Tue, 28 Jul 2020 13:51:06
ضلع اُترکنڑا میں ہبلی۔انکولہ ریلوے لائن اور ائرپورٹ کی تعمیر کو بے حد اہم منصوبے قرار دیتے ہوئے ضلع انچارج وزیر شیورام ہیبار نے شمالی کینرا کے تمام سیاست دانوں سے اپیل کی کہ وہ پارٹی سیاست کو بھول کر ضلع کی ترقی کے لئے سرکاری منصوبوں کا پوری طرح تعاون کریں۔
View more
Tue, 28 Jul 2020 13:50:54
کاروار شہر کی کے ای بی کالونی کے پاس موجود کووِڈ متاثرین کو اسپتال لے جانے کی راہ میں رکاوٹ پیدا کرنے اور اتوار کے دن لاگو لاک ڈاؤن قوانین کی خلاف ورزی کرنے پر 70سے زائد افراد پر پولیس نے کیس درج کردیا ہے۔
View more
Tue, 28 Jul 2020 13:46:48
ہیلتھ ڈپارٹمنٹ کی طرف سے آنگن واڈی اور آشاکارکنا ن کے ذریعے گھر گھر جاکر عوام کا جسمانی درجہ حرارت اور آکسیجن لیول چیک کرنے کی جو کارروائی ہورہی ہے اس میں غلط رپورٹنگ ہونے کا الزام عائد کرتے ہوئے الفلاح یوتھ سروس آرگنائزیشن کی طرف سے ضلع اُترکنڑا کے ڈپٹی کمشنر کے نام میمورنڈم پیش کیا گیا ہے جس میں بتایا گیا ہے کہ آشاکارکنوں کی غلط رپورٹنگ سے عوام کو پریشانی اور خوف لاحق ہورہا ہے۔ بھٹکل اس
View more
Tue, 28 Jul 2020 13:35:35
مہاراشٹر کے آٹھ ضلعوں میں کورونا وائرس کے کم از کم 506 نئے معاملے درج ہوئے اور 16 مریضوں کی موت ہوئی ہے۔ ان علاقوں میں پیر کی رات تک اس مہلک وائرس کے سبب 745 مریضوں کی موت ہوچکی ہیں اور 20764 لوگ اس سے متاثر ہوئے ہیں۔
View more
Tue, 28 Jul 2020 13:30:43
آج منگل کو بھٹکل میں کورونا کے 9 معاملات کی تصدیق ہوئی ہے جس میں 60 یا اس سے زائد عمر کے پانچ لوگ شامل ہیں۔ ذرائع سے ملی اطلاع کے مطابق نوائط کالونی، مسقط کالونی، شاذلی اسٹریٹ، گُڈلک روڈ، کے ایچ بی کالونی سمیت مُنڈلی اور ماون کوروے سے بھی ایک ایک کی رپورٹ پوزیٹیو آنے کی خبر ملی ہے۔
View more
Tue, 28 Jul 2020 12:37:04
بہار میں گذشتہ تین دن میں کورونا سے 2192 لوگوں کے متاثر ہونے کی تصدیق کے بعد میںریاست میں کل پازیٹیو مریضوںکی تعداد بڑھ کر 41111 ہوگئی ہے وہیں چھ متاثرین کی موت ہوگئی ہے۔
View more
Tue, 28 Jul 2020 12:31:09
نیشنل کانفرنس کے معاون جنرل سکریٹری ڈاکٹر شیخ مصطفےٰ کمال نے کہا ہے کہ جموں و کشمیر میں جمہوریت کو اُسی روز ابدی نیند سلا دیا گیا جب نئی دلی نے یہاں کی آئینی حیثیت کو یکطرفہ طور پر ختم کردیا اور ایک گھناونی سازش کے تحت جموں و کشمیر جیسی تاریخی ریاست کو دو پھاڑ کر کے مرکزی زیر انتظام علاقے بنا ڈالے۔
View more
Tue, 28 Jul 2020 11:39:30
عیدالاضحی کے موقع پر مہاراشٹر حکومت کی جانب سے جاری مبہم گائیڈلائن سے ریاست کےمسلمانوں کی ناراضگی اور بے چینی کولے کر راشٹر وادی کانگریس پارٹی کے سربراہ شرد پوار نے آج اس معاملے میں مداخلت کی اور ان کی قیادت میں وزراء،مسلم اراکین اسمبلی ،مسلم لیڈران واعلیٰ سرکاری افسران کی ایک اعلیٰ سطحی میٹنگ کاانعقادعمل میں آیاجس میں قربانی کے معاملے میں نئی سہولیات اور نئی رعایتیں دینے کے فیصلے کے ساتھ ساتھ ش
View more
Tue, 28 Jul 2020 11:35:27
الہ آباد ہائی کورٹ کی لکھنئو بینچ نے ریاست کے پرائمری اسکولوں میں 69 ہزار اساتذہ بھرتی معاملہ میں سی بی آئی جانچ کرائے جانے کے مطالبہ والی پی آئی ایل کو خارج کردیاہے۔
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy