Thu, 27 Aug 2020 21:31:18
پنجاب کے وزیر اعلیٰ امریندر سنگھ کووڈ-19 وبا کے درمیان سپریم کورٹ سے جے ای ای-نیٹ امتحان ملتوی کرنے کا مطالبہ کرنے والے ہیں۔
View more
Thu, 27 Aug 2020 21:24:19
سال 2009میں جب گنگی ریڈی نامی پولیس آفیسر بیلتنگڈی میں سرکل انسپکٹر کے عہدے پر تعینات تھا اس وقت لوک آیوکتہ کے ڈی وائی ایس پی سدانند ورنیکرنے ان کے ٹھکانوں پر چھاپے مارے تھے اور بدعنوانی کے ذریعے اپنی معلوم آمدنی سے زیادہ دولت جمع کرنے کے الزام میں اس پر مقدمہ درج کیاتھا۔ اس وقت ان کی غیر محسوب جائداد کا تخمینہ19لاکھ روپے لگایا گیا تھا۔
View more
Thu, 27 Aug 2020 21:19:04
ایئر انڈیا کا ریزرویشن، ٹکٹس اور سیلس آفس جواس وقت منگلورو کے لال باغ میں واقع ہے اس کو 31اگست سے انٹر نیشنل ایئر پورٹ کے احاطے میں منتقل کیاجارہا ہے۔
View more
Thu, 27 Aug 2020 19:43:42
کورونا کے خلاف جدوجہد میں پیش پیش رہنے والے جناب عتیق الرحمن مُنیری سمیت وائی ایم ایس اے نے تین لوگوں کو اُن کی خدمات کے اعتراف میں تہنیت سے نوازا گیا اور ان کی شال پوشی کرتے ہوئے سپاس نامہ پیش کیا گیا۔ اس موقع پر علماء و عمائدین نے قوم نے خطاب کرتے ہوئے ملت کی قدرانی کو ہی زندہ قوموں کی نشانی قرار دیتے ہوئے کہا کہ زندہ قوم جب اپنے سپوتوں کی قدر کرتی ہے توقوم ترقی کرتی ہے۔
View more
Thu, 27 Aug 2020 18:48:15
تعلقہ کے بینندور میں 14 اگست کو ہوئے ایک شخص کے قتل کے معاملے میں آج جمعرات کو مضافاتی پولس نے مزید تین لوگوں کو گرفتار کرلیا ہے جن کی شناخت ایشور انپّا نائک (32)، کرشنا انپّا نائک (35) اور سنتوش جٹپّا نائک (32) کی حیثیت سے کی گئی ہے۔ یہ تینوں قریبی نوج دیہات کے جنگل میں چھپے ہوئے تھے جنہیں پولس گرفتار کرنے میں کامیاب ہوگئی۔ ان تینوں کی گرفتاری کے ساتھ ہی گرفتار شدگان کی تعداد بڑھ کر 11 ہوگئ
View more
Thu, 27 Aug 2020 13:10:26
کورونا کی وجہ سے اسکول، کالج وغیرہ پوری طرح بند رہنے سے تقریباً نصف تعلیمی سال اب تک یونہی بیکار چلاگیا ہے اور بچوں کی تعلیم کا سلسلہ بالکل ٹھپ پڑا ہے جس سے والدین کے اندر تشویش اور فکر گہری ہوتی جارہی ہے۔
View more
Thu, 27 Aug 2020 13:05:41
کووڈ پروٹوکول اَن لاک قوانین کے تحت بین الریاستی سفر کے لئے کسی بھی قسم کی پابندی عائد نہ کرنے کے مرکزی حکومت کے فیصلے کے بھی کیرالہ نے اپنی سرحدوں پر پاس سسٹم جاری رکھنے کی بات کہی تھی۔
View more
Thu, 27 Aug 2020 13:02:20
ہلیال تعلقہ میں کووڈ کی صورت حال بہت گمبھیر ہوتی جارہی ہے لیکن عوام کے اندر ابھی بھی کوئی خاص بیداری نہیں آئی ہے، کیونکہ لوگ اب بھی بغیر ماسک پہنے اورسماجی فاصلہ بنائے بغیر بے پروائی کا مظاہرا کررہے ہیں۔
View more
Thu, 27 Aug 2020 12:54:19
کانگریس کے سابق صدر اور وائناڈ سے رکن پارلیمنٹ راہل گاندھی کورونا وائرس کی وبا کے علاج کے لئے ویکسین تیار کرنے کی سمت میں مودی حکومت کی طرف سے کی جا رہی لاپرواہیوں پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔ اپنے ٹوئٹ میں راہل گاندھی نے مودی حکومت پر نشانہ لگایا اور کہا کہ حکومت ہند کے پاس ابھی تک کورونا ویکسین کے حوالے سے کوئی حکمت عملی نہیں ہے، حکومت کی یہ لاپرواہی تشویشناک ہے۔
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy