Thu, 20 Jan 2022 13:12:07
انتخابی ریاستوں میں کانگریس نے مرکز کی نریندر مودی حکومت کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے ’آمدنی نہ ہوئی دوگنی، درد سو گنا‘ عنوان سے ایک کتابچہ جاری کیا ہے۔ اس کے سہارے کانگریس کسانوں کی بدحالی، بے روزگاری، معاشی تنگی، مہنگائی اور داخلی سیکورٹی کی حالت جیسے اہم ایشوز پر بی جے پی کو گھیر رہی ہے۔ اس مہم کو مزید آگے بڑھاتے ہوئے کانگریس پارٹی آنے والے دنوں میں مہنگائی، معاشی بدحالی، بے روزگاری، داخلی
View more
Thu, 20 Jan 2022 13:08:10
اقلیتوں کے قومی کمیشن کے چیئرمین اقبال سنگھ لال پورہ نے میڈیا رپورٹس کا از خود نوٹس لیتے ہوئے بدھ کو گروگرام پولیس کمشنر سے ایک مولوی کے بارے میں رپورٹ طلب کی جس سے دو افراد نے 'جے شری رام' کا نعرہ لگانے پر مجبور کیا۔
View more
Thu, 20 Jan 2022 13:03:40
ملک میں کورونا کی تیسری لہر کے درمیان گزشتہ 24 گھنٹوں میں ریکارڈ تین لاکھ سے زیادہ نئے معاملے سامنے آئے، جب کہ 491 مریض زندگی کی جنگ ہار گئے، حالانکہ راحت کی بات یہ رہی کہ اسی عرصے میں تقریباً سوا دو لاکھ افراد صحت یاب بھی ہوئے ہیں۔ دریں اثنا، بدھ کو ملک میں 73 لاکھ 38 ہزار 592 کووڈ ویکسین لگائی گئی ہیں اور اب تک ایک ارب 59 کروڑ 67 لاکھ 55 ہزار 879 کووڈ ویکسین دی جا چکی ہیں۔
View more
Thu, 20 Jan 2022 12:58:41
کانگریس کے سینئر لیڈر سچن پائلٹ نے اتر پردیش کے آئندہ اسمبلی انتخابات میں کانگریس کی بہتر پوزیشن رہنے کا دعویٰ کرتے ہوئے کہا کہ ریاست میں چونکا دینے والے انتخابی نتائج دیکھنے کو ملیں گے۔
View more
Thu, 20 Jan 2022 12:54:21
کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی نے چینی فوج کے ذریعہ اروناچل پردیش میں ایک نوجوان کے اغوا پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے اسے انتہائی سنگین قرار دیا ہے۔ راہل گاندھی نے ٹوئٹ کیا کہ "یوم جمہوریہ سے کچھ دن پہلے، ہندوستان کے ایک بھاگیہ ودھاتا کا چین نے اغوا کیا ہے۔ ہم میرام تارون کے خاندان کے ساتھ ہیں اور امید نہیں چھوڑیں گے، ہمت نہیں ہاریں گے۔ وزیر اعظم کی بزدل خاموشی ہی ان کا بیان ہے- انہیں فرق نہی
View more
Thu, 20 Jan 2022 12:50:33
مشرقی افغانستان کے صوبے بدغیس میں آنےو الے ایک زلزلے میں ۲۶؍ افراد کے جاں بحق ہوجانے کی اطلاعات ہیں۔ ان میں ۵؍ خواتین اور ۴؍ بچے شامل ہیں۔ بدغیس صوبے کے ترجمان باز محمد سروری نے بتایا کہ زیادہ ترافراد کی موت گھروں کے ڈھے جانے اوراس کے ملبے میں دب جانے کی وجہ سے ہوئی ہے۔ اہم بات یہ ہے کہ زلزلہ بہت زیادہ شدید نہیں تھا۔ ریختر پیمانے پر اس کی شدت ۵ء۳؍ درج کی گئی ہے مگر افغانستان کے جس علاقے کو
View more
Thu, 20 Jan 2022 12:29:51
کرناٹک میں نفرت پر مبنی ایک اور جرم میں ضلع گدگ کے پولیس عہدیداروں نے منگل 18 ؍ جنوری کو ایک 19 سالہ مسلم لڑ کے کے قتل کے سلسلہ میں 4 ؍ افراد بشمول ایک بجرنگ دل لیڈر کو گرفتار کر لیا۔
View more
Thu, 20 Jan 2022 12:23:56
سماجوادی پارٹی کے قومی صدر اکھلیش یادو نے منگل کو ایک پریس کانفرنس میں بی جے پی کو آڑے ہاتھوں لیا اور ا لزام عائد کیا کہ وہ سماجوادی پارٹی سے بری طرح خوف زدہ ہے، اسلئے وہ ایس پی کے لیڈروں کو فرضی مقدمات میں پھنسا رہی ہے۔
View more
Thu, 20 Jan 2022 12:18:46
اترپردیش سمیت پورے شمالی ہند میں ان دنوں جہاں سیاسی پارہ گرم ہوتا جارہا ہے وہیں شدید ٹھنڈ نے شہریوں کا جینا دوبھر کردیا ہے۔ بدن میں چبھنے والی شدید ہوائوں نے لوگوں کا گھروں سے باہر نکلنا مشکل کردیا ہے۔
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy