ صحت کے فراہم کردہ اعداد وشمار کے مطابق مملکت میں کرونا وائرس کے کل کیسوں کی تعداد 108571 ہوگئی ہے۔اس مہلک وَبا کا شکار ہونے والے 783 افراد وفات پاچکے ہیں۔
View more
Wed, 10 Jun 2020 12:39:07
امریکی اخبار نیویارک ٹائمز نے اپنے تازہ اداریہ میں کورونا سے لڑنے پر نیوزی لینڈ کی وزیراعظم جیسنڈا آرڈن اور جرمن چانسلر انجیلا مرکل سمیت دنیا بھر کی خاتون رہنماؤں کی ستائش کی ہے اور کہا ہے کہ وہ کورونا بحران سے زیادہ بہتر طریقے سے نمٹنے میں کامیاب ہوئیں۔
View more
Wed, 10 Jun 2020 12:34:42
اترپردیش کے ضلع اوریا میں گزشتہ 2 دنوں میں سات گاؤں میں کورونا متاثرین پائے جانے کے بعد ضلع انتظامیہ نے سات مقامات کو ہاٹ اسپاٹ قرار دے کر اسے سیل کردیا۔
View more
Wed, 10 Jun 2020 12:24:02
دنیا میں کورونا وائرس (کووڈ 19) کی وبا سے متاثرہ افراد کی تعداد بڑھ کر 73 لاکھ سے زیادہ ہوگئی ہے جب کہ اب تک اس وبا کی زد میں آنے سے 4لاکھ سے زیادہ افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔
View more
Wed, 10 Jun 2020 11:55:50
کرناٹک میں منگل کی شام 5 بجے موصول ہونے والی ہیلتھ بلٹین میں خبر دی گئی ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں کرناٹک میں مزید 161 افراد کورونا سے متاثر ہوئے ہیں۔ 2؍ مریضوں کی موت واقع ہوئی ہے، جبکہ کرناٹک میں کورونا مریضوں کی جملہ تعداد بڑھ کر اب 5921 ہوگئی ہے ۔ بلٹین کے مطابق اب تک 2605 مریض صحت یاب ہو کر گھر جاچکے ہیں جبکہ 66 مریضوں کی موت واقع ہوئی ہے۔ اس طرح اب ریاست کے مختلف اسپتالوں میں 3248 افر
View more
Wed, 10 Jun 2020 11:30:00
ڈپٹی کمشنر جنوبی کینرا کی طرف سے جاری کی گئی ہیلتھ بلیٹین کے مطابق 9جون کو کُل 23افراد کی جانچ رپورٹ پوزیٹیو آئی ہے۔ جبکہ اڈپی سے جاری کیے گئے بلیٹین سے پتہ چلتا ہے کہ کل وہاں پر کوئی بھی نیا پوزیٹیو کیس سامنے نہیں آیا ہے۔
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy