Sun, 05 Jul 2020 21:34:40
مدھیہ پردیش میں لمبی جدوجہد کے بعد شیوراج سنگھ چوہان حکومت کی کابینہ کی دوسری توسیع تو ہو گئی لیکن اب قلمدانوں کی تقسیم کو لے کر تنازعہ نظر آ رہا ہے اور کسے کون سا قلمدان دیا جائے، اس حوالہ سے بھوپال سے لے کر دہلی تک غور و خوض کا سلسلہ جاری ہے۔
View more
Sun, 05 Jul 2020 20:10:20
بھٹکل ویمن سینٹر کو کوویڈ۔19 سینٹر میں منتقل کرنے کے بعد آج اتوار کو بھٹکل سرکاری اسپتال سے تمام کورونا سے متاثرہ لوگوں کو منتقل کیا گیا۔ اس موقع پر قومی سماجی ادارہ مجلس اصلاح و تنظیم بھٹکل کی جانب سے محمد صادق مٹا موجود تھے۔ انہوں نے بتایا کہ کل سنیچر رات کو سونارکیری اسکول سےتمام 18 لوگوں کو یہاں منتقل کیا گیا تھا، مگر مزید بستر بچھانے کا کام باقی رہنے کی وجہ سے دیگر لوگوں کو شفٹ نہیں ک
View more
Sun, 05 Jul 2020 19:15:17
ریاست کرناٹک میں کورونا کے معاملات میں روز بروز اضافہ کو دیکھتے ہوئے ریاستی حکومت نے سنڈے لاک ڈاون کا اعلان کیا تھا، جس کے تحت کل سنیچر شام پانچ بجے سے کل پیر صبح پانچ بجے تک مکمل لاک ڈاون نافذ کیا گیا ہے، جس کے دوران آج بھٹکل کی سڑکیں خاموش رہیں، عوامی چہل پہل مکمل بند رہی، بازاروں اور دکانوں پر تالے نظر آئے۔
View more
Sun, 05 Jul 2020 18:22:59
گذشتہ دس دنوں سے جاری موسلادھار بارش کے دوران آج اتوار کو قریبی علاقہ بنٹوال کے بنگلاگُڈے میں ایک پہاڑی کھسک کر تین مکانوں پر گرنے سے تینوں مکان زمین بوس ہوگئے بتایا گیا ہے کہ دوپہر کو جس وقت یہ حادثہ پیش آیا، ایک مکان میں دو بچے آرام کررہے تھے، مکان گرنے سے دونوں بچے وہیں ملبے کے نیچے دب کر جاں بحق ہوگئے۔ انا للہ و انا الیہ راجعون۔
View more
Sun, 05 Jul 2020 14:10:31
کرناٹک میں ان دنوں کورونا کی وبا تیزی سے پھیل رہی ہے ۔ ریاست کا دارالحکومت بنگلورو اب کورونا کا بھی کیپٹل بنتا جارہا ہے۔
View more
Sun, 05 Jul 2020 14:07:00
ملک میں کورونا انفیکشن کے بڑھتے ہوئے پھیلاؤ کے درمیان گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران سب سے زیادہ 24،850 نئے معاملے رپورٹ ہونے کے سبب ہندوستان انفیکشن سے متاثرہ ممالک کی فہرست میں تیسرے نمبر پر روس کے بہت قریب پہنچ گیا ہے۔ اس عرصے میں ریکارڈ 613 افراد کی موت ہوئی ہے۔
View more
Sun, 05 Jul 2020 14:02:48
دہلی کے وزیر اعلی کیجریوال نے اتوار کے روز کہا کہ زیادہ مریضوں کا گھر پر ہی بہتر علاج ہو جانے کے سبب کورونا مریضوں کی کم تعداد کو ہی اسپتالوں میں داخل ہونے کی ضرورت پڑ رہی ہے۔
View more
Sun, 05 Jul 2020 13:01:18
ضلع اُترکنڑا میں کورونا کے مزید معاملات آج اتوار کو بھی سامنے آئے ہیں جس میں بھٹکل کے بھی 9 معاملات شامل ہیں۔ ذرائع سے ملی اطلاع کے مطابق کمٹہ سے 5، منڈگوڈ اور ہلیال سے 3، 3، انکولہ، کاروار، سرسی سے ایک ایک کی رپورٹ کورونا پوزیٹو آئی ہے۔
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy