Tue, 18 Jan 2022 13:07:56
اترپردیش میں آئندہ اسمبلی انتخابات سے قبل استعفوں کا دور تیز ہو گیا ہے۔ اب آگرہ کے سابق رکن پارلیمان پربھو دیال کٹھیریا نے ریاستی نائب صدر اور قومی کونسل کے عہدوں سے استعفیٰ دے دیا ہے۔ تین بار کے ایم پی پربھو دیال کٹھیریا اپنے بیٹے کے لیے ٹکٹ کا مطالبہ کر رہے تھے لیکن ٹکٹ نہیں ملا، جس کے بعد انہوں نے پارٹی کے تمام عہدوں سے استعفیٰ دینے کا اعلان کر دیا۔
View more
Tue, 18 Jan 2022 13:05:39
بھٹکل پریمئیر لیگ (بی پی ایل) کا دسواں کرکٹ ٹورنامنٹ 6 فروری سے شروع ہورہا ہے جو 27 فروری تک جاری رہے گا۔ گذشتہ سالوں کی طرح اس بار بھی ٹورنامنٹ کے تمام میچس عجمان گراونڈ میں کھیلے جائیں گے۔
View more
Tue, 18 Jan 2022 13:03:11
ضلع شمالی کینرا میں کووڈ تیسری لہر کے دوران حالانکہ نئے متاثرین کی تعداد میں اضافہ دیکھنے کو مل رہا ہے مگر اہم بات یہ ہے کہ اب تک پوزیٹیو نکلنے والے معاملات میں ڈیلٹا ویریئنٹ کی تصدیق ہوئی ہے اور کہیں بھی اومیکرون ویریئنٹ کا کیس سامنے نہیں آیا ہے ۔
View more
Tue, 18 Jan 2022 11:58:12
گزشتہ کچھ دنوں میں، اتر پردیش میں یوگی آدتیہ ناتھ حکومت کے تین وز یر، سوامی پرساد موریہ، دارا سنگھ چوہان اور دھرم سنگھ سینی نے استعفیٰ دے دیا ہے اور سماج وادی پارٹی (ایس پی) میں شمولیت اختیار کرلی ہے۔ ان کے ساتھ ہی بی جے پی کے کئی ایم ایل ایز بھی اسی راستے پر چل پڑے ہیں ۔امکان ہے کہ یہ تعداد بڑھ بھی سکتی ہے۔ان کے بی جے پی چھوڑنے کی وجوہات اور اس کی انتخابی اہمیت کا تجزیہ کرنا ضروری ہے۔
View more
Tue, 18 Jan 2022 11:52:49
کورونا کی تیسری لہر کے دوران مرکزی حکومت نے سپریم کورٹ کے سامنے ایک بار پھر حلف نامہ داخل کرتے ہوئے کووڈ۔19 ویکسین کے بارے میں اپنا موقف واضح کیا کہ کسی بھی شخص کو اس کی مرضی کے خلاف یعنی زبردستی ویکسین نہیں لگائی جا سکتی۔
View more
Tue, 18 Jan 2022 11:47:03
سماجوادی پارٹی کے سربراہ اکھلیش یادو نے اتر پردیش میں بی جےپی کو ہرانے اور کسانوں کیلئےخیر خواہ حکومت بنانے کے عزم کے ساتھ پیر کو کسان لیڈر تیجندر سنگھ وِرک کے ساتھ اناج ہاتھ میں لے کر قسم کھائی۔ تیجندرسنگھ جو ۱۷؍ جنوری کو سماجوادی پارٹی میں شامل ہوئے ہیں، لکھیم پور کھیری سانحہ میں گاڑی کی ٹکر میں زخمی ہونے والے کسانوں میں شامل ہیں۔
View more
Tue, 18 Jan 2022 11:10:33
کرناٹک میں کورونا کی تیسری لہر کے 25 ؍جنوری تک نقطہ عروج تک پہنچ جانے کا خطرہ دیکھتے ہوۓ حکومت کرناٹک میں کورونا کو کنٹرول میں رکھنے کے لئے فی الحال نائٹ کرفیو کی جو پابندی ہے اس کو برقرار رکھنے اور رواں ہفتہ کے آخر میں و یک ینڈ کر فیو برقرار رکھنے یا نہ رکھنے اور دیگر پابندیوں پر فیصلہ لینے کے لئے جمعہ کے روز ایک اور میٹنگ طلب کی گئی ہے۔ یہ اعلان ریاستی وزیر محصولات آر اشوک نے پیر کی شام وزیر ا
View more
Mon, 17 Jan 2022 22:39:12
ہندوستان میں کورونا کے نئے معاملے روزانہ بڑھ رہے ہیں، لیکن راجدھانی دہلی کے حالات گزشتہ کچھ دنوں سے بہتری کی طرف گامزن نظر آ رہے ہیں۔ دہلی کو کورونا سے راحت ملتی ہوئی نظر آ رہی ہے کیونکہ گزشتہ 24 گھنٹے میں 12527 نئے کیسز درج کیے گئے ہیں۔
View more
Mon, 17 Jan 2022 22:34:00
لکھنؤ کینٹ سیٹ اچانک ہی ایک انتہائی اہم اسمبلی حلقہ میں تبدیل ہو گئی ہے۔ اس سیٹ کے لیے کئی سرکردہ بی جے پی لیڈروں نے داؤ لگانا شروع کر دیا ہے۔
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy