Mon, 17 Jan 2022 12:10:28
کانگریس لیڈر اجیت شرما نے حزب اقتدار جنتادل یو کی حلیف جماعت بھارتیہ جنتا پارٹی ( بی جے پی ) کے ریاستی صدر کے شراب بندی پر نظر ثانی کے بیان کی حمایت کرتے ہوئے بلاتاخیر قدم اٹھانے کی درخواست کی ہے ۔
View more
Mon, 17 Jan 2022 12:03:28
دہلی کے وزیر صحت ستیندر جین نے کہا کہ دہلی میں گزشتہ تین دنوں سے کورونا کے یومیہ کیسز میں مسلسل کمی آئی ہے۔ ستیندر جین نے اتوار کو یہاں نامہ نگاروں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ دہلی میں گزشتہ تین دنوں سے کورونا کے یومیہ کیسز میں گراوٹ دیکھی جا رہی ہے۔ گزشتہ 14 جنوری کو دہلی میں 24,383 کیسز درج کیے گئے تھے، جبکہ 15 جنوری کو 20,178 نئے کیسز درج کئے گئے۔
View more
Mon, 17 Jan 2022 11:48:00
ریاستی حکومت کی جانب سے جاری کردہ گائیڈ لائنس کے تحت بروز جمعہ رات 10بجے تا بروز پیرکی علی الصباح 5بجے ویک ینڈ کرفیو کے تحت میسورو میں دوسرے دن بھی پوری پابندی اور سختی کے ساتھ عمل کیا گیا اور لوگوں نے خود کی حفاطت کیلئے گھروں میں بند رہنے کو ترجیح دی جس کی وجہ سے میسور کی تمام سڑکیں، کے یس آر ٹی سی بس اسٹانڈ، میسورو کے مارکیٹ ویران نظر آرہے تھے۔
View more
Mon, 17 Jan 2022 11:37:23
گزشتہ 15 دنوں میں ہندوستان میں کورونا وائرس کے کیسوں میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے- گزشتہ 24 گھنٹوں میں ملک میں کورونا کے 2.71 لاکھ نئے کیس سامنے آئے ہیں -
View more
Mon, 17 Jan 2022 11:31:58
مرکزی تفتیشی بیورو (سی بی آئی) نے اتوار کو گیل کے ڈائریکٹر (مارکیٹنگ) ای ایس رنگناتھن کو گرفتار کر لیا-سرکاری ذرائع نے بتایا کہ چھاپوں کے دوران ملنے والے ابتدائی شواہد کی بنیاد پر رنگناتھن کو گرفتار کیا گیا-
View more
Mon, 17 Jan 2022 11:25:34
پنجاب اسمبلی انتخابات کی ہلچل کے درمیان متحدہ کسان مورچہ نے بڑافیصلہ کیاہے- کسان مورچہ نے دو ٹوک الفاظ میں کہا ہے کہ پنجاب اسمبلی کے انتخابات میں حصہ لینے والی کسان تنظیمیں اب متحدہ کسان مورچہ(SKM)کا حصہ نہیں رہیں گی-
View more
Mon, 17 Jan 2022 11:17:39
ہری دوار دھرم سنسد میں برادران وطن کو مسلمانوں کی نسل کشی پر اکسانے کے ملزم یتی نرسمہا نند کو مقامی عدالت نے ۱۴؍ دنوں کے عدالتی ریمانڈ میں جیل بھیج دیا ہے۔
View more
Mon, 17 Jan 2022 11:13:30
اتر پردیش میں کسی بھی صورت میں دوبارہ اقتدار حاصل کرنے کیلئے کوشاں بی جےپی کے خلاف کسان سرگرم ہوگئے ہیں۔ ایم ایس پی پر کمیٹی کی تشکیل اور کسانوں پر عائد کئے گئے مقدمے واپس نہ لینے کا وعدہ وفا نہ کرنے پر سنیوکت کسان مورچہ نےیکم فروری سے ’’مشن یوپی‘‘ کی شکل میں تحریک دوبارہ شروع کرنے کا اعلان کیا ہے
View more
Mon, 17 Jan 2022 11:07:19
ہندوستانی مسلح افواج کے 3ریٹائرڈ افسروں نے سپریم کورٹ میں ایک رٹ پٹیشن دائر کی ہے، جس میں مطالبہ کیا گیا ہے کہ ہری دوار اور دہلی کے دھرم سنسدوں میں مسلمانوں کے خلاف ہیٹ اسپیچ کی جانچ کیلئے ایس آئی ٹی کی تشکیل کی جائے-
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy