Wed, 07 Jul 2021 19:44:47
بھٹکل جے ڈی ایس کی طرف سے بدھ کو ملک میں بڑھتی مہنگائی بالخصوص پٹرول، ڈیزل اور گیس کی قیمتوں میں اضافہ کی سخت مخالفت کرتے ہوئے منی ودھان سودھا کے احاطے میں احتجاجی مظاہرہ کیا گیا اور مرکزی نیز ریاستی حکومت کے خلاف نعرے بازی کی گئی۔
View more
Wed, 07 Jul 2021 13:23:22
بھٹکل انجمن کالج روڈ پر تعمیر شدہ منی ودھان سودھا کی عالیشان عمارت کا 25 جنوری 2021 کو وزیر آر اشوک کے ہاتھوں افتتاح ہونے کے بعد مختلف سرکاری دفاتر اس عمارت میں منتقل ہونے کا سلسلہ جاری ہے۔ ابتداء میں اسسٹنٹ کمشنر اور تحصیلدار آفس اس عمارت کے بالترتیب سکینڈ فلور اور فرسٹ فلور پر منتقل ہوا تھا، بعد میں مینارٹی ڈپارٹمنٹ کا دفتر، سروے آفس بھی منتقل ہوا، 2 جولائی منگل کو بھٹکل عیدگاہ کے بالم
View more
Wed, 07 Jul 2021 13:00:25
کووِڈ وباء کے چلتے مجلس اصلاح و تنظیم کی موبائل کلینک کے ذریعے گھر گھر جاکر علاج کرنے کا سلسلہ جاری ہے اور بھٹکل مسلم یوتھ فیڈریشن کے نوجوان اس کلینک کے لئے اپنی بھرپور خدمات فراہم کر رہے ہیں۔ اب تک تنظیم موبائل کلینک کے ذریعے سینکڑوں لوگوں کا علاج کیا جاچکا ہے جبکہ ایک ہفتہ کے آرام کے بعد 3 جولائی کو موبائل کلینک پھر سے اپنا کام شروع کرچکی ہے۔
View more
Wed, 07 Jul 2021 12:21:25
منگلورو جنکشن سے یشونت پور تک دن کے وقت چلنے والی ٹرین میں ویسٹا ڈوم یعنی کانچ کی چھت اور کھڑکیوں کی سہولت فراہم کی جائے گی جس سے مسافروں کو مغربی گھاٹ کے خوب صورت قدرتی مناظر سے لطف اندوز ہونے کا بہترین موقع حاصل ہوگا۔
View more
Wed, 07 Jul 2021 12:18:23
پرائیویٹ بسوں میں سفر کرنے والے مسافروں نے الزام لگایا ہے کہ روڈ ٹرانسپورٹ اتھاریٹی (آر ٹی اے) کے ساتھ میٹنگ منعقد ہونے سے پہلے بسوں کا کرایہ نہ بڑھانے کا حکم ڈپٹی کمشنر کی طرف سے جاری کیے جانے کے باوجود بھی نجی بسوں نے اپنے کرایہ میں اضافہ کردیا ۔
View more
Wed, 07 Jul 2021 12:09:07
بالی ووڈ کے معروف اداکار و شہنشاہ جذبات دلیپ کمار ، محمد یوسف خان کا اتنقال ہوگیاہے۔ وہ ممبئی کے ہندوجا اسپتال میں زیر علاج تھے۔ دلیپ کمار 98 بر س کے تھے ۔ دلیپ کمار ایک طویل عرصہ سے بیمار تھے اور دلیپ کمار کی اہلیہ سائرہ بانون ہمیشہ دعاؤں کی اپیل کرتی رہتی تھی۔ تاہم آج ایک بری خبر آئی ہے دلیپ کمار کے انتقال کے بعد بالی ووڈ میں غم کی لہر دیکھی جارہی ہے۔ دلیپ کمار نے صبح 7 بج کر 30منٹ پر آخری سا
View more
Wed, 07 Jul 2021 12:05:13
ممبئی اور چنئی کے بعد اب دہلی اور کولکاتا میں بھی پٹرول کی قیمت 100 روپے فی لیٹر کو عبور کرگئی ہے۔ آئل مارکیٹنگ کمپنیوں نے آج ملک کے چار بڑے میٹرو میں پٹرول کی قیمت میں 39 پیسے اور ڈیزل کی قیمت میں 23 پیسے کا اضافہ کیا ہے۔
View more
Wed, 07 Jul 2021 12:03:02
مرکزی وزیر تعلیم ڈاکٹر رمیش پوکھریال نشنک نے جے ای ای مین 2021 کے ملتوی کئے گئے تیسرے اور چوتھے مرحلے کے امتحانات کی تاریخوں کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ تیسرے مرحلے کے امتحان 20 سے 25 جولائی اور چوتھے مرحلے کے امتحان 27 جولائی سے 2 اگست تک منعقد ہوں گے۔
View more
Wed, 07 Jul 2021 12:00:16
مدھیہ پردیش کے سابق وزیراعلیٰ اورکانگریس کے سینئر لیڈر دگ وجے سنگھ نے ریاستی اورمرکزی حکومت پر الزام لگاتے ہوئے کہا کہ کورونا کے دورمیں علاج کے فقدان کے سبب کئی مریضوں کی موت کے لئے پوری طرح سے ریاستی اورمرکزی حکومت کی پالیسیاں ذمہ دارہیں۔
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy