Tue, 06 Jul 2021 00:10:30
مدھیہ پردیش میں شیوراج سنگھ چوہان حکومت کے وزراء کے عجیب و غریب بیانات لگاتار سامنے آ رہے ہیں۔ ان بیانات سے ریاستی حکومت کی شبیہ بری طرح متاثر ہو رہی ہے۔ پارٹی کی طرف سے لیڈروں اور وزراء کو لگاتار ہدایتیں دی جا رہی ہیں، اس کے باوجود وزراء کی زبان پوری طرح بے قابو نظر آ رہی ہے۔
View more
Tue, 06 Jul 2021 00:08:36
سپریم کورٹ نے انفارمیشن ٹکنالوجی ایکٹ کی دفعہ 66 اے کے تحت ایف آئی آر کے اندراج پر حیرت کا اظہار کرتے ہوئے مرکزی حکومت سے جواب طلب کیا ہے۔ عدالت عظمی نے شیریا سنگھل کیس میں فیصلہ سناتے ہوئے سن 2015 میں ہی متعلقہ قانون کی دفعہ 66 اے کو ختم کر دیا گیا تھا۔ اس کے باوجود اس دفعہ کے تحت ایف آئی آر درج کی جا رہی ہے۔
View more
Tue, 06 Jul 2021 00:06:05
کانگریس کے رہنما راہل گاندھی نے 'رافیل' معاہدے پر ایک بار پھر مودی حکومت پر حملہ کیا ہے۔ انہوں نے ٹوئٹ کرتے ہوئے ایک ویڈیو بھی شیئر کی ہے، جس میں رافیل ڈیل، مودی حکومت کا نام لیا گیا ہے۔ جس کا شیئر کرتے ہوئے راہل گاندھی نے لکھا ہے کہ سچ کبھی بھی خاموش نہیں رہ سکتا، 'موڈیہ' کے برخلاف #رافیل گھوٹالہ۔
View more
Tue, 06 Jul 2021 00:03:48
بہوجن سماج پارٹی (بی ایس پی) سپریمو مایاوتی نے پیر کو کہا کہ آر ایس ایس کے قول وفعل میں زمین و آسمان کا فرق ہے اور یہی وجہ ہے کہ آر ایس ایس کے ایجنڈے پر چلنے والی مرکزو ریاست کی بی جے پی اقتدار میں ملک کی اقلیتوں کے دل میں سیکورٹی کی فکر گھر کر گئی ہے۔
View more
Tue, 06 Jul 2021 00:01:09
آج راشٹریہ جنتا دل کے 25ویں یوم تاسیس پر پارٹی سربراہ لالو پرساد یادو نے پارٹی لیڈروں، کارکنان سمیت ریاست بھر کی عوام کو خطاب کیا اور موجودہ مشکل حالات سے جدوجہد کرنے کے عزم کا بھی اظہار کیا۔
View more
Mon, 05 Jul 2021 23:58:50
مرکزی جانچ بیورو (سی بی آئی) نے پیر کو ایک وسیع کارروائی کرتے ہوئے گومتی ریور فرنٹ پروجیکٹ میں مبینہ بے ضابطگی کو لے کر درج ایک نئے معاملے میں اتر پردیش میں 40 سے زائد مقامات پر چھاپہ ماری کرتے ہوئے تلاشی لی۔
View more
Mon, 05 Jul 2021 23:56:15
کانگریس جنرل سکریٹری اور اترپردیش انچارج پرینکا گاندھی واڈرا نے اعظم گڑھ کے روناپار علاقے میں پولیس پر حملے کے ملزم مقامی افراد پر پولیس کارروائی کی مخالفت کرتے ہوئے اسے دلت مخالف ذہنیت کا مظہر قرار دیا ہے۔
View more
Mon, 05 Jul 2021 23:54:24
مہاراشٹر اسمبلی سے بی جے پی کے 12 اراکین کو ایک سال کے لیے سسپنڈ کر دیا گیا ہے۔ یہ خبر بی جے پی کے لیے ایک زوردار جھٹکا ہے کیونکہ اس سے مہاراشٹر اسمبلی میں اپوزیشن کا کردار نبھانے میں اور اپنی آواز بلند کرنے میں کمزوری پیدا ہوگی۔
View more
Mon, 05 Jul 2021 23:51:41
مکل رائے کے بی جے پی چھوڑ کر ترنمول کانگریس میں شامل ہونے کے بعد سے ہی بی جے پی کے کئی ممبران کے ترنمول کانگریس میں شامل ہونے کی خبر گردش کررہی ہے۔اب بی جے پی کے ایک اور ممبراسمبلی بسواجیت داس کے بی جے پی چھوڑنے کی افوہیں تیز ہوگئی ہیں، کیوں کہ وہ پارٹی کی گزشتہ کئی میٹنگوں سے غائب ہیں۔
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy