Thu, 11 Jun 2020 21:46:46
ریاستی وزیراعلیٰ نتیش کمار نے اعلان کیا ہے کہ بہار کے لوگوں کے ساتھ ساتھ باہر سے لاکھوں واپس آئے مہاجر مزدوروں کو ریاست میں ہی کام ملے گا۔
View more
Thu, 11 Jun 2020 20:13:47
کاروارکے کونکن کوپا نامی مقام پر ایک دل دہلانے والا واقعہ پیش آیا جس میں کینسر سے پریشان ایک شخص نے اپنی آخری رسومات انجام دینے کے لئے اپنی چتا خود ہی تیار کی اور دنیا کی زندگی سے چھٹکارا پانے کے لئے چتا کی آگ میں کود پڑا۔
View more
Thu, 11 Jun 2020 20:09:03
ضلع شمالی کینرا کے ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر ہریش کمار کی طرف سے جاری کیے گئے نوٹی فکیشن کے مطابق انکولہ، ہلیال اور ڈانڈیلی تعلقہ جات کے تین گرام پنچایتوں کی دوبارہ تقسیم کرکے نئے گرام پنچایت تشکیل دئے جائیں گے۔
View more
Thu, 11 Jun 2020 17:03:46
پڑوسی ضلع اُڈپی میں گذشتہ دنوں ایک ساتھ سو،اور دو سو لوگوں کی رپورٹ کورونا پوزیٹو آنے کے بعد ویسے تو اُڈپی میں گذشتہ تین دنوں سے کورونا کے کوئی نئے مریض سامنے نہیں آئے ہیں اور دیکھا جائے تو ایسا لگ رہا ہے کہ اُڈپی ضلعی انتظامیہ نے کورونا پر قابو پانے میں کامیابی حاصل کرلی ہے، لیکن جن لوگوں کی رپورٹ کورونا پوزیٹو آنے کے بعد پھر انہیں گھر سے واپس کورنٹائن سینٹر میں روانہ کیا گیا تھا، اُن
View more
Thu, 11 Jun 2020 13:49:44
نیشنل ہائی وے پر سے گذرنے کے دوران عوام بالخصوص چھوٹی گاڑی والوں اور بائک والوں کو بہت زیادہ ہوشیار رہنے کی ضرورت ہے کیونکہ بارش کے موسم میں اچانک کسی پہاڑی پر سے چٹان کا حصہ کھسک کر گرسکتا ہے جس سے جان سے بھی ہاتھ دھونا پڑسکتا ہے۔ یہ اس لئے کہنا پڑرہاہے کیونکہ آج جمعرات صبح ہوناور نیشنل ہائی وے پر ایک ایسا ہی واقعہ پیش آیا ہے جہاں ایک بائک سوار چٹان کی زد میں آتے آتے بال بال بچ گیا ہے۔
View more
Thu, 11 Jun 2020 13:26:50
ملک میں کورونا انفیکشن کے یومیہ اعداد و شمار میں مسلسل اضافہ ہوتا جارہا ہے اور گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران تقریباً 10 ہزار نئے معاملے سامنے آئے ہیں، جس سے متاثرین کی تعداد بڑھ کر 286579 ہو گئی اور اس وبا سے اب تک تقریباً 8102 لوگوں کی موت ہوگئی ہے۔
View more
Thu, 11 Jun 2020 13:23:07
’کورونا واریئرس‘ کی ستائش کے لئے کاروار بلدیہ کے ہال میں منعقدہ ایک پروگرام سے خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر ہریش کمار نے کہا کہ ضلع شمالی کینرا میں کورونا کی وباء پر قابو پالیا گیا ہے۔
View more
Thu, 11 Jun 2020 13:19:51
بھٹکل کا مشہور اور تاریخی’کوکتی تالاب‘ جو ایک زمانے سے مٹی اور کیچڑ جمع ہونے کی وجہ سے پوری طرح مٹنے کے قریب آگیا تھا اب اس کو صاف کرکے نیا روپ دینے کا کام شروع کیا گیا ہے۔
View more
Thu, 11 Jun 2020 12:45:24
کووڈ۔19 وبائی امراض کے دوران آن لائن کلاسوں کے نئے معمول سے نمٹنے کے لئے جدوجہد کررہے ہزاروں والدین ، اساتذہ اور بچوں کو بڑی ریلیف دیتے ہوئے ریاستی محکمہ پرائمری اور ثانوی تعلیم نے چہارشنبہ کے روز پہلی تا پانچوں جماعت بچوں کے لئے آئن لائن کلاسوں پر پابندی عائد کرنے کا حکم دیا۔
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy