Sun, 23 Jan 2022 10:51:22
گجرات کے سورت کے ہجیرا گائوں میں ہندو تو وادی دہشت گردوں کی جانب سے ایک مسجد کی توہین اور نمازیوں کو روکنے کا معاملہ سامنے آیا ہے، جس کی ویڈیو ٹوئٹر پر وائرل ہورہی ہے۔
View more
Sun, 23 Jan 2022 10:47:35
مدھیہ پردیش کے کھنڈوا کے کوڑیا ہنومان مندر کے قریب رہنے والے ایک مسلم پریوارپر پہلے یہ کہتے ہوئے حملہ کیا گیا کہ مسلمانوں کو اب یہاں رہنے کی اجازت نہیں دی جائے گی- بعد ازاں مسلم پریوار کے گھر اور آٹو کو آگ لگا دی گئی-
View more
Sat, 22 Jan 2022 23:40:37
کسی بھی انتخاب سے پہلے ووٹروں کو خوش کرنے کے لیے امیدواروں کے ذریعہ مفت تحائف کی تقسیم یا پھر تحائف کے لیے وعدہ کرنا عام بات ہے۔ لیکن ایک ایسی عرضی سپریم کورٹ میں داخل کی گئی ہے جس میں مفت تحائف کی تقسیم یا وعدہ کرنے پر سیاسی پارٹیوں کی منظوری رد کرنے کی گزارش کی گئی ہے۔
View more
Sat, 22 Jan 2022 23:37:40
بہوجن سماج پارٹی (بی ایس پی) سپریمو مایاوتی نے اترپردیش میں مجوزہ اسمبلی انتخابات کے دوسرے مرحلے کی ووٹنگ والے 9 اضلاع کی 53 سیٹوں کے لئے ہفتہ کو اپنے امیدواروں کے ناموں کا اعلان کر دیا۔ بی ایس پی کی جانب سے جاری امیدواروں کی فہرست میں 23 مسلم امیدواروں کے نام شامل ہیں۔
View more
Sat, 22 Jan 2022 23:32:26
سابق وزیر اعظم اور جنتا دل (ایس) کے صدر ایچ ڈی دیوے گوڑا کورونا سے متاثر پائے گئے ہیں، حالانکہ ان میں کورونا کی کوئی علامت نہیں پائی گئی اور ان کی حالت مستحکم ہے۔ سابق وزیر اعظم کے دفتر نے بتایا ہے کہ دیوے گوڑا کو شہر کے منی پال اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔
View more
Sat, 22 Jan 2022 23:29:25
مہاراشٹر اسٹیٹ بورڈ آف ایجوکیشن نے اعلان کیا ہے کہ دسویں اور بارہویں جماعت کے بورڈ امتحانات آف لائن منعقد ہوں گے۔ مہاراشٹرا اسٹیٹ بورڈ آف ایجوکیشن نے جمعہ کو اعلان کیا ہے کہ اس بار اسٹیٹ بورڈ آف سیکنڈری (ایس ایس سی) اور ہائر سیکنڈری ایجوکیشن (ایچ ایس سی) کے 10ویں اور 12ویں کے امتحانات آف لائن ہوں گے۔
View more
Sat, 22 Jan 2022 23:26:30
سمجھا جاتا ہے کہ گورکھپور سیٹ پر ہار اور جیت کا فیصلہ گورکھ ناتھ مندر کرتا ہے اور اب یہاں سے وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ خود بی جے پی کے امیدوار ہیں۔ فرق صرف اتنا ہے کہ ان کے خاص گروپ کا نمایاں چہرہ رہے سنیل سنگھ اب علیحدہ ہو چکے ہیں۔
View more
Sat, 22 Jan 2022 23:23:56
کانگریس کی جنرل سکریٹری اور انچارج اتر پردیش پرینکا گاندھی نے کہا ہے کہ کانگریس پارٹی پوری طاقت کے ساتھ پسماندگی، بے روزگاری، مہنگائی، خواتین کی سلامتی جیسے مسائل پر انتخابی میدان میں مقابلہ کر رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ حیرت ہے کہ انتخابات آ گئے مگر مایاوتی متحرک نظر نہیں آئیں، ہو سکتا ہے کہ ان پر بی جے پی حکومت کا دباؤ ہو!
View more
Sat, 22 Jan 2022 23:20:50
سلی ڈیل اور بلی بائی ایپ کے بعد کلب ہاؤس نامی ایپ بنا کر خواتین کے خلاف توہین آمیز تبصرے کئے گئے ہیں۔ دہلی اور ممبئی پولیس اس معاملہ میں تحقیقات کر رہی ہے، ممبئی پولیس نے 3 ملزمان کو گرفتار کر لیا ہے۔
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy