Fri, 21 Jan 2022 20:59:57
مدھیہ پردیش میں آئندہ مالی سال سے شراب سستی اور آسان کرنے والی نئی آبکاری پالیسی لانے پر شیوراج حکومت اپوزیشن کے ساتھ ساتھ ہی اپنی ہی پارٹی کے لیڈران کے نشانے پر آ گئی ہے۔ بی جے پی لیڈر اور سابق وزیر اعلیٰ اوما بھارتی نے ایک بار پھر نشہ بندی کے لیے مہم چلانے کا عزم دہراتے ہوئے 14 فروری کے بعد مہم شروع کرنے کا اعلان کیا ہے۔
View more
Fri, 21 Jan 2022 20:30:43
شفاء کراس کے قریب نیشنل ہائی وے پر ایمبولنس اور لاری کی ٹکر میں ایمبولنس کے پرخچے اُڑ گئے، البتہ حادثہ میں کوئی زخمی نہیں ہوا۔ واردات جمعہ شام قریب 5:30 بجے پیش آیا۔
View more
Fri, 21 Jan 2022 20:00:13
لیفٹیننٹ گورنر انل بیجل نے دہلی کی اروند کیجریوال حکومت کی اس تجویز کو نامنظور کر دیا ہے جس میں انہوں نے ویک اینڈ کرفیو کو ختم کرنے کی بات کی تھی۔ اس کے علاوہ بازار بھی طاق و جفت کی بنیاد پر ہی کھلیں گے۔ دہلی حکومت نے کورونا کے معاملے کم ہونے پر ان پابندیوں کو ہٹانے کی تجویز پیش کی تھی۔
View more
Fri, 21 Jan 2022 19:56:41
کورونا کے معاملوں میں اچھال کے بعد قومی راجدھانی دہلی میں نافذ کئے گئے ویک اینڈ (اختتام ہفتہ) کرفیو کو دہلی کے وزیر اعلیٰ اروند کیجریوال نے ختم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ کیجریوال نے دہلی کے ایل جی (لیفٹیننٹ گورنر) انل بیجل کے نام مکتوب ارسال کرتے ہوئے ویک اینڈ کرفیو ختم کرنے کی سفارش کی ہے۔
View more
Fri, 21 Jan 2022 19:53:42
مرکزی حکومت نے کہا ہے کہ کورونا وائرس کے انفیکشن کی شدت کتنی ہی کیوں نہ ہو 18 سال سے کم عمر کے بچوں کے لیے اینٹی وائرل یا مونوکلونل اینٹی باڈیز کے استعمال کی سفارش نہیں کی گئی ہے اور اگر اسٹیرائڈز کا استعمال کیا جاتا ہے تو طبی طور پر 10 سے 14 دنوں میں کم اس کی خوراک کو کم کیا جانا چاہیے۔
View more
Fri, 21 Jan 2022 19:49:01
راہل گاندھی اور پرینکا گاندھی نے یوپی کے لئے کانگریس کا نوجوانوں پر مبنی انتخابی منشور آج جاری کر دیا۔ کانگریس کے انتخابی منشور میں نوجوانوں پر خصوصی توجہ مرکوز کرتے ہوئے اس کا نام ’بھرتی وِدھان، یوا گھوشنا پتر‘ رکھا ہے۔ انتخابی منشور کو دہلی میں واقع کانگریس کے صدر دفتر پر ایک پریس کانفرنس کے دوران کیا گیا۔
View more
Fri, 21 Jan 2022 19:45:37
سپریم کورٹ کے جسٹس ایل ناگیشور راؤ نے جمعہ کو تہلکہ میگزین کے سابق ایڈیٹر ترون تیج پال کی طرف سے دائر عرضی پر سماعت سے خود کو الگ کر لیا۔ جسٹس راؤ نے کہا کہ وہ 2015 اور 2016 میں گوا حکومت کی جانب سے عدالت میں حاضر ہوئے تھے۔ اس وجہ سے انہوں نے خود کو اس معاملے کی سماعت سے علاحدہ کر لیا۔
View more
Fri, 21 Jan 2022 19:42:25
ملک میں پچھلے 24 گھنٹے کے دوران نئے کیسوں کے مقابلے میں صحت یاب ہونے والوں کی تعداد کم ہونے سے فعال معاملوں کی تعداد میں اضافہ ہوا ہے ۔ اس وقت ملک میں ایکٹو کیسز کی تعداد 20.18 لاکھ سے زیادہ ہوگئی ہے۔
View more
Fri, 21 Jan 2022 19:39:00
دہلی میں انڈیا گیٹ پر نصب کی گئی امر جیوتی کی مشعل کو ہمیشہ کے لئے بجھایا جا رہا ہے۔ حکومت نے دلیل دی ہے کہ اس مشعل کی ریکھ بھال کرنا مشکل ہو رہا ہے لہذا اسے نیشنل وار میموریل (قومی جنگ کی یادگار) پر روش کی گئی مشعل کے ساتھ ملا دیا جائے گا۔
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy