Wed, 19 Jan 2022 18:33:06
خلیجی ممالک کے لئے اڑنیں بھرنے والی ایئر لائنس کمپنیوں نے ان مسافروں کے لئے راحت دینے کا اعلان کیا ہے جو ٹکٹ بک کرنے کے بعد سفر سے پہلے یا پھر عین سفر کے لئے ایئر پورٹ پہنچنے پر کووڈ پوزیٹیو نکلتے ہیں ۔ ایسے مسافروں کو اپنا ٹکٹ کینسل کرنے کے بجائے اسے اگلی تاریخ پر مفت میں ہی ری شیڈول کیا جا سکے گا ۔
View more
Wed, 19 Jan 2022 13:42:51
مملکت سعودی عرب میں 2018 کے آغاز سے 2021 کی تیسری سہ ماہی کے اختتام تک 45 ماہ کے اس عرصے کے دوران مجموعی طور پر 10 لاکھ سے زائد غیر ملکی ملازمین اپنی ملازمتیں چھوڑ آئے۔ سعودی میڈیا کے مطابق ملازمین کی یہ تعداد ملک میں غیر ملکی ملازمین کی کل تعداد کا 10 فیصد ہے۔
View more
Wed, 19 Jan 2022 13:40:29
اتر پردیش اسمبلی انتخاب میں اب ترنمول کانگریس کی چیف اور مغربی بنگال کی وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی کی بھی انٹری ہونے والی ہے۔ ترنمول کانگریس سربراہ ممتا بنرجی یوپی میں سماجوادی پارٹی سربراہ اکھلیش یادو کے لیے ووٹ مانگیں گی۔ آئندہ 8 فروری کو ممتا بنرجی راجدھانی لکھنؤ میں سماجوادی پارٹی چیف کے ساتھ ایک ورچوئل پریس کانفرنس سے خطاب کریں گی۔ خبر ہے کہ اس کے بعد وہ پی ایم مودی کے پارلیمانی حلقہ وارانسی می
View more
Wed, 19 Jan 2022 13:38:32
اتر پردیش اسمبلی انتخاب کے پیش نظر سبھی پارٹیاں سوشل میڈیا پر سرگرم نظر آ رہی ہیں۔ اس درمیان کانگریس جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی نے آج سوشل میڈیا کے ذریعہ عوام سے گفتگو کی۔ انھوں نے لوگوں سے سوال لیے اور ہر سوال کا بلاجھجک جواب پیش کیا۔
View more
Wed, 19 Jan 2022 13:36:47
جموں و کشمیر نیشنل کانفرنس نے کشمیر پریس کلب پر زبردستی قبضے اور اس کے بعد بند کیے جانے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ یہ اقدام جمہوری نظام کو ختم کرنے کا تازہ ترین سنگ میل ہے۔ پارٹی ترجمان عمران نبی ڈار نے کہا کہ پریس کلب پر زبردستی قبضہ کرنے اور اس کے بعد واقعات رونما ہونے اور بالآخر پریس کلب کا بند ہونا محض اتفاق نہیں بلکہ یہ سب کچھ ایک منصوبہ بند عمل کا حصہ ہے۔
View more
Wed, 19 Jan 2022 13:34:03
ٹھاکر دوارہ اسمبلی سیٹ پر آزادی کے بعد 18 اسمبلی انتخابات ہوئے ہیں جن میں 8 بار رام پال سنگھ کا گھرانہ کامیاب رہا ہے۔ ٹھا کر دوارہ سیٹ پر کانگریس نے 6 بار اپنی پکڑ بنائے رکھی جبکہ 5 بار اس سیٹ پر کمل کھلا، 2 بار سوتنتر پارٹی کا قبضہ رہا اور 2 بار ہاتھی پر یہاں کی عوام نے سواری کی اور 2 بار سائیکل چلی، جبکہ ایک بار جنتا پارٹی کا بھی قبضہ رہا۔
View more
Wed, 19 Jan 2022 13:31:35
ملک کی آزادی کا 75 واں سال مکمل ہونے کے تناظر میں اس بار منائے جارہے ’امرت مہوتسو‘ کے تحت 26 جنوری کو یوم جمہوریہ پریڈ میں دہلی اور کچھ دیگر غیر بھارتیہ جنتا پارٹی اقتدار والی ریاستوں کی جھانکیاں شامل نہیں کیے جانے پر متعلقہ ریاستوں نے سخت اعتراض درج کرایا ہے۔
View more
Wed, 19 Jan 2022 13:28:16
ممبئی میں ہندوستانی بحریہ کے ڈاکیارڈ پر منگل کو ایک بڑا حادثہ پیش آیا ،یہاں جنگی جہاز آئی این ایس رنویر پر ایک زور دار دھماکہ ہواجس میں ہندوستانی بحریہ کے تین فوجی ہلاک ہو گئے ہیں۔ واقعہ کے بعد صورتحال پر قابو پالیا گیا ہے۔اطلاعات کے مطابق دھماکہ آئی این ایس رنویر کے اندرونی کمپارٹمنٹ میں ہوا۔ جہاز کے کپتان عملے نے اس واقعہ کے فوراً بعد احتیاطی قدم اٹھاتے ہوئے صورتحال کو قابو میں کیا۔
View more
Wed, 19 Jan 2022 13:26:12
کانگریس کے سینئر لیڈر اور مدھیہ پردیش کے سابق وزیر اعلیٰ کمل ناتھ نے آج کہا کہ 2023 کے ریاستی اسمبلی انتخابات کے لیے الٹی گنتی شروع ہو گئی ہے اور تمام پارٹی کارکنان کو اس کے پیش نظر تیار رہنا چاہیے۔
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy