Sat, 04 Jun 2022 12:24:08
کینیڈا کے صوبے کیوبیک میں منکی پاکس کے 71 معاملے سامنے آنے کے بعد ملک میں متاثرہ افراد کی کل تعداد 77 ہو گئی ہے۔ ادھر، فرانس میں بھی منکی پاکس کے کیسز کی تعداد بڑھ کر 51 تک پہنچ گئی ہے۔
View more
Sat, 04 Jun 2022 12:20:43
یوپی کے صنعتی شہر کانپور میں جمعہ کے روز ہونے والے فرقہ وارانہ تشدد پر رد عمل ظاہر کرتے ہوئے سابق وزیر اعلیٰ اور بی ایس پی کی سربراہ مایاوتی نے کہا ہے کہ اگر ریاست میں امن و امان ہی نہیں ہوگا تو یہاں سرمایہ کاری کس طرح ممکن ہے۔ انہوں نے تشدد کے واقعہ کی غیر جانبدارانہ تحقیقات کرا کر قصورواروں پر سخت کارروائی کا مطالبہ کیا۔
View more
Sat, 04 Jun 2022 12:15:25
گیان واپی مسجد میں پوجا کرنے کا اعلان کرنے والے شنکراچاریہ سوروپانند سرسوتی کے شاگرد اوی مکتیشورانند کو پولیس نے ان کے مٹھ میں نظر بند کر دیا ہے۔ سوامی کا اعلان تھا کہ گیان واپی مسجد میں کئے گئے سروے کے دوران جس مقام سے مبینہ شیولنگ برآمد ہوا ہے وہ وہاں پر 71 افراد کے ہمراہ پوجا کرنے کے لئے جائیں گے۔
View more
Sat, 04 Jun 2022 12:06:51
مریض کو علاج کے لئے رانی بینور سے منگلورو لانے والی ایک کار علی الصبح نیشنل ہائی وے 169 پر اے کے اردو اسکول سورلپاڈی کے پاس درخت سے ٹکرا گئی جس کے نتیجے میں دو افراد کی موت واقع ہوئی جبکہ 4 لوگ زخمی ہوگئے ۔
View more
Sat, 04 Jun 2022 12:03:56
شہر کے کوکاڈا میں واقع ساوتڈکا مندر روڈ پر وشواہندو پریشد ، بجرنگ دل اور ہندو جاگرن ویدیکے کی طرف سے ایک بورڈ آویزاں کیا گیا جس میں لکھا ہے کہ غیر ہندووں کے ذریعے چلائے جا رہے آٹو رکشہ ، ٹیکسی اور دوسری موٹر گاڑیوں کا داخلہ اس علاقہ میں ممنوع رہے گا ۔
View more
Sat, 04 Jun 2022 11:58:18
ہر کے ہمپن کٹا میں واقع منگلورو یونیورسٹی کالج میں حجاب کا تنازعہ جو اٹھا ہے اس تعلق سے متاثرہ طالبات نے مذہبی قائدین سے حمایت طلب کی ہے ۔ منگلورو یونیورسٹی کوآرڈی نیشن کمیٹی کے کنوینر ریاض کی موجودگی میں منعقدہ ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے متاثرہ طالبات میں سے ایک غوثیہ نامی طالبہ نے بتایا کہ اس کالج میں ہم پہلے سے ہی حجاب کے ساتھ تعلیم حاصل کر رہی تھیں ۔ یہاں کوئی یونیفارم کوڈ لاگو نہیں
View more
Sat, 04 Jun 2022 11:52:52
اتر پردیش کے کانپور میں جمعہ کے روز ہونے والے تشدد کے معاملہ میں پولیس نے تین ایف آئی آر درج کی ہیں۔ ان میں سے دو پولیس کی طرف سے جبکہ تیسری ایف آئی آر مار پیٹ اور توڑ پھوڑ کا نقصان اٹھانے والے شخص کی جانب سے درج کرائی گئی ہے۔ ایف آئی آر میں 40 افراد کو نامزد کیا گیا ہے جبکہ ایک ہزار نامعلوم افراد کو بھی ملزم بنایا گیا ہے۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق ملزمان کے خلاف غنڈہ ایکٹ کے تحت کارروئی کرنے کے ساتھ
View more
Sat, 04 Jun 2022 11:47:40
اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل انٹونیو گوٹیریس نے یوکرین میں تشدد کو فوری طور پر روکنے کی اپیل کی ہے۔ گوٹیریس نے جمعہ کو یوکرین پر روس کے حملے کے 100ویں دن کہا ’’میں تمام ضرورت مندوں کو انسانی امداد فراہم کرنے کے لیے، لڑائی کے علاقوں میں پھنسے شہریوں کے محفوظ انخلاء، شہریوں کے فوری تحفظ اور بین الاقوامی اصولوں کے مطابق انسانی حقوق کے احترام کے تئیں تشدد کو فوری طور پر روکنے کی اپیل کرتا ہوں۔‘‘
View more
Sat, 04 Jun 2022 11:42:03
سری لنکا کے مسلمان اس سال کے حج کی سعادت حاصل نہیں کریں گے، جزیرے کی تاریخ کے بدترین معاشی بحران کے درمیان منتظمین حج نے یہ اعلان کیا۔ غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق تقریباً 2 کروڑ 20 لاکھ آبادی والے ملک سری لنکا کی مجموعی آبادی کے تقریباً 10 فیصد افراد مسلمان ہیں۔
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy