Wed, 31 Mar 2021 19:58:49
دہلی کے صفدرجنگ اسپتال میں بدھ کی صبح سویرے اچانک آگ بھڑک اٹھی۔ محکمہ فائر فائر نے بتایا کہ عمارت کی پہلی منزل پر آئی سی یو وارڈ کے ایچ بلاک میں وارڈ نمبر 11 میں آگ لگ گئی تھی۔
View more
Wed, 31 Mar 2021 19:54:44
ایندھن قیمتوں میں اضافہ کی وجہ سے عام آدمی کس قدر پریشان ہے اس کی مثال کرناٹک کے شہر بنگلوروں میں اس وقت منظر عام پر آئی جب ایک پریشان حال کیب ڈرائیور نے خود سوزی کر لی۔ خبر رساں ایجنسی آئی اے این ایس کے مطابق ڈرائیور نے ایندھن قیمتوں میں ہوئے بے تحاشہ اضافہ کے سبب ابتر معاشی حالات کے پیش نظر یہ قدم اٹھایا۔
View more
Wed, 31 Mar 2021 19:50:17
سابق وزیر اعظم ایچ ڈی دیوے گوڑا اور ان کی اہلیہ دونوں کورونا وائرس سے متاثر پائے گئے ہیں۔ انہوں نے خود ٹوئٹ کر کے یہ اطلاع دیتے ہوئے بتایا کہ انہوں نے خود کو قرنطین کر لیا ہے۔
View more
Wed, 31 Mar 2021 19:47:24
دہلی حکومت نے ای-رکشہ لرننگ لائسینس کے لیے درخواست گذاروں کو بغیر کسی اپوئنٹمنٹ کے براہ راست متعلقہ لائسینسنگ اتھارٹی میں رابطہ کرنے کی اجازت دینے کا اہم فیصلہ کیا ہے۔
View more
Wed, 31 Mar 2021 19:43:07
عشرت جہاں انکاؤنٹر معاملہ میں سی بی آئی کی خصوصی عدالت نے ایک اہم فیصلہ سناتے ہوئے کرائم برانچ کے تین ملزم پولیس افسران ترون باروٹ، انجو چودھری اور گریش سنگھل کو تمام الزامات سے بری کر دیا۔
View more
Wed, 31 Mar 2021 19:26:59
دو دن پہلے انکولہ تعلقہ کے ہٹّی کیری ٹول گیٹ پر ہنگامہ آرائی کرنے اور ایک پولیس آفیسر پر حملہ کی کوشش کیے جانے کی رپورٹ میڈیا میں آئی تھی۔ اور یہ بھی بتایا گیا تھا کہ پولیس نے ہنگامہ کرنے والوں کی خوب دھلائی کی ہے اور ان پر پولیس آفیسر کو اپنے فرائض انجام دینے سے روکنے کا کیس درج کیا ہے۔
View more
Wed, 31 Mar 2021 13:07:52
اکیڈمک رینکنگ آف ورلڈ یونیورسٹیز یعنی شنگھائی رینکنگ 2020 میں علی گڑھ مسلم یونیورسٹی (اے ایم یو) کو ہندوستانی یونیورسٹیوں میں چوتھا مقام حاصل ہوا ہے۔ یونیورسٹیوں کی رینکنگ میں اے ایم یو 801-900 کے بریکٹ میں شامل ہے جب کہ ہندوستانی اداروں میں انڈین انسٹی ٹیوٹ آف سائنس، آئی آئی ٹی مدراس، آئی آئی ٹی دہلی اور آئی آئی ٹی کھڑگ پور کو شامل کرنے پر اے ایم یو آٹھویں مقام پر ہے۔
View more
Wed, 31 Mar 2021 12:59:11
کوویڈ وباء پھر ایک مرتبہ تیزی کے ساتھ پھیل رہی ہے ، اس پر قابو پانے کیلئے حکومت فوری اقدامات اٹھائے،لیکن اقدامات اٹھانے کے نام پر محض جلسےو جلسوں اور احتجاجات پر پابندی لگانا ہی کافی نہیں بلکہ دیگر طبی تیاریوں کو بھی عمل میں لانے کی ضرورت ہے۔اس بات کااظہار ویلفیر پارٹی آف انڈیاکے ریاستی صدر اڈوکیٹ طاہر حسین نے کیاہے۔
View more
Wed, 31 Mar 2021 12:44:43
یکم اپریل یعنی جمعرات سے روزمرہ کے استعمال میں آنے والی چیزوں میں مہنگائی کا تڑکا لگنے والا ہے، نئے مالی سال میں دودھ ، بجلی، ایئرکنڈیشنر، موٹرسائیکلیں، اسمارٹ فون اور ہوائی سفر مہنگا ہونے جا رہا ہے۔ نئے مالی سال میں الیکٹرانک آلات کی قیمت میں بھی اضافہ ہوگا۔ آئیے جانتے ہیں کہ یکم اپریل 2021ء سے کن چیزوں کی قیمتیں بڑھ رہی ہیں، جس کی وجہ سے عام آدمی کو مہنگائی کا زور کا جھٹکا لگنے والا ہے۔
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy