Wed, 16 Jun 2021 11:25:15
گزشتہ سال کی طرح امسال بھی ایس ایس ایل سی امتحانات نہایت محفوظ طریقہ اورکامیابی کے ساتھ منعقدکئے جائیں گے۔اس امید کااظہارریاستی وزیربرائے بنیادی وثانوی تعلیم ایس سریش کمارنے کیا۔
View more
Wed, 16 Jun 2021 11:18:51
مرکز نے پیر کو سپریم کورٹ کو بتایا کہ اس نوٹیفکیشن میں گجرات، راجستھان، چھتیس گڑھ، ہریانہ اور پنجاب کے 13 اضلاع میں مقیم غیر مسلموں کو ہندوستانی شہریت کے لئے درخواست دینے کی دعوت دی گئی ہے جس کا تعلق شہریت (ترمیمی بل)سے نہیں ہے۔
View more
Wed, 16 Jun 2021 11:14:06
راجستھان میں ایک بار پھر موب لنچنگ کا واقعہ سامنے آیا ہے جہاں زراعت کے لیے گائے لے جا رہے ایک کسان کو 'گائے اسمگلنگ' کے شبہ میں گؤ رکشکوں کی بھیڑ نے اتنا پیٹا کہ اسپتال پہنچنے سے پہلے ہی اس کی موت واقع ہو گئی۔ معاملہ چتوڑ گڑھ ضلع کا ہے جہاں بھیڑ نے لاکھ منت سماجت کے بعد بھی راجستھان سے گائے خرید کر مدھیہ پردیش کے جھابوا لے جا رہے دو کسانوں کی پٹائی کر دی۔ ان میں سے ایک نے زخموں کی تاب نہ لا کر دم
View more
Tue, 15 Jun 2021 19:14:49
بھٹکل بندر روڈ ففتھ کراس میں عبدالمقیت اور عبدالمقسط کے مکان میں طور پر گھس کر پانچ لوگوں کو جیل لے جاکر جس بری طرح پیٹائی کرنے کا معاملہ سامنے آیا تھا، اُس واقعے کی سخت مذمت کرتے ہوئے بھٹکل میونسپل کونسلروں نے منگل کو بھٹکل اسسٹنٹ کمشنر کو ایک یادداشت پیش کرتے ہوئے مطالبہ کیا کہ واردات میں ملوث پولس اہلکاروں کو فوری طور پر معطل کیا جائے اور اُن کے خلاف قانونی کاروائی کی جائے۔
View more
Tue, 15 Jun 2021 18:58:52
انٹر نیشنل ایئر پورٹ کی طرف جانے والی شہر کی اہم ترین سڑک پر واقع مرور پُل میں بھاری بارش کی وجہ سے شگاف پیدا ہونے کے بعد اس راستے پر ٹریفک اور پیدل آمد و رفت مکمل بند کردی گئی ہے۔
View more
Tue, 15 Jun 2021 18:52:02
سوشیل میڈیا پر وائرل ہوئی ایک ویڈیو کلپ میں بتایا گیا ہے کہ راگھویندرا بھٹ نامی شخص جب ویکسین لگوا کر آیا تو اس کے بعد سے اس کے جسم میں مقناطیسی اثر پیدا ہوگیا ہے جس کے نتیجہ میں لوہے کی چیزیں، سکّے اور برتن اس کے جسم سے چپکنے لگے ہیں۔
View more
Tue, 15 Jun 2021 17:51:55
کورونا وائرس کے خلاف ہندوستان میں ٹیکہ کاری زور و شور سے جاری ہے اور کئی مقامات سے ایسی خبریں آ رہی ہیں کہ اس کے منفی اثرات کا حوالہ دے کر لوگوں نے ٹیکہ لگانے سے انکار کیا ہے۔ دراصل کئی لوگ ٹیکہ لگانے کے بعد بیمار ہیں اور کچھ اموات کی خبریں بھی سامنے آرہی ہیں، لیکن مصدقہ طور پر یہ نہیں کہا جا سکتا کہ موت کا سبب ویکسین ہی تھی۔ اب اس تعلق سے ایک بڑی خبر سامنے یہ آئی ہے کہ مرکزی حکومت کے ذریعہ تشک
View more
Tue, 15 Jun 2021 17:46:28
کانگریس کی جنرل سکریٹری اوراتر پردیش کی انچارج پرینکا گاندھی نے وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ کو خط لکھ کر صحافی سلبھ سریواستو قتل کیس کی تفتیش مرکزی تفتیشی ایجنسی (سی بی آئی) سے کرانے کا مطالبہ کیا ہے۔ پرینکا گاندھی نے منگل کے روز وزیر اعلی کو لکھے گئے خط میں کہا کہ سلبھ سریواستو نے پولیس کو تحریردی تھی کہ شراب مافیا غیر قانونی شراب سے متعلق ان کی خبروں سے ناراض ہیں، لہذا وہ اپنے اور اپنے کنبہ کے تح
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy