Sat, 16 Oct 2021 12:55:26
وزیر اعظم نریندر مودی کی قیادت میں عالمی قوت بننے کی راہ پر گامزن ہندوستان ورلڈ ہنگر انڈیکس-2021 کی 116 ممالک کی فہرست میں پچھڑ کر 101ویں مقام پر آ گیا ہے۔ یعنی اس سے خراب حالت صرف 15 ممالک کی ہے۔ جمعرات کو جاری اس رپورٹ میں ہندوستان اپنے پڑوسی ممالک پاکستان، بنگلہ دیش، یہاں تک کہ نیپال سے بھی پیچھے ہے۔ اس سے قبل سال 2020 میں جاری گلوبل ہنگر انڈیکس کی فہرست میں ہندوستان 94ویں مقام پر تھا۔
View more
Sat, 16 Oct 2021 12:35:49
قائد اپوزیشن کرناٹک اسمبلی و سابق چیف منسٹر کرناٹک مسٹر سدرامیا نے کہا ہے کہ بی جے پی ابتداء ہی سے پسماندہ طبقات کو تحفظات فراہم کرنے کی مخالفت کرتی رہی ہے۔ انھوں نے الزام عائد کیا کہ زعفرانی جماعت جو منڈل رپورٹ کے نفاذکی راہ میں رکاوٹ بنی رہی وہ اب ذات پات کی مردم شماری کے لئے ایک کمزور بہانہ بتارہی ہے جب کہ اس طرح کی مردم شماری سے پسماندہ طبقات کو کافی مدد مل سکتی ہے۔
View more
Sat, 16 Oct 2021 12:29:05
ہندو جاگرن ویدیکے کے ساوتھ زون آرگنائزنگ سیکریٹری اور مسلم مخالف اشتعال انگیز بیانات کے لئے معروف لیڈر جگدیش کارنتھ نے دسہرہ کے اختتامی مرحلہ 'وجیا دشمی' کےموقع پر منعقدہ 'دُرگا دوڑ' نامی پروگرام میں بولتے ہوئے کہا : "جہاد ایک مذہبی جنگ ہے جو ہندوستان کو اسلامی ملک میں تبدیل کرنے کے لئے کی جارہی ہے ۔ دنیا کے تمام مسلم ممالک اس میں ملوث ہیں ۔"
View more
Sat, 16 Oct 2021 12:24:44
'آیودھا پوجا' کے موقع پر وشوا ہندو پریشد اور بجرنگ دل کی طرف سے اپنے خاص رضا کاروں کو "ترشول دیکشا" دئے جانے پر سوشیل میڈیا کے علاوہ عوامی حلقوں میں اس حرکت کی مخالفت نے زور پکڑا ہے ۔ اس کے جواب میں جارحانہ دفاعی بیان جاری کرتے ہوئے وشوا ہندو پریشد لیڈر شرن پمپ ویل نے کہا ہے کہ ہم نے بم اور ہتھ گولے تقسیم نہیں کیے ۔
View more
Sat, 16 Oct 2021 10:53:57
سلامی بلے باز ڈو پلیسسز (86) کی بہترین نصف سنچری کے ساتھ روبن اتھپا کے (31) اور معین علی کے (ناٹ آؤٹ37) کی جارحانہ اننگز کے نتیجے میں چنئی سپر کنگس نے کولکاتا نائٹ رائڈرس کو 27 رنوں سے شکست دے دی اور چوتھی بار آئی پی ایل چمپئن بننے کا فخر حاصل کرلیا۔
View more
Sat, 16 Oct 2021 10:48:58
شیو سینا کی روایتی دسہرہ ریلی میںوزیر اعلیٰ ادھو ٹھاکرے نے بی جے پی اور اس کے نام نہاد ہندوتوا کو جم کر نشانہ بنایا۔ شہر کے وسط میں واقع شانمکھانند ہال میں ۵۰؍ فیصد گنجائش کے ساتھ منعقد کی گئی اس ریلی سےخطاب کرنے شیو سینا سربراہ ادھو ٹھاکرے بھگوا لباس میں نظر آئے ۔
View more
Sat, 16 Oct 2021 10:46:13
سنگھو بارڈر پر کل جس نوجوان کی ہاتھ کٹی لاش بیریکیڈ پر لٹکی ملی تھی اس تعلق سے ایک نہنگ سکھ نے خود سپردگی کی ہے اور اس قتل کی ذمہ داری لی ہے۔ جس نوجوان کی لاش ملی تھی اس کے بارے میں پولیس نے بتایا ہے کہ اس کا تعلق پنجاب کے ترن تارن علاقہ سے ہے اور وہ ایک مزدور ہے اور اس کا تعلق دلت سماج سے ہے۔
View more
Sat, 16 Oct 2021 10:43:55
دہلی۔ ہریانہ کے سنگھو بارڈر پر جمعہ کو ایک نوجوان کا بے رحمی سے قتل کا معاملہ سپریم کورٹ پہنچ گیا ہے اورعدالت عظمی سے کل درخواست کرکے بے رحمی سے قتل کے معاملے سمیت اس سے قبل کے کئی واقعات کا ذکر کرتے ہوئے مظاہرین کسانوں کو ہٹانے کی مانگ کرنے والی پہلے سے داخل عرضی پر جلد سماعت کی مانگ کی گئی۔
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy