Sat, 30 Jul 2022 11:37:23
مقتول بی جے پی یووا مورچہ لیڈر پروین کمار کی آخری رسومات کے لئے ارتھی لے جانے والے جلوس میں موجود بعض لوگوں نے نے گوتیگار میں ایک اسکوٹر کو آگ لگائی تھی اور کچھ دکانوں کو نقصان پہنچایا تھا ۔ اس ضمن میں متاثرہ افراد نے سبرامنیا پولیس اسٹیشن میں شکایت درج کروائی ہے ۔
View more
Sat, 30 Jul 2022 11:34:18
جنوبی کینرا میں بادلوں کی گھن گرج اور بجلیوں کی کڑک کے ساتھ شدید بارش ہونے کے نتیجہ میں منگلورو شہر کی سڑکیں تالاب کی صورت اختیار کر گئیں اور بچوں کے تحفظ کو پیش نظر رکھتے ہوئے منگلورو کے اسکولوں اور کالجوں میں چھٹی کا اعلان کیا گیا ۔
View more
Sat, 30 Jul 2022 11:18:48
کرناٹک حکومت نے جمعہ کو فیصلہ کیا کہ بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے نوجوان لیڈر پروین نیتارو کے قتل کی تحقیقات قومی تحقیقاتی ایجنسی (این آئی اے) کو سونپ دی جائے۔
View more
Sat, 30 Jul 2022 11:05:00
کرناٹک کے چیف منسٹر بسواراج بومئی نے جمعہ کو بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے نوجوان لیڈر پروین نیتارو اور دیگر کے قتل کو سوشل ڈیموکریٹک پارٹی آف انڈیا (ایس ڈی پی آئی) اور پاپولر کانگریس پارٹی کے ذریعہ ایک منظم جرم قرار دیا۔ ریاست میں سابق وزیر اعلیٰ اور کانگریس کے سینئر لیڈر سدارامیا کو فرنٹ آف انڈیا (پی ایف آئی) کی بڑھتی ہوئی مجرمانہ کارروائیوں کے لیے مورد الزام ٹھہرایا گیا۔
View more
Sat, 30 Jul 2022 11:00:33
سپریم کورٹ نے جمعہ کے روز عبادت گاہوں سے متعلق قانون (پلیسز آف ورشپ ایکٹ 1991) کو چیلنج کرنے والی نئی عرضیوں کو مسترد کر دیا۔ تاہم، جسٹس ڈی وائی چندرچوڈ کی سربراہی والی بنچ نے پہلے سے چل رہے معاملہ میں 6 نئے عرضی گزاروں کو مداخلت کی درخواست داخل کرنے کی اجازت دے دی۔ انگریزی روزنامہ ’دی ہندو‘ میں شائع رپورٹ کے مطابق جن معاملوں میں درخواست دائر کرنے کی اجازت دی ہے ان میں عدالت عظمیٰ گزشتہ سال حکومت
View more
Sat, 30 Jul 2022 10:56:46
کا نگریس صدر سونیا گاندھی کے ساتھ مودی حکومت میں وزیر اور بی جے پی لیڈر اسمرتی ایرانی کی بدتمیزی کے خلاف امیٹھی میں آج ہزاروں لوگوں نے سڑک پر اتر کر احتجاجی مظاہرہ کیا۔ اسمرتی ایرانی کے برے سلوک کو لے کر کانگریس کارکنان میں زبردست ناراضگی دکھائی دے رہی ہے۔ انھوں نے سڑک پر نکل کر ’اسمرتی ایرانی مردہ باد‘ اور ’اسمرتی ایرانی شرم کرو‘ کا نعرہ بلند کیا۔
View more
Sat, 30 Jul 2022 10:53:04
نئی ایکسائز پالیسی کی سی بی آئی انکوائری کے لیے لیفٹیننٹ گورنر ونے کمار سکسینہ کی سفارش کے درمیان، دہلی حکومت نے قومی راجدھانی میں شراب کی فروخت کے پرانے نظام پر واپس آنے کا فیصلہ کیا ہے۔ حکام نے جمعہ کو اس حوالے سے یہ جانکاری دی۔
View more
Sat, 30 Jul 2022 10:49:33
حکومت کا رواں مالی سال کی پہلی سہ ماہی میں مالیاتی خسارہ سالانہ تخمینہ کا 21.2 فیصد رہا کیونکہ جون میں ختم ہونے والی سہ ماہی میں محصولات کی وصولیوں اور اخراجات میں 3.51 لاکھ کروڑ روپے کا فرق تھا۔
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy