ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / ہلیال: مورکواڑا میلے میں خاتون کا 30 گرام سونے کا منگل سوتر لوٹنے والے تین ملزمان گرفتار

ہلیال: مورکواڑا میلے میں خاتون کا 30 گرام سونے کا منگل سوتر لوٹنے والے تین ملزمان گرفتار

Mon, 10 Aug 2026 16:06:04    S O News
ہلیال: مورکواڑا میلے میں خاتون کا 30 گرام سونے کا منگل سوتر لوٹنے والے تین ملزمان گرفتار

ہلیال 10/اگست (ایس او نیوز): مورکواڑا میلے میں ایک خاتون کے گلے سے تقریباً 30 گرام وزنی سونے کا منگل سوتر چھین کر فرار ہونے کے معاملے کو ہلیال پولیس نے حل کرتے ہوئے تین ملزمان کو گرفتار کرلیا ہے۔

اطلاع کے مطابق ضلع اتر کنڑا کے ہلیال تعلقہ کے امنّاکوپّا گاؤں کی اکشتا کمبار اپنے شوہر اور بیٹی کے ساتھ 9 فروری کو مورکواڑا  جاترے میں گئی تھیں۔ میلے سے واپسی کے دوران لائٹ کے کھمبے کے قریب ایک نامعلوم شخص نے ان کے گلے سے تقریباً 30 گرام وزنی سونے کا منگل سوتر چھین لیا اور فرار ہوگیا تھا۔ اس سلسلے میں ہلیال پولیس اسٹیشن میں معاملہ درج کیا گیا تھا۔

واقعے کی تحقیقات کے لیے خصوصی ٹیم تشکیل دی گئی تھی۔ پولیس نے تکنیکی معلومات اور موصولہ خفیہ اطلاع کی بنیاد پر 8 اگست کو کارروائی کرتے ہوئے کاول واڑا اور ہوسا ہڈگلی گاؤں میں تین افراد کو گرفتار کیا۔

گرفتار ملزمان کی شناخت ششی دھر ، کرن دھرم راج اور وسیم شرازالدین  کے طور پر کی گئی ہے۔ پولیس کے مطابق پوچھ گچھ کے دوران ملزمان نے میلے میں منگل سوتر چوری کرنے کا اعتراف کیا۔

پولیس نے ملزمان کے قبضے سے 4.50 لاکھ روپے مالیت کا 30 گرام سونے کا منگل سوتر اور واردات میں استعمال کی گئی تقریباً 50 ہزار روپے مالیت کی پلسر پرو موٹر سائیکل برآمد کی ہے۔ گرفتار ملزمان کو عدالت میں پیش کیا گیا، جہاں سے انہیں عدالتی تحویل میں بھیج دیا گیا۔

یہ کارروائی ضلع پولیس سپرنٹنڈنٹ دیپن ایم این، ایڈیشنل ایس پی کرشنامورتی اور ڈانڈیلی کے ڈی وائی ایس پی شیوانند مدَرکنڈی کی رہنمائی میں، ہلیال پولس انسپکٹر جئے پال پاٹل کی قیادت میں انجام دی گئی۔


Share: