Sun, 16 Jan 2022 19:39:36
شکتی نگر کالونی میں پیش آئے ایک افسوسناک حادثہ میں پِک اپ ڈرائیور کی کوتاہی کی وجہ سے اپنے گھر کے آنگن میں کھڑے ایک عمر رسیدہ شخص کو اپنی جان سے ہاتھ دھونا پڑا ۔
View more
Sun, 16 Jan 2022 12:26:12
مسجد حسنیٰ شانتی نگر بنگلور میں جمعیۃ علماء کرناٹک کا انتخابی اجلاس جمعیۃ علماء ہندکے جنرل سکریٹری مولانامفتی سید معصوم ثاقب قاسمی کی نگرانی میں منعقد ہوا جس میں مولانا عبدالرحیم رشیدی کو مجلس منتظمہ کے اراکین نے اتفاق رائے سے اگلی میعاد کیلئے صدر منتخب کیا ۔ مولانا محمد باشاہ ، قاری مرتضیٰ خان، مولانا شمیم سالک اور حافظ ارشد احمد کو نائبین صدر ، اور حاجی ٹی محمد الیاس کو خازن منتخب کیا گیا ۔حا
View more
Sun, 16 Jan 2022 12:19:44
ہندوستان میں کورونا وائرس کے معاملوں میں اضافہ کا سلسلہ لگاتار جاری ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں میں ملک میں کورونا کے 271202 نئے کیسز کی تصدیق کی گئی، یہ تعداد گزشتہ روز کے مقابلے 2369 زیادہ ہیں۔ نئے مریضوں کی تصدیق کے بعد ملک میں فعال کورونا مریضوں کی تعداد 15 لاکھ 50 ہزار 377 ہو گئی ہے، جبکہ پازیٹیوٹی کی شرح 16.28 فیصد تک پہنچ گئی ہے۔
View more
Sun, 16 Jan 2022 12:14:26
ملک میں کورونا وباء ایک بار پھر رفتار پکڑ رہی ہے اور نئے کیسز کی تعداد میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں کورونا انفیکشن کے 2 لاکھ 68 ہزار 999 نئے کیسز سامنے آئے ہیں اور اس کے ساتھ ہی ایکٹو کیسز کی مجموعی تعداد 14 لاکھ 17 ہزار 820 تک پہنچ گئی ہے۔
View more
Sun, 16 Jan 2022 12:11:18
ریاستی بی جے پی کے ناراض لیڈروں کے ساتھ میٹنگ کرنے کے بعد مرکزی وزیر مملکت شانتانو ٹھاکر نے پارٹی کے ریاستی سکریٹری (تنظیم) امیتابھ چکرورتی کی سخت تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ میں اپنے آنکھوں کے سامنے پارٹی کوختم ہوتے ہوئے دیکھ نہیں سکتا ۔ کلکتہ پورٹ ٹرسٹ کے گیسٹ ہاؤس میں آج ناراض بی جے پی لیڈروں کی ایک طویل میٹنگ ہوئی۔
View more
Sun, 16 Jan 2022 12:08:12
ہندوستان میں دَل بدل کے لئے سخت قانون سازی کا مطالبہ کرتے ہوئے بہوجن سماج پارٹی (بی ایس پی) سپریم و اترپردیش کی سابق وزیر اعلی مایاوتی نے بی ایس پی کے ریاستی اقتدار میں واپسی کرنے پر مکمل اعتماد کا اظہار کیا۔ انہوں نے پہلے مرحلے کی 58 سیٹوں کے 53 امیدواروں کے ناموں کا اعلان کیا۔
View more
Sun, 16 Jan 2022 12:05:16
اتر پردیش اسمبلی انتخاب میں شاملی ضلع کے کیرانہ سے سماجوادی پارٹی امیدوار ناہید حسن کو ہفتہ کے روز پولیس نے گرفتار کر لیا۔
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy