Wed, 31 Mar 2021 00:00:05
مغربی بنگال میں دوسرے مرحلے کے لئے انتخابی مہم کا شور منگل کی شام ختم ہو گیا۔ اس مرحلہ کے لئے یکم اپریل کو ووٹنگ ہوگی۔ الیکشن کمیشن کی فراہم کردہ معلومات میں بتایا گیا ہے کہ دوسرے مرحلے میں مجموعی طور پر 171 امیدوار انتخابی میدان میں کھڑے ہیں جس کے لئے 7594549 رائے دہندگان اپنے حق رائے دہی کا استعمال کریں گے۔
View more
Tue, 30 Mar 2021 23:54:08
مرکزی حکومت نے کورونا انفیکشن پر تمام ریاستوں اور عوام کو متنبہ کیا ہے۔ مرکز نے منگل کے روز کہاہے کہ کورونا وائرس کے انفیکشن کی صورتحال خراب سے خراب ہوتی جارہی ہے اور خاص طور پر کچھ ریاستوں کے لیے یہ انتہائی تشویش کا باعث ہے۔حکومت نے کہا کہ پورا ملک خطرہ میں ہے ، لہٰذاکسی کوبھی غفلت برتنا نہیں چاہیے۔
View more
Tue, 30 Mar 2021 23:47:21
ترنمول کانگریس نے الیکشن کمیشن کو ایک خط لکھاہے کہ جس میں الزام لگایا گیا ہے کہ وزیر اعظم نریندر مودی کا حالیہ دورہ بنگلہ دیش مغربی بنگال اسمبلی انتخابات کے لیے جاری ضابطہ کی خلاف ورزی ہے اور ان کے کچھ پروگرام کامقصدکچھ ریاستوں کے انتخابی حلقوں میں ووٹنگ کو متاثر کرنا ہے۔
View more
Tue, 30 Mar 2021 23:36:04
سوشیل ڈیموکریٹک پارٹی آف انڈیا (ایس ڈی پی آئی) کے قومی جنرل سکریٹری محمد شفیع نے اپنے جاری کردہ اخباری بیان میں کہا ہے کہ 2013کے مظفر نگر فسادات سے متعلق بی جے پی کے رکن پارلیمنٹ اور اراکین اسمبلی سمیت 51ملزمین پر درج 75مقدمات واپس لینے کے خلاف ایس ڈی پی آئی عدالت میں چیلنج کرے گی۔
View more
Tue, 30 Mar 2021 20:54:24
اگر آپ اسٹیٹ بینک آف انڈیا (ایس بی آئی)، ایف ڈی ایف سی، یا پھر آئی سی آئی سی آئی جیسے کسی بینک کے صارف ہیں تو یکم اپریل یعنی جمعرات کے روز سے آپ کو او ٹی پی حاصل کرنے میں پریشانی کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔
View more
Tue, 30 Mar 2021 20:43:49
گزشتہ سال کورونا کی وجہ سے اموات کے معاملے میں ضلع جنوبی کینرا کا نام بہت زیادہ اچھلا تھا، لیکن ماہر ڈاکٹروں کی ٹیم اس عرصہ میں ہوئی اموات کا پوری طرح جائزہ لینے کے بعد جو اعداد و شمار جاری کیے ہیں اس کے مطابق خالص کورونا کی وجہ سے موت کا شکار ہونے والوں کی تعداد صرف 17 تھی۔
View more
Tue, 30 Mar 2021 20:37:53
کووِڈ کی دوسری لہر میں تیزی کو دیکھتے ہوئے جنوبی کینرا ڈپٹی کمشنر راجیندرا کے وی نے مذہبی اجتماعات اور عام مقامات پر جلسے جلوس منعقد کرنے پر پابندی لگا دی ہے۔
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy