Thu, 20 Jan 2022 23:14:34
اتر پردیش انتخابات کے لئے کانگریس نے اپنے امیدواروں کی دوسری فہرست جاری کر دی ہے۔ اس فہرست میں کل 41 امیدواروں کا اعلان کیا گیا ہے۔ کانگریس نے 40 فیصد خواتین کو ٹکٹ دینے کے اپنے وعدے پر ایک مرتبہ پھر عمل کرتے ہوئے اس فہرست میں 16 خواتین کو بطور امیدوار شامل کیا ہے۔
View more
Thu, 20 Jan 2022 23:11:48
مہاتما گاندھی کے خلاف قابل اعتراض بیان دینے والے سَنت کالی چرن مہاراج کی ایک بار پھر گرفتاری عمل میں آئی ہے۔ اس بار مہاراشٹر کے ٹھانے شہر کی پولیس نے ہندو مذہبی پیشوا کالی چرن مہاراج کو مہاتما گاندھی کے خلاف متنازعہ بیان دینے کے معاملے میں چھتیس گڑھ سے گرفتار کیا ہے۔
View more
Thu, 20 Jan 2022 23:08:21
کانگریس نے کہا ہے کہ اروناچل پردیش میں ایک ہندوستانی نوجوان کو چینی فوجیوں نے اغوا کیا ہے اور سرحد پر اس کی مداخلت لگاتار بڑھ رہی ہے، اس لیے وزیر اعظم نریندر مودی کو اپنی خاموشی توڑنی ہوگی اور حالات کا جائزہ لینے کے لئے آل پارٹی ایم پی وفد کو سرحد پر لے جایا جانا چاہیے۔
View more
Thu, 20 Jan 2022 23:05:20
حج 2022 کے لیے درخواستوں میں گزشتہ دس بارہ روز میں خاطر خواہ اضافہ ہوا ہے۔ 8 جنوری کو 53ہزار سے کچھ زائد درخواستوں کی تعداد بڑھ کر 62 ہزار ہوچکی ہیں، جوکہ ایک اچھی علامت ہے، جبکہ حج کمیٹی آف انڈیا کے سی ای او یعقوب شیخ نے امید ظاہر کی ہے کہ ہند-سعودی عرب کے درمیان حج کے متعلق باہمی معاہدہ کے ساتھ ہی مزید اضافہ ہوگا۔
View more
Thu, 20 Jan 2022 23:01:39
شمال مشرقی دہلی میں سال 2020 میں برپا ہونے والے فسادات کے سلسلہ میں جمعرات کے روز پہلی سزا سنائی گئی ہے۔ دہلی کی کڑکڑڈومہ عدالت نے ملزم دنیش یادو کو قصووار قرار دیتے ہوئے 5 سال کی سزا دی ہے۔ استغاثہ کے وکیل آر سی ایس بھدوریا نے اس کی تصدیق کی ہے۔
View more
Thu, 20 Jan 2022 22:56:16
سماج وادی پارٹی (ایس پی) نے آگرہ جنوب اسمبلی سیٹ پر رضوان رئیس الدین قریشی کے مقام پر کاروباری لیڈر ونئے اگروال کو اپنا امیدوار بنایا ہے۔ ایس پی نے ضلع کی نو اسمبلی سیٹوں میں سے صرف ایک ہی مسلم چہرے کو امیدوار بنایا تھا۔
View more
Thu, 20 Jan 2022 22:52:50
پاکستانی شہر لاہور کے مشہور بازار انارکلی میں بم دھماکے کے نتیجے میں 3 افراد ہلاک اور 22 افراد زخمی ہوگئے جن میں سے 5 کی حالت تشویشناک بتائی گئی ہے۔
View more
Thu, 20 Jan 2022 20:28:56
گورنمنٹ ویمنس کالج اڈپی میں مسلم لڑکیوں کے حجاب پہننے کا مسئلہ تاحال نہیں سلجھا ہے جس کی وجہ سے متاثرہ طالبات کالج گیٹ کے باہر پوسٹرس کے ساتھ احتجاج کر رہی ہیں ۔
View more
Thu, 20 Jan 2022 13:35:05
اتر پردیش میں 10 فروری کو پہلے مرحلہ کی ووٹنگ سے قبل مغربی یوپی میں سیاسی سرگرمیاں اپنے عروج پر ہیں اور مختلف جماعتوں کے امیدوار اپنی اپنی تشہیر میں مصروف ہیں۔ بی جے پی لیڈران بھی اپنی پارٹی کے حق میں ووٹ مانگ رہے ہیں لیکن کہیں کہیں ان کے خلاف احتجاج بھی ہو رہا ہے۔
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy