Wed, 19 Jan 2022 21:31:45
مدھیہ پردیش کے سابق وزیر اعلی کمل ناتھ نے ریاستی حکومت پر الزام عائد کیا ہے کہ وہ گھر گھر شراب پہنچانے کی کوشش میں مصروف ہے۔ کمل ناتھ نے کہا کہ ریاستی حکومت کی شراب سے محبت ایک بار پھر اجاگر ہوگئی ہے۔
View more
Wed, 19 Jan 2022 21:24:27
صحافت کو خیرباد کر کے سیاست میں قدم رکھنے والی ندا احمد کا کہنا ہے کہ سیاست میں جو لوگ بہت زیادہ وعدے کر تے ہیں، سمجھ لو کچھ نہیں کرتے۔ اس لئے میں وعدے نہیں کروں گی، بلکہ کچھ کر کے دکھانا ہے۔
View more
Wed, 19 Jan 2022 21:22:07
ہندوستان 27 جنوری کو پہلے ہند وسطی ایشیا چوٹی کانفرنس کا انعقاد کرے گا وزیر اعظم نریندر مودی کی میزبانی میں ورچول توسط سے ہونے والی اس چوٹی کانفرنس میں قزاقستان، جمہوریہ کرغزستان، تاجکستان، ترکمانستان اور ازبکستان کے سربراہان شرکت کریں گے پہلے ان لیڈران کے یوم جمہوریہ کی تقریبات میں مہمان خصوصی کے طور پر آنے کا پروگرام بن رہا تھا لیکن کووڈ وبا کی صورتحال کو دیکھتے ہوئے اب اس اجلاس کا انعقاد ویڈیو
View more
Wed, 19 Jan 2022 21:19:42
انڈین یوتھ کانگریس نے دہلی حکومت پر الزام عائد کیا ہے کہ راجدھانی میں کم تعداد میں کورونا کے ٹیسٹ کرائے جا رہے ہیں۔ یوتھ کانگریس کے صدر بی وی سرینواس نے دہلی کے ایل جی انل بیجل کو مکتوب پیش کرتے ہوئے گزارش کی ہے کہ اگلے 15 دنوں تک یومیہ کم از کم ایک لاکھ ٹیسٹ کرائے جائیں اور یہ یقینی بنایا جائے کہ پازیٹو معاملے والے لوگوں کو آکسیجن بیڈ فراہم ہوں۔
View more
Wed, 19 Jan 2022 21:17:47
) اتر پردیش کے سابق وزیر اعلیٰ اور سماج وادی پارٹی کے سینئر ترین لیڈر ملائم سنگھ یادو کی چھوٹی بہو اپرنا یادو نے بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) میں شمولیت اختیار کر لی۔ بدھ کو اپرنا یادو نے یہاں اتر پردیش بی جے پی یونٹ کے صدر سوتنتر دیو سنگھ اور ریاست کے نائب وزیر اعلی کیشو پرساد موریہ کی موجودگی میں بی جے پی میں شمولیت اختیار کی۔ اس کے بعد انہوں نے پارٹی صدر جگت پرکاش نڈا اور اتر پردیش کے وزیر اعل
View more
Wed, 19 Jan 2022 21:14:33
اترپردیش میں گھنے کہرے، گلن بھری ٹھنڈ اور شیت لہر سے بدھ کو بھی معمولات زندگی متاثر رہی۔ محکمہ موسمیات نے اگلے 72گھنٹوں میں ریاست کے کئی مقامات پر بارش کی پیشین گوئی کی ہے۔ ریاست کے کئی علاقے دیر رات سے گھنے کہرے کی چادر اوڑھے ہوئے ہیں۔
View more
Wed, 19 Jan 2022 21:03:26
سپریم کورٹ نے بدھ کو کووڈ-19 کے شکار لوگوں کے کنبوں کو معاوضہ کی ادائیگی میں تاخیر پر عدم اطمینان ظاہر کیا اور آندھرا پردیش و بہار کے چیف سکریٹریز کو دوپہر 2 بجے نجی طور پر پیش ہونے کا حکم صادر کیا۔
View more
Wed, 19 Jan 2022 21:00:02
کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی نے ایل اے سی پر چین کی فوج کی بڑھتی ہوئی سرگرمیوں پر ایک بار پھر پی ایم مودی کو گھیرا ہے۔
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy