Wed, 16 Jun 2021 17:06:05
پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں سے فی الحال عام لوگوں کو راحت ملتی نظر نہیں آ رہی اور بدھ کے روز ایک بار پھر ان کی قیمتوں میں اضافہ کر دیا گیا۔ ملک کے چار بڑے شہروں میں پٹرول 25 پیسے اور ڈیزل 13 پیسے تک مہنگا ہو گیا۔
View more
Wed, 16 Jun 2021 17:01:58
اسرائیل نے نئی حکومت تشکیل دئے جانے کے بعد فلسطین پر پھر آگ برسانی شروع کر دی ہے۔ اسرائیلی فوج کا کہنا ہے کہ اس نے غزہ میں واقع حماس کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا ہے اور یہ کارروائی غزہ پٹی کی جانب سے بھیجے جانے والے غبارے کے بعد کی گئی ہے۔
View more
Wed, 16 Jun 2021 16:59:01
مدھیہ پردیش کی راجدھانی بھوپال میں بارش کے موسم کے پیش نظر مچھلی کے کاروبار پر پابندی عائد کر دی گئی ہے۔ مچھلی کو نہ تو مارا جا سکتا ہے اور نہ ہی اس کی خرید و فروخت کی جا سکتی ہے۔ ایسا کرنے سے ایک سال قید کی سزا ہو سکتی ہے۔
View more
Wed, 16 Jun 2021 13:44:49
جاریہ سال میں پی یو سی سال دوم طلبا کو امتحان کے بغیر پاس کرنے کا حکومت نے فیصلہ کر لیا ہے۔ اس کے خلاف ہائی کورٹ میں ان طلبا نے بھی عرضی دائر کی جو پچھلے امتحانات میں فیل ہوگئے ہیں۔ اس لئے ان کو رپیٹرس کہا جاتا ہے۔ عرضی میں انہوں نے عدالت سے درخواست کی ہے کہ اس سال تمام طلبا کو حکومت امتحان کے بغیر پاس کررہی ہے تو ان کو بھی بغیر امتحان کے پاس قرار دیا جائے ۔ عدالت نے حکومت کو ہدایت دی ہے کہ وہ
View more
Wed, 16 Jun 2021 13:27:54
وزیر اعلیٰ یڈیورپا نے منگل کے دن اشارہ دیا کہ 21؍ جون کو کووڈ۔19 رہنما ہدایات کا نفاذ ختم ہونے کے بعد لاک ڈاؤن کی پابندیوں میں مزید نرمی لائی جاسکتی ہے۔
View more
Wed, 16 Jun 2021 13:09:43
دہلی ہائی کورٹ نے منگل کو تاریخی فیصلہ سناتے ہوئے حکومت کی سخت سرزنش کی ہے اور کہا ہے کہ مخالف آوازوں کو دبانے کے جنون میں حکومت نے صدائے احتجاج بلند کرنے کی بنیادی آزادی اور دہشت گردی کو آپس میں گڈ مڈ کرکے رکھ دیاہے۔ اسی کے ساتھ ہی عدالت نے نتاشا ناروال ، دیوانگنا کلیتا اور آصف اقبال تنہا، کو ضمانت پر رہا کرنے کا حکم دیتے ہوئے واضح کیا ہے کہ احتجاج کرنا دہشت گردی نہیں ہے۔
View more
Wed, 16 Jun 2021 12:24:02
مغربی بنگال اسمبلی انتخابات میں شاہانہ فتح حاصل کرنے کے بعد ترنمول کانگریس کی سربراہ ممتا بنرجی کی نظر اب لوک سبھا انتخابات پر ہے۔ اسی کو پیش نظر رکھتے ہوئے انھوں نے ایک بار پھر پرشانت کشور عرف پی کے کی ٹیم ’آئی پیک‘ کے ساتھ معاہدہ کیا ہے۔ میڈیا ذرائع سے موصول ہو رہی خبروں کے مطابق یہ معاہدہ 2024 لوک سبھا انتخابات تک کے لیے کیا گیا ہے، لیکن 2026 میں ہونے والے بنگال اسمبلی انتخابات تک پی کے کی ٹی
View more
Wed, 16 Jun 2021 12:20:10
ہندوستانی ریلوے پانچ سالوں میں 4 جی مواصلاتی ٹیکنالوجی سے آراستہ ہوگی ، جس سے سگنلنگ سسٹم کو قابل بنائے گی اور ٹرینوں کی اوسط رفتار میں اضافے کے ساتھ ، دھند کی وجہ سے ٹرینوں کی رفتار بالکل بھی کم نہیں ہوگی۔
View more
Wed, 16 Jun 2021 12:14:28
منی پور کانگریس کے صدر گووند داس کونتھوجم نے منگل کے روز کہا کہ کووڈ-19 وبا کے دوران منی پور کی بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کی قیادت والی حکومت کا رویہ غریب مخالف رہا اور اس نے عام لوگوں کی کوئی مدد نہیں کی۔
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy