Mon, 10 Aug 2020 22:41:09
تمل ناڈو کے ضلع کرور واقع رائے نور میں پیر کو موبائل فون میں دھماکے کی وجہ سے ایک گھر میں آگ لگ گئی جس میں جھلس کر ایک ہی کنبے کی ایک خاتون اور اس کے دو بچوں کی موت ہوگئی۔
View more
Mon, 10 Aug 2020 22:37:25
کشمیری قوم کے لئے نیلسن منڈیلا بننے کی تمنا رکھنے والے 36 سالہ سابق آئی اے ایس افسر ڈاکٹر شاہ فیصل نے گزشتہ برس مارچ میں 'ہوا بدلے گی' نعرے کے تحت لانچ کردہ اپنی جماعت 'جموں و کشمیر پیپلز موومنٹ' کے صدارتی عہدے سے استعفیٰ دے دیا ہے۔ ان کی جگہ پر پارٹی کے نائب صدر فیروز پیرزادہ کو عبوری صدر مقرر کیا گیا ہے۔
View more
Mon, 10 Aug 2020 22:28:32
امسال ریاست میں ایس ایس ایل سی کے جو امتحانات ہوئے تھے اس کا سامنا طلبہ نے کووڈ وباء کے پس منظر میں ذہنی تناؤ کے ساتھ کیا تھا۔اس کے بعد کافی دنوں سے طلبہ بڑی بے چینی کے ساتھ اپنے نتائج کا انتظار کررہے تھے۔
View more
Mon, 10 Aug 2020 22:17:06
ضلع شمالی کینرا کے یلاپور تعلقہ میں گولاپور نامی دیہاتی علاقے میں رہائش پزیر ایک 70سالہ خاتون اوراس کے خاندان کو محکمہ جنگلات کے افسران اور عملے کی جانب سے مسلسل ہراساں کیے جانے کا الزام لگاتے ہوئے جنگلاتی زمین پر بسنے والے لوگوں کے حقوق کے لیے جدوجہد میں مصروف تنظیم نے وزیر اعظم کے نام ایک میمورنڈم دیا۔
View more
Mon, 10 Aug 2020 13:22:47
سپریم کورٹ نے 11 سال پرانے توہین عدالت معاملے کے معروف وکیل پرشانت بھوشن کی وضاحت کو نامنظور کرتے ہوئے میرٹ کی بنیاد پر سماعت کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس کے ساتھ ہی پرشانت بھوشن کے خلاف توہین عدالت کا کیس جاری رہے گا۔ اب اس معاملے پر 17 اگست کو سماعت ہوگی۔
View more
Mon, 10 Aug 2020 12:26:00
کورونا وائرس کی وجہ سے ملتوی ہوئے سی اے اے اور این آر سی مخالف احتجاج کو پھر سے شروع کرنے کی کوششیں تیز ہو گئی ہیں۔ اسی ضمن میں سپریم کورٹ کے وکیل محمود پراچہ ہفتہ کو علی گڑھ پہنچے۔
View more
Mon, 10 Aug 2020 12:07:45
قومی راجدھانی دہلی میں کورونا وائرس کے نئے مریضوں میں پھر سے اضافہ ہونے سے لوگوں کے خدشات بڑھنا شروع ہوگئے ہیں، لیکن راحت کی بات یہ ہے کہ اتوار کے روز مریضوں کی شفایابی کی شرح میں بہتری ریکارڈ کی گئی ہے۔
View more
Mon, 10 Aug 2020 12:00:30
گزشتہ ایک ہفتے سے ساحلی کرناٹکا کے مختلف اضلاع میں بھاری برسات اور سیلاب کا سلسلہ جاری ہے۔ محکمہ موسمیات کی طرف سے پیشین گوئی کی گئی ہے کہ آئندہ تین دنوں تک یہی کیفیت ہوسکتی ہے۔
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy