Mon, 23 Nov 2020 21:58:25
سپریم کورٹ نے دہلی سمیت ملک کی مختلف ریاستوں میں کورونا وائرس کی وبا کے خطرناک ہوتے حالات پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے پیر کو سبھی ریاستوں سے حالات کی رپورٹ طلب کی ہے۔
View more
Mon, 23 Nov 2020 21:52:03
دہلی میں کورونا وائرس کے خطرناک شکل اختیار کرنے پر مرکزی وزیر صحت ڈاکٹر ہرش وردھن نے کہا ہے کہ ریاستی حکومت کے ساتھ لوگوں کی بھی ذمہ داری ہے کہ وہ کورونا کو قابو کرنے میں تعاون کریں اور کچھ پڑھے لکھے لوگوں کی لاپروائی کی وجہ سے دہلی کے عوام کو اس کا خمیازہ بھگتنا پڑ رہا ہے۔
View more
Mon, 23 Nov 2020 21:46:13
جموں وکشمیر نیشنل کانفرنس نے ڈی ڈی انتخابات میں سرکاری مشینری کے مبینہ غلط استعمال اور پارٹی کے امیدواروں کو کسی بھی قسم کی انتخابی مہم چلانے سے روکنے کے اقدامات پر سخت برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ جس طرح سے بی جے پی زمینی سطح پر بنا کسی بنیاد کے انتخابات میں اکثریت حاصل کرنے کا دعویٰ کر رہی ہے اس سے محسوس یہ ہو رہا ہے کہ انتظامیہ کو اسی کام میں لگا دیا گیا ہے۔
View more
Mon, 23 Nov 2020 21:32:22
گوا فارورڈ پارٹی (جی ایف پی) کے صدر اور سابق نائب وزیراعلی وجے سردیسائی نے پیرکو کہا کہ انکی پارٹی ریاست کی بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) حکومت کو ہٹانے کے لئے کانگریس سے اتحاد کرنے کے لئے تیار ہے۔
View more
Mon, 23 Nov 2020 21:19:26
سپریم کورٹ نے دہلی فسادات معاملے کے ملزم فیضان خان کی ضمانت رد کرنے سے متعلق عرضی پیر کے روز مسترد کردی۔ فیضان کے خلاف جامعہ کوآرڈینیشن کمیٹی کے طلباء کو واٹس ایپ گروپ بنانے کے لئے سم کارڈ فراہم کروانے کے معاملے پر غیر قانونی سرگرمیاں (روک تھام) ایکٹ، یو اے پی اے کے تحت گرفتار کیا گیا تھا۔
View more
Mon, 23 Nov 2020 21:06:30
بنگلورو سٹی مارکیٹ علاقے میں غیر قانونی طور پر فروخت کے لئے لئے گئے 6کلو 55 گرام سونےکے زیورات پولیس نے ضبط کرلیے ہیں جن کی مالیت کا اندازہ 3کروڑ روپے لگایا گیا ہے۔
View more
Mon, 23 Nov 2020 20:57:34
کلّاڈکا میں ایک اومنی کار اور بائک کے درمیان پیش آئے ہوئے حادثے میں شدید زخمی ہونے والا بائک سوار منگلورو کے ایک اسپتال میں فوت ہوگیا۔
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy