Sat, 01 Jan 2022 12:04:53
کولکاتا کارپوریشن میں میئر اور نائب میئر کی حلف برداری تقریب کے شرکا و ترنمول لیڈر دیباشیس باسو کے علاوہ ممبر اسمبلی تاپس رائے اور کونسلر سادھنا باسو میں کورونا کی تصدیق ہوئی ہے۔ یہ لیڈران پیر کو کلکتہ میونسپل کارپوریشن میں میئر فرہاد حکیم اور دیگر ارکان کی حلف برداری تقریب میں شریک تھے۔
View more
Sat, 01 Jan 2022 12:01:36
پنجاب میں آئندہ اسمبلی انتخاب کو دیکھتے ہوئے سبھی پارٹیوں کی سرگرمیاں زور و شور سے جاری ہیں۔ اس درمیان وزیر اعلیٰ چرنجیت سنگھ چنّی عوام پر تحفوں کی لگاتار بارش کر رہے ہیں اور اسمبلی انتخاب کے لیے تاریخوں کے اعلان سے قبل زیادہ سے زیادہ وعدے پورے کرنے کو لے کر پرعزم نظر آ رہے ہیں۔
View more
Sat, 01 Jan 2022 11:57:45
الیکشن کمیشن نے کورونا بحران کے دوبارہ ابھرنے کے سبب اتر پردیش کے آئندہ اسمبلی انتخابات میں مقررہ وقت سے ایک گھنٹہ زیادہ پولنگ کرانے سمیت متعدد اہم فیصلے لئے ہیں۔ ملک کے چیف الیکشن کمشنر سشیل چندرا نے ریاست میں انتخابی تیاریوں کا تین روزہ جائزہ لینے کے بعد جمعرات کو ایک پریس کانفرنس میں یہ جانکاری دی۔ انہوں نے کہا کہ کورونا کے خطرے کو مدنظر رکھتے ہوئے کمیشن نے فیصلہ کیا ہے کہ ووٹنگ کا دورانیہ ای
View more
Sat, 01 Jan 2022 11:55:09
بہار کے سابق نائب وزیر اعلیٰ اور اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر تیجسوی یادو جمعرات کو دہلی سے پٹنہ پہنچے اور وزیر اعلیٰ نتیش کمار کے ’سماج سدھار ابھیان‘ کو تنقید کا نشانہ بنایا۔ آر جے ڈی لیڈر نے کہا کہ سماج میں کیا کیا برائیاں ہیں، سبھی جانتے ہیں، لیکن حکومت میں جو خامیاں ہیں اسے کون دور کرے گا۔
View more
Sat, 01 Jan 2022 11:51:34
عام بجٹ کے پہلے دہلی میں وزیر مالیات کی صدارت میں منعقد میٹنگ میں چھتیس گڑھ کے وزیر اعلیٰ بھوپیش بگھیل نے عام بجٹ کو لے کر ریاست کی امیدیں اور مشورے سامنے رکھے۔ ساتھ ہی انھوں نے ریاست کے حصے کی رقم کا مطالبہ بھی مرکزی حکومت سے کیا۔
View more
Sat, 01 Jan 2022 11:47:04
ملک میں کورونا وائرس اور اس کے نئے ویرینٹ اومیکرون کے معاملوں میں تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے۔ مرکزی حکومت نے ملک کی آٹھ ریاستوں کو خط لکھ کر کورونا اور اومیکرون کے بڑھتے ہوئے معاملوں پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔ مرکزی حکومت نے ریاستوں سے کہا ہے کہ کورونا بحران کے پیش نظر فوری طور پر احتیاطی اقدامات کئے جائیں۔
View more
Sat, 01 Jan 2022 11:43:41
کانپور کے عطر کاروباری پیوش جین نے جی ایس ٹی انٹلیجنس کے ڈائریکٹوریٹ جنرل (ڈی جی جی آئی) سے کہا ہے کہ ان کے احاطہ سے ضبط کردہ نقدی کو ٹیکس اور جرمانہ کاٹ کر ان کو واپس کر دی جائے۔ جین کو ٹیکس چوری کے الزام میں گرفتار کیا گیا تھا اور فی الحال وہ 14 دنوں کی عدالتی حراست میں ہیں۔
View more
Sat, 01 Jan 2022 11:32:12
یلہنکا زونل میڈیکل افسر ڈاکٹر بھاگیہ لکشمی نے منی پال اسپتال کا دورہ کر کے اسپتال کے مینیجر کو ہدایت دی کہ کووڈ۔ مریضوں سے مقررہ فیس سے زیادہ حاصل رقم کو فوراً واپس کیا جا ئے۔
View more
Sat, 01 Jan 2022 11:28:38
محکمہ صحت نے کووڈ کی تیسری لہر کے دوران اکتوبر میں ریاستی حکومت کی جانب سے راجیو گاندھی انسٹی ٹیوٹ آف چیٹ ڈیسزس کے احاطہ میں تعمیر عارضی اسپتال کو (میک شفٹ ماڈل) بیرونی ممالک سے آنے والے کووڈ متا ثرین اور اومیکرون سے متا ثرین کے علاج کیلئے استعمال کرنے کا فیصلہ کیا گیاہے۔
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy