Sun, 02 Jan 2022 12:06:38
دنیا کے کئی ممالک میں اومیکرون کا پھیلاؤ جاری ہے، کورونا ویرینٹ کیسز کی تعداد لاکھوں میں سامنے آرہی ہے۔ غیرملکی میڈیا کے مطابق امریکہ میں مزید 4 لاکھ تینتالیس ہزار سے زائد کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جبکہ فرانس میں سوا لاکھ سے زائد کیسز کے باوجود پابندیاں نہیں لگائی گئیں۔
View more
Sun, 02 Jan 2022 12:02:21
کووڈ وبا کا قہر بڑھتا ہی جا رہا ہے اور اس کے تیزی سے بڑھنے کی وجہ سے حکومت کے بھی ہاتھ پیر پھول گئے ہیں۔ دہلی اور ممبئی میں تو کووڈ کے کیسز کی تعداد بڑھ ہی رہی تھی لیکن اب صوبوں سے بھی ایسی خبریں آ رہی ہیں جس سے تشویش میں اضافہ ہو گیا ہے۔اس تعلق سے حکومت نے ریاستوں کو لکھا ہے کہ وہ اس سے نمٹنے کے لئے تیاری کریں۔
View more
Sun, 02 Jan 2022 11:59:56
ملک میں کورونا وائرس سے بچاؤ کے لیے چلائی جا رہی ٹیکہ کاری مہم کے تحت پہلے دن 3 لاکھ سے زیادہ بچوں کو ویکسین کی خوراک دینے کے لیے رجسٹریشن کیا گیا۔ خیال رہے کہ ملک میں 15 سے 18 سال کی عمر کے بچوں کو ٹیکہ لگوانے کی مہم 3 جنوری یعنی پیر سے شروع ہو رہی ہے۔ اس کے لیے ’کوون پورٹل‘ پر رجسٹریشن کا عمل ہفتہ کے روز شروع ہو گیا۔
View more
Sun, 02 Jan 2022 11:56:15
ہریانہ حکومت نے کورونا وائر وبا کے قہرکی روک تھام کے لئے سنیچر کو پانچ اضلاع میں سنیما ہال، تھیئٹر، اسکول، کالج او رجم بند کرنے کی ہدایت دی ہے۔ حکومتی احکامات میں گرو گرام، فرید آباد، امبالہ، پنچکولہ اور سونی پت میں سنیما ہال، تھیٹر، اسکول، کالج اور جم بند کرنے کی ہدایت دی ہے۔ ساتھ ہی دفاتر میں 50 فیصد ملازمین کو ہی کام کرنے کی اجازت دی گئی ہے۔
View more
Sun, 02 Jan 2022 11:47:19
مدر ٹریسا کے مشنریز آف چیریٹی کے ایف سی آر اے لائسنس کی تجدید نہ ہونے کے بعد ملک بھر میں تقریباً 12,000 سے زیادہ غیر سرکاری تنظیموں (این جی اوز) کے ایف سی آر اے لائسنس کی میعاد جمعہ 31 دسمبر 2021 کو ختم ہو گئی۔
View more
Sun, 02 Jan 2022 11:43:07
یوپی کے 75 اضلاع میں 40فیصد یعنی 30 جنرل زمرے کے ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ (ڈی ایم) تعینات ہیں۔ ان میں سے 26 فیصد (20) ٹھاکر تو تقریباً 11 فیصد (8) برہمن ذات سے تعلق رکھتے ہیں۔ اب اگر ہم ریاست کے اضلاع میں ایس ایس پی؍ایس پی کی تعیناتی کو دیکھیں تو 18 اضلاع کی کمان ٹھاکر ذات سے تعلق رکھنے والوں کے ہاتھ میں ہے، جب کہ برہمن ذات کے ایس ایس پی اتنے ہی اضلاع میں تعینات ہیں۔
View more
Sun, 02 Jan 2022 11:39:04
بہوجن سماج پارٹی (بی ایس پی) سپریمو مایاوتی نے مرکز و ریاست میں بی جے پی حکومت پر انتخابات سے قبل سرکاری خرچ سے ریلیوں کے انعقاد پر عوام کا پیسہ برباد کرنے کا الزام لگایا ہے۔
View more
Sun, 02 Jan 2022 11:36:04
شمالی دہلی میونسپل کارپوریشن (این ڈی ایم سی) کے راجن بابو اسپتال کی خستہ حالی کا نوٹس لیتے ہوئے دہلی کے شہری ترقیات کے وزیر ستیندر جین نے ہفتے کو عمارت کو فوری طور پر بند کرنے اور اس کی تحقیقات کا حکم دیا ہے۔
View more
Sun, 02 Jan 2022 11:28:36
نوجوان مسلمان اپنے ہندو، سکھ اور عیسائی ساتھیوں سے ’کچھ مختلف‘ دکھائی دیتے ہیں، کیونکہ وہ واحد کمیونٹی ہے جس میں گزشتہ پانچ سالوں میں مذہبی سرگرمیوں میں نمایاں کمی درج ہوئی ہے، یہ انکشاف اسی مہینہ جاری ایک سروے میں ہوا ہے ۔
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy