Wed, 26 Jan 2022 21:05:15
ہندوستان کے 5 صوبوں میں منعقد ہونے والے اسمبلی انتخابات کے موقع پراتر پردیش میں الیکشن کمیشن کے احکامات کے تحت ریلیوں پر پابندی عائد کئے جانے کے سبب روز مرہ مزدوری کے ذریعہ متعدد افراد کو انتخابات کے دوران بے روزگاری سے گزرنا پڑ رہا ہے اس میں ٹینٹ ہاﺅس کا کام کرنے والوں کے علاوہ لائٹ والے، پانی والے، ڈسپوزل اور پانی والے، پوسٹر بینر لگانے والے، اسٹیج بنانے والے، مائک و ساﺅنڈ جیسی خدمات دینے والے
View more
Wed, 26 Jan 2022 20:58:49
سماجوادی پارٹی کے قومی صدر اکھلیش یادو نے بی جے پی کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے طنزیہ انداز میں کہا کہ انتخابی تشہیر پر پابندیاں اس لیے لگائی گئی ہیں کیونکہ پنجاب کے کسانوں نے دکھا دیا ہے کہ جب وزیر اعظم وہاں جانا چاہتے تھے تو پوری کرسیاں خالی تھیں۔ انھیں ڈر تھا کہ اتر پردیش میں بھی کرسیاں خالی نہ رہ جائیں۔ اس لیے پابندی لگ گئیں۔
View more
Wed, 26 Jan 2022 20:39:46
شہر کے مضافات آڈور میں ٹپّر اور آٹو رکشہ کے درمیان پیش آئے حادثہ میں زخمی ہوئی نوجوان لڑکی نے علاج کارگر نہ ہونے پر اسپتال میں دم توڑ دیا۔
View more
Wed, 26 Jan 2022 20:36:04
تعلقہ انتظامیہ کی جانب سے گزشتہ مہینے ووٹر لسٹ میں نام درج کروانے کی جو مہم چلائی گئی تھی اس کے تحت ملنے والی 1176 درخواستوں میں سے 114 درخواستوں کو مختلف اسباب سے مسترد کیا گیا ہے۔
View more
Wed, 26 Jan 2022 20:30:02
نیشنل ہائی وے 66 کی فور لین توسیع کے معاملہ میں روز کوئی نہ کوئی اڑچن اور الجھن سامنے آنا معمول بن گیا ہے ۔ اور اس وجہ سے سست رفتاری کے ساتھ آگے بڑھنے والا منصوبہ 2022 میں بھی پورا ہوتا نظر نہیں آ رہا ہے ۔
View more
Wed, 26 Jan 2022 13:10:35
ریلوے بھرتی بورڈ (آرآربی) کے ذریعے گروپ ڈی کے امتحان کے ضابطوں میں اچانک کی گئی تبدیلیوں اور این ٹی پی سی کے امتحان کے نتائج میں دھاندلی کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کررہے طلبہ نے منگل کوریاست بھر میں جم کر ہنگامہ کیا اور مختلف اضلاع میں ریلوے اسٹیشنوں پر توڑ پھوڑ کی ۔پٹنہ کے راجندر نگر ٹرمنس پر پیر کو ہنگامہ کے بعد منگل کو آر ہ، بکسر، نوادہ اور مظفر پور میں بھی طلبہ نے ریلوے اسٹیشنوں پر ہنگامہ کیا ا
View more
Wed, 26 Jan 2022 13:05:47
73 ویں یوم جمہوریہ کے موقع پرہندوستان کی ثقافتی جھلک پیش کی گئی جس میں ہندوستانی فضائیہ کے 75 طیاروں نے ہوا میں اُڑان بھرتے ہوئے فلائی پاسٹ کیا۔ دہلی کے راجپتھ میں رافیل جنگجو طیاروں کے ذریعے آسمان میں ایرو ہیڈ فارمیشن کی شکل بھی بنائی گئی۔ وہیں بی ایس ایف کی سیما بھوانی موٹر سائیکل ٹیم نے بھی یوم جمہوریہ پریڈ میں اپنا کرتب دکھا کر حاضرین کو محظوظ کیا۔ اس پریڈ میں تمام خواتین سپاہیوں نے حصہ لیا۔
View more
Wed, 26 Jan 2022 11:36:31
کانگریس نے سوشل میڈیا میں وائرل ایک ویڈیو کا حوالہ دیتے ہوئے بی جے پی کو برہمن مخالف قرار دیا ہے۔ وائرل ویڈیو میں مبینہ طور پر مرکزی وزیر سنجیو بالیان ’پنڈت واد مردہ باد‘ کا نعرہ لگا رہے ہیں کانگریس ترجمان سپریا شرینیت نے انتہائی افسوسناک قرار دیا ہے۔ انھوں نے کہا کہ مرکزی وزیر نے برہمن طبقہ کے خلاف نعرہ بازی کی ہے جس کے لیے بی جے پی کو معافی مانگنی چاہیے۔
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy