Tue, 24 May 2022 23:48:29
پنجاب کے وزیر صحت وجئے سنگلا کو بدعنوانی کے الزام میں ہٹا کر واہ واہی لوٹنے پر سوال اٹھاتے ہوئے بی جے پی نے الزام عائد کیا ہے کہ جہاں جہاں عآپ کی حکومت بنتی ہے، وہاں وہاں بدعنوانی خود بخود پہنچ جاتی ہے۔ ساتھ ہی بی جے پی نے کہا کہ عآپ سے پنجاب سنبھل نہیں پا رہا ہے۔
View more
Tue, 24 May 2022 23:42:50
اتر پردیش کے ضلع وارانسی واقع ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ گیان واپی مسجد احاطے معاملے میں سب سے پہلے اس بات پر سماعت کرے گی کہ احاطے میں موجود شرنگار گوری کی پوجا کا حق دئیے جانے سے متعلق عرضی پر عدالت میں سماعت ہو سکتی ہے یا نہیں اس کے لئے جمعرات یعنی 26 مئی کی تاریخ طے کی گئی ہے۔
View more
Tue, 24 May 2022 23:36:15
راجیہ سبھا انتخابات سے تعلق سے آج نوٹیفکیشن جاری ہونے کے ساتھ ہی کاغذات نامزدگی داخل کرنے کا کام شروع ہو رہا ہے۔ 15 ریاستوں میں راجیہ سبھا کی 57 سیٹوں کے لیے 10 جون کو انتخابات ہونے ہیں۔ کاغذات نامزدگی 31 مئی تک داخل کیے جا سکتے ہیں اور ان کی جانچ پڑتال یکم جون کو کی جائے گی۔
View more
Tue, 24 May 2022 23:31:46
ریاستہائے متحدہ کے صدر جو بائیڈن نے کواڈ لیڈروں کے اجلاس کے افتتاح کے موقع پر منگل کو روس پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ روس-یوکرین جنگ صرف یورپی مسئلہ نہیں ہے، بلکہ یہ ایک عالمی مسئلہ ہے۔ روس اسکولوں اور عجائب گھروں پر حملہ کرکے ثقافت کو تباہ کرنے کی کوشش کر رہا ہے۔
View more
Tue, 24 May 2022 23:28:47
پنجاب کے وزیر اعلیٰ بھگونت مان نے منگل کے روز اپنے وزیر صحت وجے سنگلا کو بدعنوانی کے الزامات پر کابینہ سے برخاست کر دیا۔ وزیر اعلیٰ نے کہا کہ وزیر صحت بدعنوانی میں ملوث ہیں اور ان کے پاس اس کے ثبوت موجود ہیں۔ بعد ازاں، وجے سنگلا کو اے سی بی (اینٹی کرپشن بیورو) نے گرفتار کر لیا۔
View more
Tue, 24 May 2022 21:55:20
کرناٹک کے ہبلی دھارواڑ ضلع میں اس وقت ایک خوفناک سڑک حادثہ پیش آیا، جب لاری اور ایک پرائیویٹ بس میں تصادم ہو گیا۔ اس حادثہ میں کم از کم 8 افراد ہلاک اور 25 زخمی ہوئے ہیں۔
View more
Tue, 24 May 2022 21:47:17
دہلی کی ایک مقامی عدالت نے قطب مینار پر ہندو اور جین دیوتاوں کی پوجا کرنے کی اجازت دینے کی درخواست پر اپنا فیصلہ 9 جون کے لیے محفوظ کر لیا ہے۔
View more
Tue, 24 May 2022 21:36:31
سری لنکا شدید معاشی بحران کا سامنا کر رہاہے، جس کے باعث عام لوگوں کا جینا مشکل ہو چکا ہے۔ حکومت کے پاس زرمبادلہ کی کمی کے باعث مہنگائی نے ریکارڈ توڑ دیئے۔ سری لنکا میں اس وقت پٹرول 420 روپے فی لیٹر اور ڈیزل 400 روپے فی لیٹر فروخت ہو رہا ہے۔
View more
Tue, 24 May 2022 21:27:01
کرناٹک میں قانون ساز کونسل کے آئندہ دو سالہ انتخاب کے لیے منگل کو بی جے پی نے اپنے پانچ امیدواروں کے ناموں کا اعلان کر دیا ہے۔ اس فہرست کو سابق وزیر اعلیٰ یدی یورپا کے لیے ایک بڑے جھٹکے کے طور پر دیکھا جا رہا ہے کیونکہ ان کی تمام کوششوں کے باوجود بی جے پی نے ان کے بیٹے وجیندر کو امیدوار نہیں بنایا ہے۔ ایسے میں یدی یورپا کی ناراضگی کی خبریں باہر آنے لگی ہیں۔
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy