Wed, 10 Mar 2021 13:10:06
مغربی بنگال کی وزیر اعلیٰ اور ٹی ایم سی کی سربراہ ممتا بنرجی ہائی پروفائل سیٹ نندی گرام سے آج اپنا پرچہ نامزدگی داخل کریں گی۔ نندی گرام سیٹ پر ان کا مقابلہ ان کے معتمد خاص رہے سوبھندو ادھیکاری سے ہے، جو اب بی جے پی میں شامل ہو چکے ہیں۔
View more
Wed, 10 Mar 2021 13:05:49
غیر قانونی طور پر اٹلی جانے کی کوشش کرنے والے مہاجرین کی دو کشتیاں تیونس کی سمندری حدود میں ڈوبنے سے کم از کم 39 افراد ہلاک ہوگئے، جبکہ 165 مہاجرین کو بچا لیا گیا۔
View more
Wed, 10 Mar 2021 13:02:59
ریاست میں سیلف ڈیفنس آرمی تشکیل دینے کی ضرورت محسوس کی جارہی ہے،اس سلسلہ میں ریاستی محکمہ داخلہ کی جانب سے نئے منصوبوں کوجاری کیاجائے گا۔یہ باتیں ریاستی وزیربرائے داخلہ،قانون وامورپارلیمان بسوارج بومئی نے کہی۔
View more
Wed, 10 Mar 2021 12:55:48
ان دنوں بی جے پی لیڈر سیاست میں رام کا خوب استعمال کررہے ہیں۔آج ریاستی اسمبلی میں سبرمنیا سوامی کے ٹوئٹ سے شروع ہوئی بحث رام کے نام پر ختم ہوئی۔ بشمول سدارامیا، اسمبلی اسپیکر وشویشور ہیگڈے کاگیری کئی اراکین اسمبلی نے رام کے نام کا استعمال کیا۔
View more
Wed, 10 Mar 2021 12:49:41
کے پی سی سی ڈی کے شیوکمار نے آج کہا کہ بی جے پی اقتدار پر آنے کے بعد سے مظالم میں اضافہ ہوا ہے، ہمارے لیڈروں کو جھوٹے معاملوں میں پھنسایا جارہا ہے۔ اس طرح انہوں نے بی جے پی پر برہمی کا اظہار کیا۔
View more
Wed, 10 Mar 2021 12:42:59
سیاسی طورپرختم کرنے کے لیے میرے خلاف ایک منظم سازش رچی گئی ہے،جس کی زدمیں آکرمجھے وزارت سے ہاتھ دھوناپڑا۔یہ باتیں سابق ریاستی وزیررمیش جارکی ہولی نے کہی۔
View more
Wed, 10 Mar 2021 12:11:53
میانمار میں تختہ پلٹ کے بعد عوام کا اس کے خلاف مظاہرہ جاری ہے۔ میانمار میں سیکورٹی فورسز کے ذریعہ حراست میں لیے گئے تقریباً 200 طلبا کی حمایت میں ملک کے سب سے بڑے شہر ینگون میں پیر کے روز مظاہرہ کیا گیا اور لوگوں نے رات آٹھ بجے لگائے گئے کرفیو کی بھی خلاف ورزی کی۔ تازہ ترین خبروں کے مطابق میانمار کی فوج نے ان مظاہروں کی کوریج کرنے والے پانچ میڈیا اداروں پر پابندی عائد کر دی ہے۔
View more
Wed, 10 Mar 2021 12:06:01
علی گڑھ مسلم یونیورسٹی (اے ایم یو) کے سابق طلبا لیڈر شرجیل عثمانی کے خلاف کسی بھی طرح کی جبری کارروائی نہ کرنے کی ہدایت بمبئی ہائی کورٹ نے پولس کو دی ہے۔
View more
Wed, 10 Mar 2021 12:00:12
ایپل کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان کے مطابق یہ معاہدہ فریقین کے مابین ایک کئی سالہ معاہدہ ہے، جس کے تحت ملالہ کی 'دنیا بھر میں عام انسانوں کو متاثر کرنے کی صلاحیت استعمال کرتے ہوئے‘ ایسے ڈرامے، اینیمیشنز اور دستاویزی فلموں کے علاوہ ٹیلی ویژن سیریز بھی تیار کی جائیں گی، جن میں خاص طور پر خواتین اور بچوں کو درپیش حالات اور ان کی ضروریات پر توجہ دی جائے گی۔
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy