Mon, 24 Jan 2022 11:07:14
وزارت صحت کی تنظیم INSACOGکے تازہ ترین بلیٹن نے ماہرین کی تشویش میں اضافہ کر دیا ہے- تنظیم کی جانب سے کہا گیا ہے کہ کورونا کا اومیکرون ویری ینٹ اپنے کمیونٹی پھیلاؤ کے مرحلے پر پہنچ گیا ہے، یہ پہلے ہی کئی میٹرو میں ہو چکا ہے جس کی وجہ سے کورونا معاملات تیزی سے بڑھ رہے ہیں -
View more
Mon, 24 Jan 2022 10:56:18
ہندوستان میں کورونا وائرس کے انفیکشن کے پھیلاؤ کی شرح بتانے والی آر-ویلیو14جنوری سے21جنوری کے درمیان مزید کم ہو کر1.57رہ گئی ہے اور ملک میں انفیکشن کی تیسری لہرکے آنے والے15دنوں میں اپنے عروج پر پہنچنے کا امکان ہے - یہ جانکاری انڈین انسٹی ٹیوٹ آف ٹیکنالوجی مدراس کے ابتدائی تجزیے میں دی گئی ہے - آر ویلیو بتاتی ہے کہ ایک شخص کتنے لوگوں کو متاثر کر سکتا ہے - اگر یہ شرح ایک سے نیچے چلی جاتی ہے تو یہ س
View more
Sun, 23 Jan 2022 19:39:25
کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی نے کہا ہے کہ مودی حکومت کی ترقی صرف چند سرمایہ داروں کے لیے ہے اور وہ ملک کے لوگوں پر کوئی توجہ نہیں دیتی ہے، جس کی وجہ سے چار کروڑ سے زیادہ لوگ پریشان ہیں، وہ ایک بار پھر غربت کی دلدل میں پھنس گئے ہیں۔
View more
Sun, 23 Jan 2022 19:37:38
وادی کشمیر میں اتوار کے روز بھی ’ویک اینڈ‘ لاک ڈاون نافذ رہنے سے ہر سو بازاروں میں سناٹا چھایا رہا اور کاروباری سرگرمیاں ٹھپ ہو کر رہ گئیں۔ بتادیں کہ کورونا کی تیسری لہر کی روک تھام کو یقینی بنانے کے لئے انتظامیہ نے یونین ٹریٹری میں 64 گھنٹوں پر محیط لاک ڈاون نافذ کیا ہے۔
View more
Sun, 23 Jan 2022 19:35:13
سماج وادی پارٹی (ایس پی) نے الیکشن کمیشن سے اترپردیش میں اسمبلی انتخابات کے دوران مختلف چینلوں پر شائع کئے جا رہے اوپینین پول کی براڈ کاسٹننگ پر روک لگانے کا مطالبہ کیا ہے۔ ایس پی کے ریاستی صدر نریش اتم نے اتوار کو چیف الیکشن کمیشن کو لکھے خط میں کہا کہ اترپردیش میں ضابطہ اخلاق کے نفاذ کے بعد اس طرح کے اوپینین پول کی ترسیل ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی ہے۔
View more
Sun, 23 Jan 2022 19:33:10
اسرائیل میں ہلاکت خیز کورونا وائرس کے مزید 54135 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں، جس سے اس ملک میں متاثرین کی کل تعداد 22,12,596 ہوگئی ہے۔ ادھر جرمنی میں کورونا کے پیش نظر عائد کی گئیں پابندیوں کے خلاف مظاہرہ کیا جا رہا ہے۔
View more
Sun, 23 Jan 2022 19:29:37
برطانیہ میں اومیکرون کے 426معاملات میں وائرس کی نئی شکل بی اے ٹوکاپتہ چلا ہے۔ یو کے کی سیکورٹی ایجنسی (یو کے ایچ ایس اے) نے یہ اطلاع دی ہے۔ ایجنسی نے ایک بیان میں کہا کہ یو کے اومیکرون کی نئی شکل بی اے ٹو کی زد میں ہے حالانکہ اس کے معاملات کا تناسب اس وقت کم ہے۔
View more
Sun, 23 Jan 2022 19:27:03
نیوزی لینڈ میں کورونا وائرس کے بڑھتے پھیلاؤ کے پیش نظر ریڈ الرٹ کے اعلان کے بعد وزیر اعظم جیسنڈا آرڈرن نے اتوار کو اپنی شادی منسوخ کر دی۔
View more
Sun, 23 Jan 2022 19:22:50
سعودی عرب میں دو برس تک آن لائن پڑھنے والے بچے اپنی اسکول کی نشستوں پر واپس لوٹ رہے ہیں تو ان کے چہرے کھلے ہوئے ہیں اور ہونٹوں پر مسکراہٹ رقص کر رہی ہے۔ اس موقع پر طلبہ کی بڑی تعداد نے بھرپور خوشی کا اظہار کیا۔
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy