Tue, 17 Sep 2024 11:49:57
بہار اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر تیجسوی یادو نے ریاست میں بڑھتی ہوئی نظم و نسق کی بدحالی پر نتیش کمار کی حکومت کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا۔ انہوں نے الزام عائد کیا کہ ریاست میں جرائم میں اضافے کے تناظر میں وزیر اعلیٰ کی حالت ’اندھی، بہری اور گونگی‘ ہو گئی ہے، جس کی وجہ سے وہ مسائل کا مؤثر حل تلاش کرنے میں ناکام ہیں۔
View more
Tue, 17 Sep 2024 11:42:35
مغربی بنگال کی وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی نے پیر کی رات ڈاکٹروں کی جاری ہڑتال کے بعد ان کے تین اہم مطالبات کو تسلیم کرتے ہوئے کولکاتا پولیس کمشنر ونییت گوئل کو عہدے سے ہٹانے کا فیصلہ کیا۔ اس کے باوجود، کولکاتا میں ریپ اور قتل کے خلاف احتجاجی ہڑتال پر بیٹھے جونیئر ڈاکٹروں نے واضح کیا ہے کہ وہ اپنی ہڑتال اور مظاہرے اس وقت تک جاری رکھیں گے جب تک وزیر اعلیٰ کی جانب سے دیے گئے تمام وعدے پورے نہیں ہو جاتے۔
View more
Tue, 17 Sep 2024 11:31:12
جموں و کشمیر اسمبلی انتخابات کی تیاریوں میں تمام سیاسی جماعتیں تیزی سے سرگرم ہیں۔ اس دوران کانگریس نے آج اپنے انتخابی منشور کا اعلان کیا، جس میں جموں و کشمیر کانگریس کے صدر طارق حمید کرّہ اور میڈیا و پبلسٹی ڈپارٹمنٹ کے چیئرمین پون کھیڑا بھی موجود تھے۔
View more
Tue, 17 Sep 2024 11:21:24
مرکز میں حکومتی پارٹی این ڈی اے، یعنی ’مودی 3.0‘ کی مدت کے کل 100 دن مکمل ہو گئے۔ اس موقع پر کانگریس نے ایک تفصیلی رپورٹ کارڈ جاری کرتے ہوئے مودی حکومت کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔ کانگریس کی ترجمان، سپریا شرینیت، نے ایک پریس کانفرنس میں کہا کہ ’’مودی حکومت کے 100 دن مکمل ہو چکے ہیں، اور یہ دور ملک کی معیشت، نوجوانوں، خواتین، ریلوے نظام اور بدعنوانی کے خلاف اقدامات پر بوجھل رہا ہے۔
View more
Tue, 17 Sep 2024 11:09:18
شہر کے کاٹیپلا علاقے میں مسجد الھدیٰ پر کل رات ہوئی سنگباری کے الزام میں پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے 6 ملزمین کو گرفتار کیا ہے ۔
View more
Mon, 16 Sep 2024 20:30:56
12 ربیع الاول کے موقع پر بھٹکل میں عید میلادالنبیﷺ کے جلوس کو ہر سال کی طرح اس بار بھی بھرپور تزک و احتشام کے ساتھ نکالا گیا۔ جلوس مختلف راستوں اور گلیوں سے گزرتا ہوا، نعت پاک اور "اللہ اکبر" کے نعروں کی صداؤں سے گونجتا رہا۔
View more
Mon, 16 Sep 2024 18:55:06
عید میلاد النبی کو لے کر وشوا ہندو پریشد کے لیڈر شرن پمپ ویل کی طرف سے اشتعال انگیز بیان کے بعد جب ر بنٹوال میونسپالٹی کے سابق چیرمین محمد شریف نے اُنہیں اُسی کے انداز میں جواب دینے کی مبینہ کوشش کے نتیجے میں آج پیر صبح بنٹوال کے بی سی روڈ علاقے میں ماحول کشیدہ ہوگیا ۔
View more
Mon, 16 Sep 2024 18:37:11
تیرویکیرے تعلقہ میں گنیش مورتی کو تالاب میں ڈبونے کے دوران پیش آئے حادثے میں باپ اور بیٹا سمیت تین افراد غرقاب ہوگئے ، جن کی شناخت ریونّا (50 سال)، اس کا بیٹا شرت (26 سال) اور دیانند (22 سال) کے طور پر کی گئی ہے ۔
View more
Mon, 16 Sep 2024 11:03:29
بھٹکل تعلقہ میں عالمی یوم جمہوریہ کے موقع پر شہر بھٹکل میں تاریخی انسانی زنجیر کا مظاہرہ دیکھنے کو ملا اور زوردار بارش بھی اس زنجیر کو توڑنے میں ناکام نظر آئی۔ ہائی اسکول اور کالج اسٹوڈینٹس سمیت ٹیچرس، لیکچررس، سرکاری ملازمین اور بعض اداروں کے ذمہ داران نے حکومت کرناٹک کے اعلان پر اس زنجیر کو تعلقہ کے بیلور سے آگے بڑھاتے ہوئے دوسری سرحد شیرور تک پہنچایا۔ اس موقع پر ہندو۔مسلم اتحاد او
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy